02/10/2026
🚨ہائی الرٹ حفاظتی ہدایت🚨
تمام سرکاری گرلز ایلیمنٹری و پرائمری سکولز کی سربراہان کے لیے نہایت اہم اور فوری ہدایات
تمام سربراہان کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ جن سکولوں میں زیرِ تعمیر عمارت یا تعمیراتی کام جاری ہے، وہاں چھوٹے بچوں کو تعمیراتی مقام کے قریب ہرگز جانے نہ دیا جائے۔
🔴 زیرِ تعمیر عمارت کو چاروں اطراف سے مناسب پردے/کرٹن کے ذریعے مکمل طور پر کور** کیا جائے تاکہ طلبہ و طالبات کا تعمیراتی جگہ سے کسی بھی قسم کا رابطہ نہ ہو۔
🔴 سکول انتظامیہ اس امر کو ہر صورت یقینی بنائے کہ بچے تعمیراتی سامان، گڑھوں، مشینری، ملبے یا زیرِ تعمیر حصے کے قریب نہ جائیں۔
⚠️ اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت یا نرمی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
بچوں کی زندگی اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ تعلیم اپنی جگہ اہم ہے، لیکن تعلیم سے پہلے ہمارے بچوں کی حفاظت اور سلامتی یقینی بنانا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔تمام سربراہان فوری طور پر ان ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات میں کوئی کوتاہی نہ برتیں۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (EE-W) چکوال