11/11/2025
اپنے علم اور سوچ کے مطابق اپنی رائے رکھنےاور اس کا اظہار باوقار ،نرم اور مسکراتے چہرے کے ساتھ ادا کرنے والی ایک اور منفرد شخصیت دنیا سے رخصت ہوئیں۔سوچتا ہوں جاتے ہوئےوہ مطمئن ہوں گی کہ جو اسلوب انہوں نے اپنی بات کے اظہار کے لئے پاکستانیوں کو دیا وہ ہمیں سمجھ آ گیا یا نہیں؟یا سوچتی ہوں گی کہ ہم ابھی بھی لباس شکل ،بناوٹ اور لفاظیوں میں گھرے رہنے کو اپنی پہچان،شناخت اور اجداد کی میراث سمجھنے جیسی غلط فہمی میں مبتلا رہیں گے؟مجھے لگتا ہے شاید کبھی وہ مسکرائیں تو مسکرائیں لیکن فی زمانہ یہ معاشرہ ان کے اسلوب کی تقلید کے قابل نہیں۔یہ خیال بھی گزرتا ہے کہ وہ بس اسی پر خوش ہوں گی کہ اپنے حصے کا کام کر کئیں،کیوں کہ ان جیسے افراد کی سوچ جبر نہیں بلکہ دعوت ہی رہی ہے ۔
سو شاید اتنا ہی ہو جو احمد ندیم قاسمی کہہ گئے
عمر بھر کرتے رہے سنگ زنی اہل وطن
یہ الگ بات ہے دفنائیں گے اعزاز کے ساتھ
02/11/2025
28/10/2025
06/10/2025
03/10/2025
17/09/2025