28/04/2025
سات نسلوں کا تعارف ہے یہ لہجہ
جب کوئ بولے تو نام ونسب کُھلتاہے
° جانتے ہو لہجہ کسے کہتے ہیں ___________؟
ابولہب و عقبہ بن ابی معیط ہم دیوار تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ____ ابو لہب کی تو جیسے روزی ہی اسی سے وابستہ تھی ____ صبح ہوتے ہی گھر کا سارا گند دیوار پہ چڑ ھ رسول اللہ کے صحن میں ڈال آتا __
اور روز صبح رسول المبین صلی اللہ علیہ وسلم مُسکرا کے، دروازے کی اوڑ سے نکل کر صرف اتنا کہتے _____
""چچا____!! اے بنو عبد المناف تم ہی کہو یہ کیسی ہمسائیگی ہے____؟
° جانتے ہو برداشت کسے کہتے ہیں________؟؟؟
محمد صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں ہیں عقبہ بن ابی محیط آتا ہے چادر اُتار کے گردن کے گرد ڈال کے اس زور سے کستا ہے کہ سجدے میں بلبلا اُٹھے __ ابو بکر دوڑ کے آتے ہیں _ دھکا دے کے الگ کرتے ہیں ___
عقبہ پلٹا __ حضرت صدیق اکبر کی داڑھی اور سرکو اس زور سے گھسیٹا کہ داڑھی کے اکثر بال نچ گئے اور اس نے ان کا سر پھوڑ دیا،
جواباً منہ سے اتنا کہا ___
”اتقتلون رجلا ان یقول ربی اللّٰہ ___
کیاتم اک ایسے شخص کو مار ڈالنا چاہتے ہو جو یہ کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے____؟؟
° جانتے ہو ظرف کسے کہتے ہیں_________؟؟؟
خطبہ حجت الودع اونٹی پہ کھڑے ہو کے کہنے لگے _____
""دور جاھلیت کے تمام جھگڑے آج ملیا میٹ کرتاہوں __ پہلا خون جو آج باطل کیا جاتا ہے وہ ربیعہ بن حارث ، عبدالمطلب کے بیٹے کا ہے""__
( ربعیہ بن حارثہ چیچرا بھائ تھا جسکے بیٹے عمر کو بنو ہذیل نے قتل کر دیا تھا )_________!!!
° جانتے ہو بے بسی کسے کہتے ہیں _______؟؟؟
طائف کی گلی ہے ___
محمد صلی اللہ علیہ وسلم سُریدہ ، بدن دُریدہ کہ جنکے لہو میں تر بتر نم آلود سراسیمہ دیدے ہیں ___ ٹکٹکی باندھ آسماں کو تکے جاتے ہیں ___ داڑھی باراں میں ڈوب کے ڈوبی چلی جاتی ہے ___
پہلو میں زید بن حارثہ کھڑے ہیں ___
جانتے ہو وہ بدن دُریدہ کیا کہ رہے تھے ____؟؟؟
"''اپنی کمزوری بے سرو سامانی اور لوگوں کی نگاہوں میں اپنی بے قدری کی فریاد تجھی سے کرتا ہوں اے رحم کرنے والے !تو ہی در ماندہ عاجزوں کا مالک ہے اور میرا مالک بھی تو ہی ہے یہ تو نے مجھے کن لوگوں میں آکر ڈال دیا ؟؟ بےگانہ تُرش رُو یا اس دشمن کے جسے میرے معاملے پر قابو ہے ؟ اگر تو مجھ سے ناراض نہیں تو مجھے کسی مصیبت کی پرواہ نہیں کیونکہ تیری حفاظت و عافیت میرے لئے بہت وسیع ہے، تیری ذات کے نور کی پناہ