13/09/2025
*لنگاہ میں مدرسہ تعلیم القران کے افتتاح کے سلسلہ میں فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا*
رپورٹ: عبدالغفور منہاس
چکوال:لنگاہ میں مدرسہ تعلیم القران کے افتتاح کے سلسلہ میں فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیابرمنگھم (یو کے)میں مقیم ملک فضل حسین لنگاہی کی زیر سرپرستی السکندر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ فری میڈیکل کیمپ میں 500سے زائدمریضوں کافری معائنہ کیاگیااورانہیں ادویات بھی فری دی گئیںڈاکٹر منیراحمد لنگاہ کی زیر نگرانی ڈاکٹر میمونہ ارشد ،ڈاکٹر ابو ہریرہ ظہور نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور نسخے تجویز کیے جبکہ فری آئی کیمپ میں منور میموریل ہسپتال کے ڈائریکٹرعاصم رضا کی زیرنگرانی ڈاکٹر مریم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 220 مریضوں کی آنکھوں کاکافری معائنہ کیا۔120مریضوں کو عینکیں اور ادویات دی گئیں جبکہ25مریضوں کے آپریشن تجویز کئے گئے جنہیں منور میموریل ہسپتال ریفر کیا گیا کیمپ کا افتتاح السکندر فیملی کے سربراہ ملک فضل حسین لنگاہی نے کیا ۔السکندر ٹرسٹ کے بانی و سرپرست اعلیٰ اور مہتمم مدرسہ تعلیم القران لنگاہ الحاج ظہور احمد السکندر بھی اس موقع پرموجود تھے فری میڈیکل کیمپ میں ادویات کی تقسیم شیخ انوار الحسن اور ملک محمد عرفان نے کی زیر تربیت ڈاکٹر مریم منہاس نے بلڈ پریشر وغیرہ چیک کرنے میں معاونت کی مدرسہ تعلیم القرآن میں لگایا جانے والا فری میڈیکل کیمپ صبح 8بجے شروع ہوا اور بغیر کسی وقفے کے 12 بجے تک جاری رہا۔علاقہ کی عوام نے ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ ،الحاج ظہور احمد السکندر اور دیگر متعلقہ افراد کو خراج تحسین پیش کیا اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کی عوامی و سماجی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاگیا۔واضع رہے کہ مدرسہ تعلیم القران لنگاہ کی تعمیر حال ہی میں مکمل ہوئی ہے اور فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ لگا کر اس کیا افتتاح کیا گیا ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کی طرف سے لگایا جانے والامذکورہ کیمپ159واں کیمپ تھا کیمپ کا مقصد عام عوام کو معیاری طبی سہولتیں مہیا کرنا اور صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھاعلاقہ کی عوام نے ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے متعدد دفعہ علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کا قیام عمل میں لایا۔ ہمارے پاس ان کے لیے دعاﺅں کے علاوہ کچھ بھی نہیںدور افتادہ گاﺅں میںیہ بہت بڑی بات ہے کہ گھر کی دھلیز پر ان کا فری معائنہ ہو اور انہیں فری ادویات بھی فراہم کی جائیں دریں اثناءسابق چیئرمین راولپنڈی اور علاقہ کی معروف شخصیت وقار حسین ڈار نے میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا دورہ کیا اور ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ و دیگر ٹیم کی خدمت خلق کو سراہا کیمپ کے اختتام پر نمبردار چوہدری ربنواز نے میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کی ٹیم کے شرکاءکے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا۔
15/03/2025
*مدرسہ تعلیم القرآن لنگاہ کی پکار*
ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ
جہاں عصر حاضر میں مادیت پرستی کی تعلیم دینے والے دنیاوی تعلیمی اداروں کی صورت ایک کاروبار کھڑا کیا گیا ہے وہیں آج بھی مدارس اسلام کی بنیادیں مضبوط کرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ ایسی ہی ایک مثال چکوال کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقے لنگاہ میں 2008 سے قائم مدرسہ تعلیم القرآن کی بھی ہے جسے مدرسہ کے موجودہ منتظم الحاج ظہور احمد السکندر اور ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کے والد اور مدرسہ سرپرست ملک فضل حسین لنگاہی حال مقیم برمنگھم کے بھائی حاجی نزیر احمد نے اپنے ابائی گھر میں قائم کیا۔اور آبائی گھر کو مکمل طور پر مدرسے میں بدل دیا۔ گزرتے وقت کیساتھ ساتھ مدرسے میں طلبہ و طالبات کی تعداد بڑھتی چلی گئی اور اب تقریبا 2 سو کے قریب طلبہ و طالبات اس مدرسے سے ناظرہ قران۔ تجوید۔ حفظ اور قراۃ کی کلاسز لے رہے ہیں اور یہ تمام تربیتی و تعلیمی سلسلہ بغیر معاوضے کے جاری ہے۔ بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور عصر حاضر کے تقاضوں کی بدولت مدرسے کی تعمیر نو و وسعت کا منصوبہ بنایا گیا مگر اخراجات کےلیے کثیر رقم کی ضرورت درپیش ہے۔ تعمیراتی منصوبے کا ابتدائی حصہ مکمل کر لیا گیا ہے اور منتظمین نے اپنی مالی حیثیت کے مطابق خوب ایثار کیا لیکن منصوبہ اب معاشرے کے ہر فرد سے مالی ایثار کا تقاضہ کر رہا ہے۔ اگر ہمیں اپنے بچوں کو دینی تعلیم دلوانی یے اور مادیت پرستی کے مدقابل اپنی نسلوں کی بنیادیں مضبوط کرنی ہیں تو مدارس کی حوصلہ افزائی و بڑھتوری شرط اولین ہے۔ مدرسہ تعلیم القران جو لنگاہ و دیگر علاقوں کے بچوں کو دینی تعلیمات فراہم کرنے کا مستند ادارہ ہے آپکی توجہ اور ایثار کا تقاضہ کر رہا یے۔ ماہ رمضان میں اپنے صدقات زکواۃ اس حقیقی مادر علمی پر لگائیے تاکہ آنیوالی نسلوں تک دینی تعلیم کا سلسلہ بلامعاوضہ جاری رہ سکے
*برائے رابطہ*
*الحاج ظہور احمد لسکندر* مدرسہ مہتمم
03365938134
*ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ*
03335918935
15/03/2025
السکندر ویلفیئیر ٹرسٹ کی طرف سے آنلائن قرآن مجید کی تعلیم کا آغاز جس میں بیرون ممالک کے بچے ماہر اساتذہ ( معلّم اور معلّمہ ) کی زیر نگرانی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں جلد سے جلد رابطہ کریں شکریہ
11/08/2024
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کل بروز پیر صبح نو بجے مدرسہ تعلیم القران لنگاہ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ آپ سے گزارش ہے کہ شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کرے۔ جزاکم اللہ خیر
ظہور احمد
05/08/2024
ا السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ الحمدللہ مدرسہ تعلیم القران لنگاہ کا افتتاح 29 جون 2008 کو الحاج نظیر احمد نے کیا تھا مدرسے کے قیام کا مقصد لنگاہ اور علاقہ میں قران کی تعلیم کو عام کرنا ہے اس سے پہلے علاقہ اور لنگاہ میں قران مجید پڑھانے کا کوئی معقول انتظام نہ تھا مسلمان معاشرے میں قران کی تعلیم سب سے ضروری ہے تاکہ ہمارے بچے قران مجید تجوید کے ساتھ پڑھ سکیں الحمدللہ اس وقت 81 بچے اور 49 بچیاں مدرسہ میں قران کی تعلیم سے اراستہ ہو رہے ہیں اس سے قبل درجنوں بچے حفظ کر چکے ہیں اور سینکڑوں بچے ناظرہ قران مکمل کر چکے ہیں جبکہ بچیوں کے لیے دو سالہ دراسات دینیہ کورس حفظ و ناظرہ جاری ہے اور جو بھی لنگاہ کا رہائشی ہے یا اس کے والدین لنگاہ میں پیدا ہوئے تھے مدرسہ میں ان کا برابر کا حصہ ہے محترم دینی مدارس کا قیام اپ جیسے مخیر حضرات کہ تعاون سے ہی ممکن ہے مدرسہ تعلیم القران کو مضبوط بنیادوں پر بنانے کا ارادہ ہے اللہ تعالی مدد فرمائیں برائے کرم حسب استعداد اپنا حصہ ڈال کر والدین کے لیے صدقہ جاریہ فرمائیں جزاک اللہ خیرا
الحاج ظہور احمد
18/04/2024
الحمداللہ دوبارہ کیمپ لگ رہا ،، مخیر حضرات ضرور تعاون کریں شکریہ
23/03/2024
الحمداللہ ہمیں یہ آپکو بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اس رمضان المبارک میں ( سی کے ایل ) کے اونرز مولانا اسامہ ظہور اور حافظ حنظلہ صدیقی اور ( الحاج برانڈ ) کے اونر حافظ حمزہ ظہور کی طرف سے تراویح میں قرآن مجید سننے اور سنانے کی ( ای سی ایس ) میں ترتیب بنائی گئ اور کل بروز جمعہ قرآن مجید کی تکمیل کر دی گئ، یاد رہے کہ روزانہ کے اعتبار سے 20 تراویح میں 3 پاروں کی تلاوت کی جاتی، ختمِ قرآن کے اس موقع پر (السکندر ویلفیئر ٹرسٹ) کے اونر الحاج ملک ظہور احمد اور ملک بابر حنیف اور کپتان حنیف صاحب کے ساتھ متعدد حضرات نے خصوصی شرکت کی ، اور اس ختم قرآن کے موقع پر ( اقراء جنت الاطفال سکول ) کے پرنسپل حضرت مولانا عمران حنیف صاحب نے رقت آمیز بیان کیا اور دعا کروائی، اللہ سے دعا ہے اللہ ہمیں قرآن اور قرآن والوں کے ساتھ جڑنے کی توفیق عطا فرمائے آمین