Govt Primary School Killi H Salahuddin Chaman

Govt Primary School Killi H Salahuddin Chaman Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Govt Primary School Killi H Salahuddin Chaman, School, گورنمنٹ پرائمری سکول کلی صلاح الدین چمن, Chaman.

گورنمنٹ پرائمری سکول کلی حبیب صلاح الدین چمن کے بلڈنگ کی خستہ حالت کی وجہ سے متصل جامع مسجد حاجی صلاح الدین میں تعلیمی س...
28/07/2022

گورنمنٹ پرائمری سکول کلی حبیب صلاح الدین چمن کے بلڈنگ کی خستہ حالت کی وجہ سے متصل جامع مسجد حاجی صلاح الدین میں تعلیمی سرگرمی جاری ہے۔

حافظ محمد صدیق مدنی

گورنمنٹ پرائمری سکول کلی حبیب صلاح الدین چمن میں ششماہی امتحانات کے نتائج تقریب کا انعقاد
09/07/2022

گورنمنٹ پرائمری سکول کلی حبیب صلاح الدین چمن میں ششماہی امتحانات کے نتائج تقریب کا انعقاد

گورنمنٹ پرائمری سکول کلی حبیب صلاح الدین چمن میں ششماہی امتحانات کے نتائج تقریب کا انعقاد
08/07/2022

گورنمنٹ پرائمری سکول کلی حبیب صلاح الدین چمن میں ششماہی امتحانات کے نتائج تقریب کا انعقاد

گورنمنٹ پرائمری سکول کلی صلاح الدین چمن میں ششماہی امتحانات کے نتائج تقریب کا انعقادتعلیم ہی سے ہمارے معاشرے کی ترقی ممک...
07/07/2022

گورنمنٹ پرائمری سکول کلی صلاح الدین چمن میں ششماہی امتحانات کے نتائج تقریب کا انعقاد
تعلیم ہی سے ہمارے معاشرے کی ترقی ممکن ہے۔ تقریب سے حافظ محمد صدیق مدنی , محمد آصف اچکزئی اور دیگر طلبہ کا خطاب

چمن ۔۔۔۔۔۔۔۔ گورنمنٹ پرائمری سکول کلی حبیب صلاح الدین چمن میں نتائج ششماہی امتحانات کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب کا آغاز ضیاء الرحمان صدیق کے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تقریب سے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے سابق ضلعی نائب صدر اور سکول ھذا کے ھیڈ ٹیچرز حافظ محمد صدیق مدنی ، ماسٹر محمد آصف اچکزئی ، پی ٹی ایس ایم سی کمیٹی کے چیئرمین حاجی نذیراحمد اچکزئی اور طلباء محمد عباس، بی بی ملکہ، اصل خان ، بی بی لاعبہ، ضیاء الرحمان صدیق، حبیب اللہ ، محمد سمیر، بی بی بدرجمال، محمد ابدال ، حبیب الرحمٰن صدیق ، بی بی حنسہ، بہار بی بی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کی اہمیت سے انکار کسی طور بھی ممکن نہیں ہے، تعلیم سے قوموں میں ویژن، قوت اور شعور آتا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جو قومیں تعلیم یافتہ ہوتی ہیں ان کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔ طلبہ و طالبات قوموں کی ترقی میں پیش پیش ہوتے ہیں اور ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ قوموں کا اثاثہ، مستقبل ہوتے ہیں ان کی تعلیم و تربیت کیلئے بلوچستان حکومت نے بے مثال اقدامات اٹھائے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تعمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور قتدار کا خیال رکھ سکے۔ حکومت بلوچستان تعلیم کے میدان میں آگے جانے اور تعلیمی اداروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ تعلیمی اداروں کے کامیابی میں اساتذہ کرام ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتے ہیں۔ اساتذہ کرام اور والدین مل کر تعلیمی ماحول کو بہتر بناسکتے ہیں۔

کوئٹہ :  حکومت بلوچستان نے عیدالاضحی کے موقع پر  8 سے 12 جولائی جمعہ سے بروز منگل تک 5 روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا  نو...
05/07/2022

کوئٹہ : حکومت بلوچستان نے عیدالاضحی کے موقع پر 8 سے 12 جولائی جمعہ سے بروز منگل تک 5 روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا نوٹیفکیشن جاری۔

سیکرٹری ایجوکیشن بلوچستان نے سرد علاقہ جات میں گرمیوں کی مختصر تعطیلات کا اعلان کر دیا تعطیلات 13 جولائی تا 22 جولائی تک...
04/07/2022

سیکرٹری ایجوکیشن بلوچستان نے سرد علاقہ جات میں گرمیوں کی مختصر تعطیلات کا اعلان کر دیا تعطیلات 13 جولائی تا 22 جولائی تک ہوگی حکم نامہ جاری

یوں تو آزاد قوموں کا ہردن اپنی نئی آب وتاب سے جلوہ گر ہوتا ہے ،لیکن قوموں کی زندگی میں بعض ایسے دن ظہور پذیر ہوتے ہیں جو...
23/03/2022

یوں تو آزاد قوموں کا ہردن اپنی نئی آب وتاب سے جلوہ گر ہوتا ہے ،لیکن قوموں کی زندگی میں بعض ایسے دن ظہور پذیر ہوتے ہیں جو دامن میں خوشی اور سرفرازی کے ایسے گراں مایہ جوہرات سمیٹے ہوتے ہیںجو تاریخ عالم میں سنہرے حروف سے رقم کیے جاتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے سابق ضلعی نائب صدر حافظ محمد صدیق مدنی ، محمد آصف اچکزئی ، حافظ سیف الرحمٰن صدیق اور پی ٹی ایس ایم سی کمیٹی نذیر احمد اچکزئی نے گورنمنٹ پرائمری سکول کلی حبیب صلاح الدین چمن کے یوم تجدید عہدوفاء تقریب سے کیا۔ مارچ1940 ءمیں کسی کو معلوم نہیں تھا کہ یہ مہینہ برصغیر میں ایسی تاریخ رقم کرے گا جسے مسلمان کبھی نہیں بھلاسکیں گے اور پا کستانی عوام رہتی دنیا تک اسے بڑے جوش و خروش سے منائے گی ۔23مارچ وہ دن ہے جب پا کستان کی پہلی خشت رکھی گئی،ایک پر اعتماد تحریک آزادی کا آغاز ہوا جو انگریزوں اور ہندوﺅں کے گلے کی ہڈی بن کررہ گئی۔
23مارچ ایک ایسا تاریخ ساز دن ہے جب بر صغیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی بنیاد رکھی گئی اور واضح طور پر دو قومی نظریہ پیش کیا گیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج وہ تاریخی دن ہے جب مسلما نوں نے فر نگی راج کی سیاسی آمریت اور ہندوﺅں کی متحدہ قومیت کے مکارانہ جال کو تار تار کردیا تھا۔ 23مارچ تجدیدعہد وفا کا دن ہے ،اس دن اقبال پارک میں قائداعظم کی زیر صدارت قرار داد پاکستان منطور ہوئی،جس نے تحریک پا کستان میں نئی روح پھونک دی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے فکر ِاقبال کی روشنی ، قائد اعظم کی قیادت میں دو قومی نظریہ کی بنیاد پر کامیاب جدوجہد کے نتیجہ میں پا کستان معرض وجود میں آیا جو مسلمانوں کی قربانیوں کا ثمراوراللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کستان کے بارے میں سب سے پہلے سوچنا وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے ،تاکہ ان مقاصد کی تکمیل ہوسکے جن کے لیے ملک قائم کیا گیا تھا۔
تاریخ گواہ ہے کہ دین اسلام کے متوالوں نے جب بھی ہادی کون ومکان سے وفا نبھاتے ہوئے نیک مقصد کے حصول کے لیے جدوجہد کی ہے ،کامیابیاں اور کامرانیاں نصیب ہوئیں ،اس کے برعکس نافرمانی پر ذلت ورسوائی مقدربنی ہے ۔بدنصیبی سے آج ہم اللہ تعالیٰ سے کئے عہد سے پھر چکے ہیں ،اس لیے بد حالی و مسائل کی دلدل میں دھنستے جا رہے ہیں،یہ ملک ہم نے اللہ تعالیٰ کے نام پر حاصل کیا ،مگر اسی کے قوانین کے نفاذ سے روگردانی کے خطاوار ہیں ،اللہ تعالیٰ سے نافرمانی نے ہمیں ایسے مقام پر لا کھڑا کیا ہے کہ ہم آج ڈانواڈول ادھر اُدھر بھٹکتے پھر رہے ہیں ۔
ہمارے بعد میں آزاد ہونے والے ممالک ترقی کی دوڑ میں بہت آگے نکل گئے،جبکہ ہم طوفانوں اور مختلف عذابوں کے شکنجے میں پھنسے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بڑوں نے قیام پا کستان کے وقت جو خواب دیکھے تھے ،اس میں حقیقت کا رنگ بھر نے کے لیے قوم کو متحد ہوکر اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا ،ملک کو بدحالی کی دلدل سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں حکومت کا خلوص نیت سے ساتھ دینا ہوگا ،اگر ہم ذاتی مفادات کے حصول میں انتشار کا شکار رہے تو تباہی سے کوئی نہیں بچاسکے گا۔23 مارچ کو ہر پا کستانی شہری کا فرض ہے کہ وہ تجدید عہد کرے کہ قرار داد پا کستان کی روح کو دوبارہ زندہ کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا ،کیو نکہ موجودہ پا کستان اس قرار داد کی حقیقی روح سے ہٹ چکا ہے جس پر صدق دل سے عمل پیرا ہو کر ہی اپنی کھوئی ہوئی منزل دوبارہ تلاش کرسکتے ہیں اور پا کستان کو قائد اعظم کے نظریات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔
درحقیقت یوم پاکستان ہمیں اپنے ماضی کی کوتاہیوں کی اصلاح کرنے کے ساتھ حال کودرست کرنے کا جہاںسبق دیتا ہے ،وہاں مستقبل کی منصوبہ بندی کے ساتھ مادر وطن کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے غور و فکرکے علاوہ ملک کی سلامتی و استحکام کی خاطر ہر قربانی دینے کیلئے تیار رہنے کا حوصلہ بھی دیتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 23 مارچ یوم پاکستان کی پروقارکھلی تقریبات ہماری وطن سے محبت کی زندہ علامت ہے۔ عوام جس جوش و جذبے سے ان میں شرکت کرتے ہیں اور اپنے وطن کے محافظوں کے ہمت، محنت اور جذبے کو سراہتے ہیں وہ قابل دید ہوتا ہے۔ اس دن عوام پاک فوج کے ساتھ مل کر دو قومی نظریہ کا تجدید عہد کرتے ہوئے نظریاتی اور زمینی سرحدوں کی حفا ظت کو یقینی بنانے کا عزم کرتے ہیں ۔
مقررین نے دنیائے عالم کو پیغام دیا کہ ہم ایک پرامن اور مضبوط طاقت ہیں اور اپنی ارض وطن کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، تاکہ کوئی دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ کر سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم اس وقت ہی ناقابل تسخیر ہوتی ہے جب اس کے عوام اور مسلح افواج ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ہوں۔ 23 مارچ یوم تجدید عہد وفااس جذبے کو زندہ و توانا رکھتا ہے۔

23/02/2022

"اطلاع برائے طلباء و والدین"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الحمداللہ سالانہ تعطیلات کے بعد یکم مارچ سے تعلیمی ادارے کھلے جارہے ہیں ۔ ھم انتہائی مسرت کے ساتھ تعلیمی ادارہ گورنمنٹ پرائمری سکول کلی حاجی صلاح الدین چمن میں یکم مارچ 2022 تعلیمی سلسلہ شروع کر نے جا رہے ہیں. لہٰذا تمام والدین سے گزارش ہے کہ بروقت اپنے بچوں کو سکول میں داخلہ دلوادیں تاکہ مزید ان کی وقت ضائع نہ ہو.
حافظ محمد صدیق مدنی
ھیڈ ماسٹر گورنمنٹ پرائمری سکول کلی حاجی صلاح الدین چمن ضلع قلعہ عبداللہ بلوچستان
03337752771
03137752771

حکومت پاکستان نے سال 2022 کے سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا.
24/12/2021

حکومت پاکستان نے سال 2022 کے سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا.

طالب علم حافظ سیف الرحمان کا اعزازچمن (نامہ نگار) مدرسہ تجوید القرآن رحمانیہ چمن کے کم عمر اور ہونہار طالب علم حافظ سیف ...
09/12/2021

طالب علم حافظ سیف الرحمان کا اعزاز

چمن (نامہ نگار) مدرسہ تجوید القرآن رحمانیہ چمن کے کم عمر اور ہونہار طالب علم حافظ سیف الرحمان صدیق بن مولوی حافظ محمد صدیق مدنی نے پورے قرآن مجید کو اپنے سینے میں محفوظ کرکے سعادت حاصل کی ہے۔ جس پر جامعہ ھذا کے اساتذہ کرام اور منتظمین کرام کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔


Address

گورنمنٹ پرائمری سکول کلی صلاح الدین چمن
Chaman

Telephone

+923337752771

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt Primary School Killi H Salahuddin Chaman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Govt Primary School Killi H Salahuddin Chaman:

Shortcuts

Share

Category