Media Cell Jamia Darululoom Numania Charsadda

Media Cell Jamia Darululoom Numania Charsadda Official Page of Darululoom Numania Utmanzai for daily updates of Media & Digital Publications.

18/08/2026

حضرت شیخ صاحب سرزمین سعودی عرب پر۔

18/08/2026

الحمدللہ! #جامعہ #دارالعلوم #نعمانیہ اتمانزئى چارسدہ میں چہارماہی امتحانات کا سلسلہ بحسن و خوبی مکمل ہوگیا۔ آج درجہ اولیٰ سے درجہ سابعہ تک طلبہ نے اپنا آخری پرچہ دیا اور یوں امتحان کا یہ مرحلہ اختتام کو پہنچا۔

امتحان کے اختتام کے ساتھ ہی طلبہ اپنے گھروں کی طرف روانہ ہوگئے اور جامعہ میں تعطیلات کا آغاز ہوگیا۔ یہ ایام طلبہ کے لیے آرام، اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارنے اور آئندہ تعلیمی مرحلے کے لیے تازہ دم ہونے کا موقع ہیں۔

اللہ تعالیٰ تمام طلبہ کی محنتوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، امتحانات میں کامیابی نصیب فرمائے اور انہیں علمِ نافع، عملِ صالح اور دین کی خدمت کے لیے قبول فرمائے۔ آمین۔

*عبدالغفار الجارسدوی

18/08/2026

🌿 من جمال اللغة العربية | عربی زبان کا ایک خوبصورت جملہ

لَيْسَ مِنَ الشَّرَفِ وَالْكَرَمِ عَادَةُ الشَّرَهِ وَالْقَرَمِ

عربی زبان کی خوبصورتی دیکھیے کہ چند مختصر الفاظ میں ایک نہایت گہرا اخلاقی مفہوم بیان کر دیا گیا ہے۔

الشَّرَف یعنی بلندیِ مرتبہ اور بلند ہمتی،
الکَرَم یعنی سخاوت اور فیاضی،
الشَّرَه یعنی کسی چیز کی شدید حرص و ہوس،
اور القَرَم یعنی شدید خواہش اور نہایت زیادہ طلب۔

پس اس خوبصورت عبارت کا مفہوم یہ ہے کہ شرف و کرم رکھنے والے انسان کی عادت یہ نہیں کہ وہ حرص و ہوس اور بے جا خواہشات میں مبتلا ہو۔ شریف انسان بلند ہمت، پاکیزہ نفس اور قناعت پسند ہوتا ہے؛ وہ اپنی خواہشات کا غلام نہیں بنتا۔

کتنا خوبصورت جملہ ہے:

مَن سَمَتْ نَفْسُهُ إِلَى الشَّرَفِ لَمْ تُذِلَّهُ شَهْوَةٌ، وَمَنْ تَحَلَّى بِالْكَرَمِ لَمْ تَسْتَعْبِدْهُ نَهْمَةٌ۔

یعنی جس کی طبیعت شرف و بلندی کی طرف اٹھتی ہے، کوئی خواہش اسے ذلیل نہیں کر سکتی، اور جو کرم سے آراستہ ہو، کوئی حرص اسے اپنا غلام نہیں بنا سکتی۔

یہی ہے عربی زبان کا حسن: مختصر الفاظ، خوبصورت آہنگ، گہرا مفہوم اور دل پر اثر چھوڑنے والی تعبیر۔

🎥 مکمل تشریح ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں۔


:::

18/08/2026

📚 آج کے امتحانی ہال کی ایک جھلک

آج امتحانی ہال میں ایک خوبصورت علمی ماحول دیکھنے کو ملا؛
خاموشی، سنجیدگی، توجہ اور محنت—ہر طالب علم اپنی کاوش کو کاغذ پر منتقل کرنے میں مصروف تھا۔

یہ صرف ایک امتحان نہیں، بلکہ طلبہ کی محنت، اساتذہ کی تربیت اور پورے تعلیمی سفر کا ایک مرحلہ ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے تمام طلبہ کو محنت کا بہترین صلہ عطا فرمائے، ان کے علم میں برکت دے اور انہیں کامیابی و کامرانی سے نوازے۔ آمین۔ 🤲

امتحان جاری ہے… اور محنت بھی جاری ہے! 📖✨

عبدالغفار چارسدوی

 #شکوہ — ایک محبت بھری درخواستجامعہ  #دارالعلوم  #نعمانیہ اتمانزئی چارسدہ صرف ایک ادارہ نہیں، بلکہ ہمارا مادرِ علمی ہے۔ ...
17/08/2026

#شکوہ — ایک محبت بھری درخواست

جامعہ #دارالعلوم #نعمانیہ اتمانزئی چارسدہ صرف ایک ادارہ نہیں، بلکہ ہمارا مادرِ علمی ہے۔ اس مادرِ علمی کی علمی، تعلیمی اور تربیتی سرگرمیوں، روزمرہ کے احوال اور مختلف پروگراموں کی خبریں ہم آپ تک پہنچاتے ہیں، تاکہ آپ بھی احوالِ نعمانیہ سے باخبر رہیں۔

لیکن ایک چھوٹا سا شکوہ بھی ہے… ❤️

جب ہمارے اس پیچ (Media Cell Jamia Numania Charsadda) 25 ہزار سے اوپر کی تعداد میں فالوورز ہیں، تو آپ کی طرف سے چند الفاظ کا کمنٹ، ایک لائک اور حوصلہ افزائی بھی ہمارے لیے بہت بڑی تقویت ہے۔

یاد رکھیے! آپ کا ایک کمنٹ صرف ایک کمنٹ نہیں، بلکہ ہمارے لیے حوصلہ، محبت اور آگے بڑھنے کا جذبہ ہے۔

اس لیے گزارش ہے کہ ہماری پوسٹس اور ویڈیوز دیکھ کر خاموشی سے نہ گزریں؛ اپنی رائے ضرور دیں، کمنٹ ضرور کریں اور ہماری حوصلہ افزائی ضرور کریں۔

آپ کے تعاون سے یہ پیج مزید آگے بڑھے گا، اور احوالِ نعمانیہ، علمی سرگرمیوں اور نئی ویڈیوز آپ تک مسلسل پہنچتی رہیں گی۔

آپ کا تعاون — ہماری حوصلہ افزائی
آپ کا کمنٹ — ہماری خوشی ❤️

تو آئیے! آج سے خاموشی ختم کریں، اور احوالِ نعمانیہ پر اپنی محبت کا اظہار کمنٹس میں ضرور کریں۔ 🌹
عبدالغفار چارسدوی
Media Cell Jamia Darululoom Numania Charsadda

17/08/2026

حضرت مہتمم صاحب امتحانی ہال کا جائزہ لیتے ہوئے...

16/08/2026

حضرت مہتمم صاحب کی شفقت حضرت شیخ انیس احمد کے ساتھ۔

Address

Jamia Darululoom Numania Utmanzai
Charsadda

Telephone

+923339863325

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Media Cell Jamia Darululoom Numania Charsadda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Media Cell Jamia Darululoom Numania Charsadda:

Shortcuts

Share

Category