Jamal-ul-Quran Academy

Jamal-ul-Quran Academy

Share

"آن لائن قرآن کورسز: تجوید، حفظ، ناظرہ، عربی گرامر۔ زوم، واٹس ایپ و اسکائپ پر کلاسز دستیاب۔ بہترین آواز و قراءت میں قرآن سننے کے لیے پیج فالو کریں۔"

22/07/2026

Ep 01 – Ayat ul Kursi with Urdu Translation | Ruqyah for Shifa from Severe Illness, Pain & Sickness

02/07/2026

Ep 02 – Chaar Qul Shareef | 4 Qul Ruqyah for Bandish, Nazar Bad & Opening Closed Doors

18/05/2026

Ep 01 – Chaar Qul Shareef | 4 Qul with Urdu Translation | Ruqyah for Rizq, Barakah, Home & Protection

چار قل شریف کی تلاوت










28/04/2026

اے آئی تجوید ریسرچ لائبریری کو
موبائل پر استعمال کرنے کا طریقہ ۔۔۔

سوالات اور درست جوابات کے ساتھ
حوالہ جات کو چیک کرنے کا طریقہ

فوائد مکیہ مع حاشیہ لمعات شمسیہ کو شامل کیا گیا ہے اور عرب کے بڑے شیوخ بالخصوص امام القراء شیخ ایمن رشدی سوید کے قراءات عشرہ پر لیکچرز شامل کئے گئے ہیں ۔۔۔

تفصیلی ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

گوگل فارم لنک :
https://forms.gle/eqVKvuWTCwzEEVSKA

محمد صابر سیالوی

اے آئی تجوید ریسرچ سنٹر میں شمولیت 20/04/2026

اے آئی تجوید ریسرچ سینٹر: تعارف اور استعمال کا طریقہ 📚✨
پچھلی پوسٹ میں، میں نے گوگل کے بہترین ٹول نوٹ بک ایل ایم (NotebookLM) کا مختصر تعارف کروایا تھا۔ اسی ٹول کو بروئے کار لاتے ہوئے ہم نے علمِ تجوید کو آسان بنانے کے لیے ایک جدید سسٹم بنایا ہے، جس کا نام ہے:
✨ اے آئی تجوید ریسرچ سینٹر ✨
تجوید کی متعدد اہم اور تفصیلی کتب اس میں شامل کی گئی ہیں۔ چونکہ نوٹ بک ایل ایم کسی کتاب کو براہِ راست اسکین نہیں کرتا جب تک کہ وہ ٹیکسٹ (Text) کی صورت میں نہ ہو، اس لیے ہم نے بڑی محنت اور وقت لگا کر ان کتب کو ورڈ (Word) میں کنورٹ کر کے ایڈ کیا ہے، جو ان شاء اللہ بہت مفید ثابت ہوں گی۔
📖 استعمال کا طریقہ:
جب آپ نوٹ بک تک رسائی حاصل کر لیں گے، تو آپ کو دو اہم آپشنز نظر آئیں گے:
1️⃣ سورسز (Sources): اس آپشن میں وہ تمام کتب موجود ہیں جو ہم نے ایڈ کی ہیں اور مستقبل میں جو بھی کتب شامل ہوں گی، وہ بھی یہاں نظر آتی رہیں گی۔
2. چیٹ (Chat): اس آپشن میں آپ کوئی بھی سوال کریں گے تو یہ سسٹم ان کتبِ تجوید کی روشنی میں ایک مستند جواب دے گا۔ اگر آپ اسے کہیں گے کہ اس اقتباس کی عربی عبارت اور حوالہ بھی درج کرے، تو یہ وہ بھی فراہم کرے گا۔
✅ حوالہ دیکھنے کا طریقہ: جواب کے آخر میں ایک نمبر شو ہو رہا ہو گا، جیسے ہی آپ کرسر اس پر لے جائیں گے یا کلک کریں گے، یہ آپ کو براہِ راست کتاب کے اسی صفحے پر لے جائے گا۔ اس طرح آپ خود بھی تصدیق کر کے اطمینان حاصل کر سکتے ہیں۔
📲 نوٹ بک تک رسائی کا طریقہ (مرحلہ وار):
پہلا مرحلہ: جو ساتھی موبائل استعمال کرتے ہیں، وہ نیچے دیے گئے لنک سے 'نوٹ بک ایل ایم' کی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں:
🔗 ڈاؤن لوڈ لنک
https://play.google.com/store/apps/details...
دوسرا مرحلہ:
یہ گوگل فارم پُر کریں تاکہ آپ کو رجسٹر کیا جا سکے:
🔗 رجسٹریشن فارم لنک
https://forms.gle/anSKt9XbF4qLtRYs8
تیسرا مرحلہ (جوائننگ):
فارم سبمٹ کرنے کے بعد آپ کو اپنی درج کردہ ای میل پر فوراً ایک میل موصول ہوگی۔ اسے کھولیں اور سبز رنگ کے بٹن 'Join Group' پر کلک کریں۔ گوگل گروپ کا صفحہ کھلنے پر دوبارہ 'Join Group' دبائیں، آپ ممبر بن جائیں گے۔ وہیں ای میل میں 'اے آئی تجوید ریسرچ سینٹر' کا لنک موجود ہوگا، جس پر کلک کرتے ہی آپ نوٹ بک تک پہنچ جائیں گے۔
🌟 سسٹم کے فوائد:
💰 معاشی بچت: قدیم اور مستند کتب اتنی مہنگی ہوتی ہیں کہ اکثر ہمارا دینی طبقہ انہیں خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا۔ یہ سسٹم ان کے لیے ایک بہترین علمی تحفہ ہے۔
🌍 زبان کی رکاوٹ کا خاتمہ: بہت سے حفاظ اور قراء کرام عربی کتب سے براہِ راست فائدہ نہیں اٹھا پاتے، لیکن اب نوٹ بک کے ذریعے آپ اپنی زبان میں ان کتب سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
🎓 جدید طریقہ تدریس: آپ اپنے متعلقہ مسائل کی سلائیڈز اور انفوگرافکس بھی بنا سکتے ہیں تاکہ جدید طرز پر اپنے طلبہ کو سمجھا سکیں۔ یہ طریقہ تدریس نہایت موثر اور عام فہم ہے۔
🔒 رازداری: فارم میں درج کردہ آپ کی تمام معلومات مکمل محفوظ ہیں، جنہیں کوئی دوسرا نہیں دیکھ سکتا۔
اللہ تعالیٰ اس پروجیکٹ کو سب کے لیے نافع بنائے اور ہمارے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین!
نوٹ : نیچے دی گئی پکچرز غور سے دیکھئے سب کچھ مزید واضح ہو گا
اور افادہ عام کے لئے زیادہ سے زیادہ شئیر فرمادئیں تاکہ باقی احباب اس علمی پروجیکٹ سے استفادہ کرسکیں ۔۔۔جزاکم اللہ خیرا
محمد صابر سیالوی
📅 18 اپریل 2026

اے آئی تجوید ریسرچ سنٹر میں شمولیت السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ خوش آمدید یہ پلیٹ فارم اے آئی کی مدد سے بنایا گیاہے جو نہایت تیز رفتار ہے چند سیکنڈز میں آپ تمام جمع کردہ کتب تجوید سے مسائل کی تصدی...

16/04/2026

تحقیق کی دنیا کا بہترین اور مستند اے آئی ٹول: نوٹ بک ایل ایم (NotebookLM) 🔬✨
تمام اے آئی ٹولز سے جب ہم دینی معلومات کے بارے میں سوالات کرتے ہیں تو وہ اپنی طرف سے کچھ بھی کہہ دیتے ہیں۔ اپنی طرف سے حوالہ جات بنا دینا اور ایسی عربی عبارات تخلیق کرنا جن کا اصل کتب میں کوئی ذکر ہی نہیں ہوتا، ایک بڑا مسئلہ ہے۔
ایسے میں نوٹ بک ایل ایم کے نام سے ایک منفرد ٹول دنیائے ریسرچ میں لانچ ہوا ہے، جو اپنی طرف سے کوئی جواب نہیں دیتا! 🚫✍️
اس کی خاص بات:
🔹 یہ صرف ان کتب، لنکس اور امیجز (Sources) کی روشنی میں جواب دے گا جو آپ خود اس میں ایڈ کریں گے۔
🔹 آپ جس زبان میں چاہیں گے یہ اسی میں جواب دے گا، چاہے آپ کا سورس کسی بھی زبان میں ہو۔
🔹 اپنی مطلوبہ عبارت کی سلائیڈز، انفوگرافک اور آڈیو بنانے کی مکمل سہولت بھی موجود ہے۔
ہمارا پروجیکٹ: 📚
ہم نے اس ٹول کا استعمال کرتے ہوئے پہلا پروجیکٹ "اے آئی تجوید ریسرچ سینٹر" کے نام سے بنایا ہے۔ یہ ان شاء اللہ تجوید و قراءات کی کتب کی ایک مکمل ڈیجیٹل لائبریری ہوگی۔
اللہ تعالیٰ کے فضل اور مدد کے ساتھ بہت جلد اسے تفصیلی تعارف کے ساتھ پیش کیا جائے گا اور اس نوٹ بک کا لنک بھی دیا جائے گا، تاکہ جو ساتھی چاہیں اس لنک کے ذریعے لائبریری تک رسائی حاصل کر سکیں۔
مزید فقہ حنفی اور دیگر علوم کے پروجیکٹس بھی پیش کئے جائیں بفضل اللہ

محمد صابر سیالوی
📅 16/04/26

31/03/2026

تجھ سا کوئی ایا ہے نہ ائے گا جہاں میں
دیتا ہے۔ گواہی یہی عالم کا جریدہ


27/03/2026

بسم اللہ شریف ترجمہ اور پیغام خاص





0305 1127337

21/03/2026

عید الفطر مبارک !

تمام مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کی عبادات، روزے اور دعائیں قبول فرمائے اور آپ کی زندگیوں کو خوشیوں، محبت اور سکون سے بھر دے۔

یہ عید آپ کے لیے نئی امید، خوشحالی اور کامیابیوں کا پیغام لے کر آئے۔ اپنے پیاروں کے ساتھ خوشیاں بانٹیں، غریبوں کا خیال رکھیں اور دلوں میں محبت پیدا کریں۔

🌸 عید مبارک! اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے 🌸

Want your school to be the top-listed School/college in Chakwal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Chakwal