الحمدللہ ایک اور سال گزر گیا، جس میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایسی نعمتوں سے نوازا کہ ہم ایک رات بھی بھوکے نہیں سوئے۔ یہ اسی عظیم رب کا کرم اور فضل ہے، لہٰذا دل کی گہرائیوں سے اس کا شکر ادا کرنا ہمارا فرض ہے
GGES Dhok Tahlian Markaz Dewalian-F
Parho Punjab
تعطیلات کا کیا مطلب ہے ؟
عزیز طلبہ ! کیا مجھے کوئی بتائے گا کہ تعطیلات یا چھٹیوں کا کیا مطلب ہے ؟
جی ۔ استاد محترم ! اسکول سے تعطیلات کا مطلب یہ ہے کہ ان مخصوص دنوں میں پڑھائی کی چھٹی ہوگی ۔ لکھنا پڑھنا نہیں ہوگا ۔ صرف کھیل کود ٬ تفریح اور آرام ہوگا ۔
اچھا ٬ پیارے بچو ! اب ذرا میری چند باتیں غور سے سنیں ۔ چھٹیوں کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے کہ اب ہم کچھ پڑھیں گے نہیں ۔ لکھیں گے نہیں ۔ سیکھیں گے نہیں ۔ اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ دورانِ تعطیلات ہمارا سیکھنے کا عمل موقوف رہے گا اور آ گے بڑھنے کا سلسلہ رکا رہے گا ۔ حالانکہ تعلیم و تعلم کبھی رکتا نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی خاص جگہ اور مخصوص رسمی پابندیوں کا محتاج ہوتا ہے ۔ سیکھنے کا عمل ہر حال میں اور ہر جگہ جاری رہتا ہے اور جاری رہنا چاہیے ۔
اب اس تناظر میں تعطیلات کا مطلب یہ ہے کہ موسمی یا دیگر حالات کے پیشِ نظر اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور سیکھنے سکھانے کا عمل جو پہلے اسکول کی عمارت میں ٬ رسمی ترتیب اور مخصوص پابندیوں کے ساتھ جاری تھا ؛ اب اسکول سے باہر آزادانہ طور پر جاری رہے گا ۔ اس سے پہلے جو اسباق ہم کتابوں سے حاصل کرتے تھے ٬ اب وہ ہی اسباق ہم کھیل کود سے ٬ غیر نصابی اسلامی ٬ اصلاحی ٬ اخلاقی اور ادبی کتابوں کے مطالعہ سے ٬ بڑوں ٬ عزیز رشتہ داروں کی صحبت سے ٬ باہمی بیٹھک اور تعاون سے ٬ سیر و تفریح سے ٬ نماز ٬ روزہ ٬ تلاوت ٬ ذکر اور دیگر عبادات کی ادائیگی سے اور دیگر معاشرتی سرگرمیوں سے حاصل کریں گے ۔
ایک حقیقی طالب علم وہ ہوتا جو ہر جگہ اور ہر طرح کے حالات میں سیکھتا ہے ۔ پیارے بچو ! یہ ذہن میں رکھو کہ اگر کوئی سیکھنے کا ارادہ کر لے تو ہر چھوٹی بڑی جگہ ٬ ہر اچھا برا واقعہ ٬ سب حالات ٬ سارے انسان ٬ سورج ٬ چاند ٬ ستارے ٬ بحر و بر ٬ شجر و حجر ؛ الغرض ہر شے استاد بن کر اسے سبق دینا شروع ہو جاتی ہے اور اگر کوئی سیکھنے کا ارادہ ہی نہ کرے تو اس کےلیے گھر ٬ مدرسہ ٬ اسکول و کالج سمیت ساری درس گاہیں برابر ہیں ۔
عزیز طلبہ ! زندگی پہلے ہی بڑی مختصر ہے ۔ ہم ایک لمحہ کو بھی ضائع کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔ آپ وقت کی قدر و قیمت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ اگر ہم دنیا بھر کی دولت بھی خرچ کر دیں اور چاہیں کہ اس کے بدلہ میں گزرا ہوا ایک لمحہ واپس آ جائے ٬ تو وہ واپس نہیں آ سکتا ۔ تو ایک ایک لمحہ کتنا قیمتی ہے ! اور اگر ہم چھٹیوں کا سارا وقت ہی یوں ہی ضائع کردیں گے ٬ تو ہم اپنا کس قدر نقصان کریں گے ۔
اچھا ٬ اب کوئی بچہ بتائے گا کہ تعطیلات کا کیا مطلب ہے ؟ جی استاد محترم ! تعطیلات کا مطلب صرف یہ ہے کہ ان مخصوص دنوں میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور سیکھنے کا عمل اسکول سے باہر ہی غیر رسمی انداز میں جاری رہے گا ۔
شاباش ۔ بچے !
#تعطیلات
#اسکول
#چکوال
15/12/2025
11/11/2025
حکومت پنجاب کی جانب سے خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی مہم
17 سے 29 نومبر 2025
01/11/2025
🌫️سموگ کی روک تھام ممکن بنائیں بروقت احتیاطی تدابیر اپنائیں
پبلک سروس میسج براے آگاہی عوام عامہ📢
28/10/2025
Classrooms decorated by their class teachers
سرکاری سکول، معیاری سکول
کل سے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے۔
پنجاب میں سکول کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان کردیاگیا۔
صبح 8:30 بجے اوپن ھوگا
دن 1:15 بجے چھٹی ھوگی۔
ھفتہ کی چھٹی برقرار رکھی گئی ھے۔
27 اکتوبر سے نافذ العمل ھوگا
05/10/2025
اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر کائنات کے سب سے عظیم استاد حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کو سلام پیش کرتے ہیں۔
04/10/2025
والدین متوجہ ھو
کل1 ستمبر صبح 7:30 بجے سے تعلیمی ادارے کھل رہے ہیں اپنے بچوں کو سکول بھیجیں اور مہینے میں ایک بار ضرور سکول کا وزٹ کریں!
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Chakwal