Government Model Primary School Nali

Government Model Primary School Nali GMPS NALI

21/09/2026
21/09/2026

*گورنمنٹ ماڈل پرائمری اسکول نالی* کے بطورِ انچارج *دو* سال کا یہ طویل، محنت طلب، مگر انتہائی ثمرآور سفر آج اپنی تکمیل کے ایک اور سنگِ میل کو چھو رہا ہے۔ ان دو برسوں میں ننھے بچوں کی تعمیرِ سیرت، تعلیمی بنیادوں کی استواری، اور اسکول کے ماحول کو بہتر سے بہترین بنانے کی جفاکش کوششیں میرے لیے ایک فکری اور عملی مشن رہیں۔
​یہ راستہ کانٹوں سے خالی نہیں تھا؛ وسائل کی محدودیت، توقعات کے بھاری بوجھ، اور ہر دن کے نئے چیلنجز کے باوجود عزمِ مصمم متزلزل نہیں ہوا۔ آج جب اِن دو سالوں کے حسابِ کتاب پر نظر ڈالتا ہوں، تو دل شکرِ خداوندی سے جھک جاتا ہےاور ضمیر مطمئن ہو جا تا ہے۔ اور ساتھ ہی اگلے پڑاؤ کے لیے عزمِ نو تازہ ہو جاتا ہے۔
​ان تمام اساتذہ، والدین، اور معاونین کا تہہ دل سے شکریہ جو اس فکری و عملی سفر میں قدم بہ قدم شانہ بشانہ رہے۔ سفر ابھی طویل ہے، منزلیں باقی ہیں؛ اللہ کریم اس عاجزانہ کوشش کو قبول فرمائے اور نالی کے ہر بچے کے روشن مستقبل کا ضامن بنائے
آمین۔

*​فرخ جنید اشتیاق*

شکست و فتح میاں اتفاق ہے لیکن
مقابلہ تو دلِ ناتواں نے خوب کیا۔

Learn English with GMPS NALI
29/08/2026

Learn English with GMPS NALI

Address

VPO NALI TEH CHOA SAIDEN SHAH
Chakwal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government Model Primary School Nali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category