Teaching comutnity

Teaching comutnity محمد اعظم اعوان ٹیچر

اچھا بھئی، ایک بات سچ سچ بتائیں… 😎😂ہر سال کی" گرہ"🫣 تو ہم خوشی خوشی  باندھے چلے جا رہے  ہیں۔۔۔۔ لیکن عمر بڑھ رہی ہے یہ س...
22/09/2026

اچھا بھئی، ایک بات سچ سچ بتائیں… 😎😂
ہر سال کی" گرہ"🫣 تو ہم خوشی خوشی باندھے چلے جا رہے ہیں۔۔۔۔ لیکن عمر بڑھ رہی ہے یہ سوچ کر بھی ڈر سے جاتے ہیں ۔۔ سچ نا !!! 🫢؟؟؟
چالیس کے بعد بے یقینی میں دہائی گزرتی ہے اور پچاس میں خوف 🤓
لیکن یہ خوامخواہ عمر بڑھنے کا خوف ہے یا
آدھی صدی گزار کر بندہ زیادہ آزاد ہو جاتا ہے؟
کیونکہ مجھے تو لگتا ہے کہ اس عمر میں آ کر انسان کو آخرکار یہ سمجھ آ ہی جاتی ہے کہ ہر کسی کو خوش کرنا ہماری ذمہ داری نہیں! 😄
بال سفید؟
قدرت کی مفت ہائی لائٹس! 😂
چہرے پر جھریاں؟
زندگی کی لکھی ہوئی اصل کہانیاں… انہیں مٹانے کے بجائے ان میں چھپی کہانیاں پڑھنی چاہیے ۔ ❤️

اور آئینہ؟
اس سے دوستی کبھی نہ چھوڑیں ۔۔۔ پھر چاہے وہ دل کے آئینہ کا عکس ہو یا حسن کے آئینے کا ۔۔۔
دونوں ہی بھلے
ترجیحات بدلیں اور بھرپور جیئیں
اور ہاں…
دل میں شرارت باقی ہو، آنکھوں میں چمک ہو، مسکراہٹ زندہ ہو تو عمر صرف کیلنڈر پر بڑھتی ہے۔ ❤️

میری طرف سے تو بڑھتی عمر کو نیا نام !!!

"جوانی کا تجربہ + بڑھاپے کی آزادی!" 😂🙌

اب ذرا جواب بھی دیتے جائیں…
👇
آپ کے خیال میں بڑھتی عمر کا زیادہ خوف کیا ہے ؟

1. سفید بال
2. جھریاں
3۔ شوگر/بی پی کی رپورٹ 😜
4. یا پھر یہ احساس کہ "اب لوگوں کی باتوں کی پرواہ ہی نہیں!" 😂

میری سوئی تو 4 پہ اٹکی! 🤣❤️ اور آپکی ؟

واہ اے آئ 🫢🤣
تجھے سلام 🫶👍
اگر بڑھاپا ایسا حسین ہو تو ڈر کس بات کا، صاب! 😎❤️
یہ بڑھاپا تو اے آئ نے جوانی سے بھی پیارا بنا دیا ۔
اللہ سب کو صحت مند زندگی عطا کرے ۔۔۔ میرا ماننا ہے کہ صحت ہی اس عمر کو پرکشش بناتی ہے ۔
بہت برا لگتا ہے وہ بڑھاپا جو صحت جیسی نعمت کے باوجود انجوائے نہ کیا جائے ۔
چھوٹی چھوٹی بیماریوں کو لے کر مایوس نہیں ہونا چاہیے ۔ ہائے بس ۔۔کہہ کر مایوس میں وہ وقت بھی گزار دیا جائے کہ اب باقی کچھ بھی نہیں ۔
لوگوں کی پرواہ صفر سے بھی باہر ہو ۔
جو دل مانے وہی کریں ۔۔۔۔ بھلا اس عمر میں بھی اپنی پرواہ نہ ہو ۔
پتہ نہیں زیادہ تر لوگوں نے اللہ کو یاد کرنا صرف بڑھاپے میں ہی کیوں فکس کرلیا ۔۔۔ وہ رب تو بندے کے دل کے اندر ۔۔ ہر پل ہر عمر میں ہی بستا ہے ۔
عمل اچھا ہو یا برا ۔۔۔اسکی نظر میں اہم تو انسان کی نیت ہے ۔
یہ کیا 🫢
بال سفید؟
کوئی بات نہیں، قدرت نے خود ہی ہائی لائٹس کر دی ہیں!
بالوں پہ کلر لگانے کا میرا بھی کوئ ارادہ نہیں ۔۔۔
ہاں کبھی دل کیا تو مرضی صرف دل کی ۔۔۔۔
😄 چہرے پر جھریاں؟
لگتا تو یونہی وقت کی تلخ لکیریں ہیں۔
انہیں بھی رہنے دیں، ہر لکیر میں ایک کہانی بھی تو ہے…
کبھی دل کیا تو میک اپ سے یا پھر کبھی فلٹر سے چھپا کر خود کو خوش کرنے میں کیا حرج ۔
بوٹوکس تھوڑی نا کرائیں گے ۔۔۔ رب کی بنائے حسن سے چھیڑ چھاڑ ہمیں تو بالکل پسند نہیں ۔۔۔۔
یوں تو تصویریں بنانا بھی گناہ ہے ۔۔۔تو بس انھی مورتیوں کو کبھی فلٹر زدہ کر کے تصوراتی دنیا کی اصلی ہیروئن بن جایا کریں گے ۔۔۔۔🤣

ویسے 😂 حقیقت میں ،
اصل مزہ تو تب ہے جب عمر پچاس کے پار ہو مگر ــــ دل 'جوش میں رہے ۔۔۔اور ذوق 'ہوش میں رہے ۔
اور ہاں ؛
آئینے کا ساتھ بھی کیوں چھوڑیں ۔
ہم تو جب وقت ملا دیکھیں گے بار بار
کسی کو بل تھوڑی نا دینا پڑے گا۔

بلکہ دل کی آنکھوں سے جب دیکھیں گے ـــ دل دھیرے سے سرگوشی کرے گا
💝
"، ابھی تو کافی گنجائش ہے!"

کیا ہوا ــــ ہم نے تو جوانی میں بھی حسن 'میک اپ سے نہ چمکایا۔۔۔۔ کہ کوئ ہمیں پہچان نہ سکے ۔۔۔
ہاں ایک دو بار پروفیشنل مدد لی تو اپنا آئینہ ہی پہچاننے سے انکاری تھا ۔۔۔۔ ویسے اس انکار کو بھی انجوائے کیا تھا ۔
تب زیادہ ۔۔۔۔
جب کسی بہت اپنے نے ہنستے ہوئے کہا یہ پیارا منہ اتار کے رکھ لو ضائع نہ کرنا ۔۔۔پھر کام آ جائے گا ۔
جوانی میں تو حسن تھوڑی بہت کریم سے ہی
سنورتا تھا،
اب
تجربے، اعتماد اور بےفکری سے سنورے گا ۔
👍🫶💐
سو بڑھاپے سے گھبرانا کیسا؟
اگر چاندی بالوں میں، شرارت آنکھوں میں اور مسکراہٹ ہونٹوں پر باقی ہو تو عمر نہیں بڑھتی… بس شخصیت اپ گریڈ ہوتی رہتی ہے!
میرا تو یہی ماننا آپ کیا کہتے ہیں ؟
✍️ شائستہ عمر
𝑺𝒉𝒂𝒊𝒔𝒕𝒂'𝒔 𝑷𝒆𝒏 ✍️
𝓘𝓷𝓴 𝓸𝓯 𝓦𝓲𝓼𝒅𝓸𝓶, 𝓥𝓸𝓲𝒄𝒆 𝓸𝒇 𝓽𝒉𝒆 𝑯𝒆𝒂𝒓𝒕۔

22/09/2026
22/09/2026

*یہ جو آنکھیں اس وقت پوسٹ پڑھ رہی ہیں خدا کرے ان کے ماں باپ کا سایہ تا دیر انکے سروں پر سلامت رہے۔۔۔ آمین🤲🏻♥️🕋*

اگر آپ بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں تو ❤️ ری ایکٹ کرکے اپنی رائے ضرور دیں۔ 🫶🏻✨
22/09/2026

اگر آپ بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں تو ❤️ ری ایکٹ کرکے اپنی رائے ضرور دیں۔ 🫶🏻✨

`Asr Salah`💐*جو لوگ اپنے ساتھ دوسروں کو بھی گمراہ کرتے ہیں قیامت کے دن اپنے گناہوں کا بھی بوجھ اٹھائیں گے اور ان لوگوں ک...
22/09/2026

`Asr Salah`💐

*جو لوگ اپنے ساتھ دوسروں کو بھی گمراہ کرتے ہیں قیامت کے دن اپنے گناہوں کا بھی بوجھ اٹھائیں گے اور ان لوگوں کے گناہوں کا بھی جو ان کی وجہ سے گمراہ ہوئے اس لئے خیر اپنائیں اور خیر ہی پھیلائیں 🫠*

22/09/2026

*جب دماغ سوچوں میں پھنس جائے تو کیا کریں؟*

اداس آدمی کا سب سے بڑا دشمن اس کا اپنا دماغ ہوتا ہے، جو ایک ہی منفی سوچ کو بار بار چلاتا رہتا ہے۔ اسے Overthinking کہتے ہیں۔

*اسلام نے اس کا حل ذکر اور وضو میں بتایا ہے۔۔۔*

جب آپکی سوچیں قابو سے باہر ہو جائیں تو فوراً اپنی جگہ بدلیں، وضو کریں۔ ٹھنڈا پانی آپ کے نروس سسٹم کو ری سیٹ کر دیتا ہے، اسے نفسیات میں Grounding کہتے ہیں۔

پھر 5 چیزیں دیکھیں جو آپ کے سامنے ہیں، 4 چیزیں جنہیں آپ چھو سکتے ہیں، 3 آوازیں سنیں، 2 خوشبوئیں محسوس کریں، اور ایک ذائقہ چکھیں۔ (یہ آپکو عجیب لگ رہا ہوگا لیکن ایک دفعہ ضرور ٹرائی کریں)

اور پھر آہستہ آہستہ "لا حول ولا قوۃ الا باللہ" کا ذکر کریں۔ اس کا مطلب ہے "طاقت اور ہمت صرف اللہ سے ہے"۔ یہ ذکر نفسیات کے لحاظ سے آپ کے دماغ کو بتاتا ہے کہ بوجھ آپ نے اکیلے نہیں اٹھانا۔ آپ اللہ کے حوالے کر رہے ہیں۔

کلاس نہم کا رزلٹ،، اصل زمہ دار کون؟؟؟؟؟
22/09/2026

کلاس نہم کا رزلٹ،، اصل زمہ دار کون؟؟؟؟؟

22/09/2026

کسی کو چاہو تو اس نیت سے چاہو 🌹
کہ وہ آپکو ملے یا نہ ملے🔥
لیکن اسے جب بھی محبت ملے🔥
تو تم یاد آؤ ❤💖

کُھل کر نہ ایک ساتھ جئے ہم، نہ مر سکے اک دوسرے کے واسطے کچھ بھی نہ کر سکے جی کب کا بھر چکا ہے ترے التفات سے اب ایسا رنج ...
22/09/2026

کُھل کر نہ ایک ساتھ جئے ہم، نہ مر سکے
اک دوسرے کے واسطے کچھ بھی نہ کر سکے

جی کب کا بھر چکا ہے ترے التفات سے
اب ایسا رنج دے کہ مری آنکھ بھر سکے

ترک ِ وفا کے نام پر ایسا سلوک کر
ایسا کہ اُس کے بعد تُو دل سے اتر سکے

لگ جائے اک دفع جو کسی سے کسی کا دل
پھر کب وہ دل لگا کے کوئی کام کر سکے

سارے ثبوت ہاتھ میں ہونے کے باجود
کس کی مجال آپ پہ الزام دھر سکے

ڈاکٹر احمد خلیل
💞Nain💞

🌿✨ 22 ستمبر 2026 ✨🌿📖 نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:"چار باتیں جس میں ہوں گی وہ خالص منافق ہوگا، اور جس میں ان میں سے کوئی ایک بات...
22/09/2026

🌿✨ 22 ستمبر 2026 ✨🌿

📖 نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:

"چار باتیں جس میں ہوں گی وہ خالص منافق ہوگا، اور جس میں ان میں سے کوئی ایک بات بھی ہوگی، اس میں نفاق کی ایک خصلت ہوگی، یہاں تک کہ وہ اسے چھوڑ دے:"

🔹 جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے۔
🔹 جب بات کرے تو جھوٹ بولے۔
🔹 جب عہد کرے تو دغا بازی کرے۔
🔹 اور جب جھگڑے تو بے ہودہ بکواس کرے۔

💠 یہ نہایت اہم صفات ہیں جن سے ہر مسلمان کو بچنے کی کوشش کرنی چاہیے، کیونکہ یہ نفاق کی نشانیاں ہیں۔

📚 حوالہ: صحیح البخاری، کتاب الایمان، حدیث: 34

🤲 اللہ تعالیٰ ہمیں امانت داری، سچائی، وفائے عہد اور حسنِ اخلاق کی توفیق عطا فرمائے، اور نفاق کی تمام خصلتوں سے محفوظ رکھے۔ آمین۔ 🌹✨

Address

Village And Post Office Dhoda Tehsil And Distt Chakwal
Chakwal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Teaching comutnity posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share