26/06/2026
اناللہ واناالیہ راجعون
شفقتِ پدری سے محروم بچوں کی دینی ودنیاوی تعلیم وتربیت کا بہترین ادارہ
26/06/2026
اناللہ واناالیہ راجعون
04/06/2026
**افتتاحِ مسجد امام علی علیہ السلام*
*18 ذی الحجہ بروزجمعرات 2026
عیدِ سعید غدیر خم کے پُرمسرت موقع پر دارالامام علی رضا علیہ السلام، چکوال** کے زیرِ اہتمام تعمیر ہونے والی مسجد امام علی علیہ السلام کی افتتاحی تقریب نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔
اس بابرکت تقریب میں علاقے کے علماء کرام، معززینِ علاقہ اور کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کرکے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا
دارالامام علی رضا علیہ السلام کے طلاب نے اجتماعی تلاوت کی۔بعد ازاں بارگاہِ رسالت مآب ﷺ و اہلبیتِ اطہار علیہم السلام میں نذرانۂ عقیدت پیش کرنے کے لیے طلبہ نے نعت و منقبت پیش کیں جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔
اس کے بعد مختلف علماء کرام نے عیدِ غدیر کی اہمیت، ولایتِ امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام اور امتِ مسلمہ کے لیے پیغامِ غدیر کے موضوع پر مفصل خطابات فرمائے۔ مقررین میں مولانا امداد حسین صابری صاحب، استادبزرگوارمولانا نصیر حیدرقمی صاحب اور مولانا حسن علی جاڑا صاحب شامل تھے۔
نیز نظامت کے فرائض مولانا نعیم عباس نجفی صاحب نے بخوبی نبھائے
تقریب کا مرکزی اور اختتامی خطاب جناب حجۃ الاسلام والمسلمین استادِ گرامی قبلہ محی الدین کاظم صاحب نے فرمایا۔ آپ نے اپنے خطاب میں
قرآن واھل بیت علیہم السلام کی اھمیت کے ذیل میں واقعہ غدیر کی جانب متوجہ کرتے ھوئے حاضرین کو سیرتِ امیرالمؤمنین علیہ السلام پر عمل پیرا ہونے کی تلقین فرمائی۔
آخر میں نمازِ ظہرین باجماعت ادا کی گئی، جس کے ساتھ ہی مسجد امام علی علیہ السلام کا باضابطہ افتتاح عمل میں آیا۔ حاضرین نے اس عظیم دینی خدمت پر دارالامام علی رضا علیہ السلام کی انتظامیہ اور معاونین کو مبارکباد پیش کی اور اس مرکزِ دینی کی ترقی و کامیابی کے لیے دعا کی۔
اللہ تعالیٰ اس مسجد کو مرکزِ علم، عبادت، تربیت اور ترویجِ معارفِ اہلبیت علیہم السلام قرار دے اور اس کی تعمیر و ترقی میں حصہ لینے والے تمام مومنین کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔
27/05/2026
تمام عالم اسلام کو عید مبارک
26/05/2026
29/04/2026
*دارالامام علی رضا علیہ السلام چکوال*
✨ امام علی رضا علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کے پُرمسرت موقع پر آج ادارہ ہذا میں ایک بابرکت اور روح پرور محفل منعقد ہوئ
طلباء کرام نے تلاوتِ قرآنِ پاک، نعت اور منقبت پیش کر کے محفل کو نور و سرور سے بھر دیا۔
🎤 خصوصی خطاب
مولانا سید جوادالحسن کاظمی صاحب نے فرمایا، جس میں آپ نے امام علی رضا علیہ السلام کی سیرتِ طیبہ اور اہلِ بیت علیہم السلام کی تعلیمات پر عمل کی اہمیت کو نہایت خوبصورت انداز میں بیان کیا۔
یہ بابرکت محفل طلباء کی دینی و اخلاقی تربیت کا ایک بہترین ذریعہ ثابت ہوئی۔
اس پرنورمحفل میں
خطیبِ شہیر مولاناعلی حسن عسکری صاحب اور مولانا حسنین صاحب نے خصوصی طورپر شرکت فرمائ
🤲 اللہ تعالیٰ ہمیں اہلِ بیت علیہم السلام کی سیرت پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اور معاونین ادارہ کی توفیقاتِ خیرمیں اضافہ فرمائے آمین
24/04/2026
*دارالامام علی رضا چکوال*
کی گورنمنٹ کے تحت منظورشدہ ادارے سے تصدیق شدہ
2025کی مالیاتی آڈٹ رپورٹ
سلام علیکم
تمام دوستان وبزرگان متوجہ ھوں کہ
دارالامام علی رضا علیہ السلام چکوال میں
نئے سال کے داخلے جاری ھیں
آپ کے اردگرد یا حلقہ احباب میں کوئ یتیم بچہ ھو
تو
اس کو دارالامام علی رضا علیہ السلام کا تعارف کروائیں
تاکہ
کوئ یتیم بچہ تعلیم وتربیت سے محروم رہ کر کل قیامت والے دن خدا کی بارگاہ میں
ھماری شکایت نہ کرے
بہت شکریہ