📜اؑحادیثُ رٙسُول اللّٰہﷺ📜
🪶عٙن عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ يَقُولُ:سَأَلْتُ أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ: كَيْفَ كَانَتِ الضَّحَايَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِﷺ؟فَقَالَ: كَانَ الرَّجُلُ يُضَحِّي بِالشَّاةِ عَنْهُ، وَعَنْ أَهْلِ بَيْتِهِ،فَيَأْكُلُونَ، وَيُطْعِمُونَ،حَتَّى تَبَاهَى النَّاسُ،فَصَارَتْ كَمَا تَرَى۔
📃عطاء بن یسار رحمہُ اللّہ نے ابوایوب انصاری رضی الله عنہ سے پوچھا: رسول اللّہﷺ کے زمانے میں قربانیاں کیسے ہوتی تھی؟ انہوں نے کہا:ایک آدمی اپنی اور اپنے گھر والوں کی طرف سے ایک بکری قربانی کرتا تھا،وہ لوگ خود کھاتے تھے اور دوسروں کو کھلاتے تھے یہاں تک کہ لوگ فخر کرنے لگے،اور اب یہ صورت حال ہو گئی جو دیکھ رہے ہو۔
📚(سنن الترمذی #1505 حسن)
🔎وضاحت: *اگر گھر کا سربراہ ایک قربانی کرے تو گھر کے باقی تمام افراد کیطرف سے ہو جائے گی*۔بیوی بچوں سب پر قربانی لازم نہیں۔ ہاں اپنی مرضی سے اگر کوئی ریاء سے بچتے ہوئے زیادہ کرنا چاہے تو جائز ہے۔
Ayesha AlQuran Academy
آئیے قرآن پاک مکمل تجوید کے ساتھ سیکھئے۔
بذریعہ آنلائن کلاسز۔
27/04/2026
📜اؑحادیثُ رٙسُول اللّٰہﷺ📜
🪶عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللّہ عنھما عَنِ النَّبِيِّﷺ لَقِيَ رَكْبًا بِالرَّوْحَاءِ،فَقَالَ:مَنِ الْقَوْمُ؟قَالُوا: الْمُسْلِمُونَ،فَقَالُوا: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ:رَسُولُ اللهِ۔فَرَفَعَتْ إِلَيْهِ امْرَأَةٌ صَبِيًّا،فَقَالَتْ:أَلِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ:نَعَمْ،وَلَكِ أَجْرٌ۔
📃عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ کی روحاء کے مقام پر ملاقات ایک قافلے سے ہوئی، آپ نے پوچھا: کون لوگ ہیں؟ انھوں نے کہا: مسلمان ہیں۔ پھر انھوں نے پوچھا:آپ کون ہیں؟ آپ نے فرمایا:میں اللہ کا رسول ہوں۔اسی دوران ایک عورت نے آپ کے سامنے ایک بچے کو بلند کیا اور کہا:کیا اس کا حج ہو گا؟ آپﷺ نے فرمایا:ہاں، اور تمھارے لیے اجر ہو گا۔
📚(صحیح مسلم #3253)
🔎وضاحت: اگرچہ بچوں پر حج فرض نہیں لیکن اگر وہ کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔اس کا اؑجر بچے کے والدین کو ملے گا۔
24/04/2026
حج گناہوں کی مکمل معافی کا ذریعہ ہے
حج مبرور کا انعام جنت ہے
حج انسان کی روحانی اور دنیاوی حالت بہتر کرتا ہے
حاجی اللہ کے خاص مہمان ہوتے ہیں
عرفہ کا دن (سب سے افضل دن)
حدیث:
حضرت عائشہؓ روایت کرتی ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا:
"عرفہ کے دن سے زیادہ کوئی دن ایسا نہیں جس میں اللہ تعالیٰ بندوں کو جہنم سے زیادہ آزاد کرتا ہو۔"
(مسلم)
23/04/2026
. حجاج اللہ کے مہمان ہوتے ہیں
حدیث:
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا:
"حاجی اور عمرہ کرنے والے اللہ کے مہمان ہیں، اگر وہ دعا کریں تو اللہ قبول کرتا ہے اور اگر وہ بخشش مانگیں تو اللہ بخش دیتا ہے۔"
(ابن ماجہ)
23/04/2026
حج اسلام کے عظیم ارکان میں سے ایک ہے، جس کی فضیلت بے شمار ہے۔ احادیث میں آتا ہے کہ: ✨ جو شخص خالص نیت کے ساتھ حج کرے اور گناہوں سے بچے، وہ ایسا پاک ہو جاتا ہے جیسے آج ہی پیدا ہوا ہو۔
✨ حج مبرور کا بدلہ جنت کے سوا کچھ نہیں۔
✨ حج انسان کے گناہوں کو مٹا دیتا ہے اور درجات بلند کرتا ہے۔
🤍 چند اہم نصیحتیں: ▪️ حج صرف ظاہری عبادت نہیں بلکہ دل کی اصلاح کا سفر ہے۔
▪️ صبر، عاجزی اور دوسروں کا خیال رکھنا سب سے بڑی کامیابی ہے۔
▪️ ہر عمل میں اخلاص ہو، دکھاوا نہ ہو۔
▪️ زبان کو قابو میں رکھیں، لڑائی جھگڑے سے بچیں۔
▪️ زیادہ سے زیادہ دعا، استغفار اور ذکر کریں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو حج کی سعادت نصیب فرمائے اور اسے قبول فرمائے۔ آمین 🤲
23/04/2026
حج مبرور کیسے حاصل کریں؟
🤍 1. خالص نیت (اخلاص)
حج صرف اللہ کی رضا کے لیے کریں
دکھاوا (ریاکاری) بالکل نہ ہو
💰 2. حلال کمائی
حج کے اخراجات حلال پیسے سے ہوں
حرام کمائی عبادت کی قبولیت میں رکاوٹ بنتی ہے
🕌 3. سنت کے مطابق حج
حج کے تمام ارکان اور طریقے ویسے ہی ادا کریں جیسے حضرت محمد ﷺ نے سکھائے
🗣️ 4. گناہوں سے بچنا
جھوٹ، غیبت، لڑائی جھگڑا سے مکمل پرہیز
احرام کی پابندیوں کا خاص خیال
🤲 5. زیادہ عبادت
کثرت سے دعا، ذکر، تلاوت قرآن
خاص طور پر عرفات کے دن دل سے دعا کریں
❤️ 6. حسنِ اخلاق
دوسروں کے ساتھ نرمی، صبر اور برداشت
کسی کو تکلیف نہ دینا
14/04/2026
صلو علیہ وآلہ
12/04/2026
ہم آپکے لئے لائے ہیں کچھ نیا۔۔۔
Healthy Treats Hub
سے آپکو دیسی طاقت سے بھرپور فوڈ آئٹم مل سکتے ہیں
جو ہم گھر پہ مکمل صفائی کا خیال رکھتے ہوئے خالص دیسی گھی اور اعلی کوالٹی ڈرائی فروٹس کے ساتھ تیار کرتے ہیں۔۔
1۔پنجیری 21اجزاء سے تیار کی جاتی ہے۔۔
شوگر فری بھی اور دیسی شکرکےساتھ بھی۔۔۔
2۔انرجی بالز
کھجور اور نٹس سے تیار کی جاتی ہے کسی کیمیکل مٹھاس کو ایڈ کئے بنا۔۔
3۔تلبینہ بچوں بڑوں کےلئے بےحد مفید غذا۔۔
4۔السی پنیاں
5۔گرینولا (کرنچی نٹس)
6۔کوکونٹ انرجی بالز
آرڈر کےلئے انباکس کیجئے
https://www.facebook.com/share/1CZ7dURUfZ/مزید اپ ڈیٹ کےلئے جوائن کیجئے
25/03/2026
اپنے بچوں کو دینی تعلیم کا خوبصورت تحفہ دیں 🌙
آن لائن قرآن کلاسز
✔️ ناظرہ و تجوید
✔️ حفظ و ترجمہ
✔️ گھر بیٹھے سیکھنے کی سہولت
📲 ابھی WhatsApp پر رابطہ کریں۔
03035644456
03/03/2026
جو استغفار کو لازم پکڑ لیتا ہے اس کے لیے بند دروازے کھول دیے جاتے ہیں
ابن تیمیہ فرمایا کرتے تھے
کبھی فقہ کا کوئی مسئلہ مجھ پر بند ہو جاتا ہے (سمجھ نہیں آتا)
تو میں اللہ سے ایک ہزار بار استغفار کرتا ہوں، پھر وہ مسئلہ مجھ پر کھل جاتا ہے
اے میرے احباب،
یہ بند دروازے بھی اللہ کی مخلوق میں سے ہی ایک مخلوق ہیں
اور ان کی چابیاں اسی کے ہاتھ میں ہیں
اور استغفار جیسی کسی چیز سے چابیاں حاصل نہیں کی گئیں
پس اگر آپ پر کوئی معاملہ تنگ ہو جائے تو کثرت سے استغفار کیجیے
پھر اپنی استطاعت کے مطابق اسباب اختیار کیجیے
آپ برکت، توفیق اور فتوحات کو اپنے سامنے پائیں گے
ساری دنیا اللہ کے ہاتھ میں ہے، اسے اس سے دور ہو کر تلاش نہ کیجیے
____________________________
Click here to claim your Sponsored Listing.