حقیقت یہ ہے کہ انسان کی ابتدا ایک حقیر قطرۂ آب سے ہوئی اور اس کا انجام مٹی ہے، پھر اسے کس بات کا غرور؟ مال، منصب، حسن اور طاقت سب عارضی ہیں، جبکہ عاجزی اور انکساری انسان کو اللہ تعالیٰ کے قریب کرتی ہے اور لوگوں کے دلوں میں عزت عطا کرتی ہے۔
لہٰذا ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے دل کو تکبر سے پاک رکھے، حق بات کو قبول کرے، دوسروں کی عزت کرے اور ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے سامنے عاجزی اختیار کرے، کیونکہ عزت کا حقیقی مالک صرف اللہ تعالیٰ ہے۔🤲🏻😭😭✍🏻
Hafsa Online Quran Academy
contact only what's app 03296071559
🌙 Learn the Holy Quran with Ustadha Hafsa — for women & kids only.
💻 Safe, flexible & comfortable online classes with Tajweed & Hifz.
✨ Start your Free Trial Class today — Anywhere, Anytime!
*💬 اس سال کے نیکیوں کے سیزن ختم ہو گئے!*
• *رمضان گزر گیا*، اس کے آخری عشرے بھی گزر گئے، شبِ قدر بھی گزر گئی، اور ہمیں معلوم نہیں کہ ہم نے شبِ قدر کو پایا یا نہیں، عید الفطر ختم ہوگئی، اعتکاف کا زمانہ بھی گزر گیا۔
• *پھر ذوالحجہ* کے پہلے دس دن آئے، جن کی فضیلت بہت عظیم ہے، ان میں یومِ عرفہ آیا، جس میں دعا اپنے عروج کو پہنچتی ہے، پھر یومِ نحر (عید الاضحیٰ) آیا، جس میں ہم نے اللہ کے حکم کی اطاعت کرتے ہوئے قربانی کی، اور اللہ کے عطا کردہ گوشت سے کھایا، پھر ایامِ تشریق بھی ختم ہوگئے۔
🪶 *یہ مبارک سیزن ختم ہوگئے*، لیکن قرآن ختم نہیں ہوا، نماز ختم نہیں ہوئی، دعا، سجدہ، قیام اور اللہ کے ساتھ سچائی ختم نہیں ہوئی۔
*🎯 لہٰذا ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کو یاد رکھیں:*
(يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَكُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ) اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ رہو۔
*💡 خبردار! ایسا نہ ہو کہ ہم چند دنوں میں سچے بندے بنے اور پھر چند دنوں میں بدل گئے، یاد رہے موسمِ عبادت آتے اور جاتے رہتے ہیں، مگر اللہ کے ساتھ تعلق باقی رہنا چاہئے، سب کچھ ختم ہوجائے، مگر ہمارا اور اللہ کے درمیان کا تعلق ہبھی ختم نہیں ہونا چاہیے ہر دن اور بڑھنا چاہئے۔*
🪶 اللَّهُمَّ اجْعَلْ خَيْرَ أَعْمَالِنَا خَوَاتِيمَهَا، وَخَيْرَ أَيَّامِنَا يَوْمَ نَلْقَاكَ۔ *
*
31/05/2026
*ہر دکھ صرف تکلیف نہیں دیتا… بعض دکھ انسان کو سکھا بھی جاتے ہیں۔*
زندگی میں کبھی کوئی اپنا چھوڑ کر چلا جائے، کبھی کسی سے دھوکہ مل جائے، کبھی تعلق ٹوٹ جائے… تو اُس وقت دل بہت ٹوٹتا ہے۔ انسان سوچتا ہے:
*"یا اللہ! یہ میرے ساتھ ہی کیوں ہوا؟"*
مگر حقیقت یہ ہے کہ کئی بار اللہ تعالیٰ کچھ دروازے بند اس لیے کرتا ہے تاکہ ہمیں نئی سمجھ، نیا صبر اور نئی پہچان عطا فرمائے۔
کچھ تکلیفیں ہمیں اپنے رب کے قریب کرتی ہیں۔
کچھ دھوکے ہمیں لوگوں کی پہچان سکھاتے ہیں۔
اور کچھ جدائیاں ہمیں یہ سمجھا دیتی ہیں کہ دلوں کا اصل سکون صرف اللہ کے پاس ہے۔
*آج بہت سے لڑکے اور لڑکیاں ایک ہی سوال کرتے ہیں:*
"کسی کو بھولنا چاہتا ہوں… مگر بھول نہیں پا رہا۔"
اور پھر غم کم کرنے کے لیے اداس شاعری، جذباتی ویڈیوز یا غم والے گانے سننے لگتے ہیں۔
لیکن اکثر ایسا کرنے سے دل کا درد اور بڑھ جاتا ہے، یادیں اور تازہ ہو جاتی ہیں، اور انسان مزید ٹوٹنے لگتا ہے۔
*اگر واقعی دل کو سکون چاہیے تو چند قدم آزمائیں:*
*(1)* تعلق ختم ہو گیا تو نشانیوں کو بھی ختم کریں۔
نمبر، تصویریں، وائس نوٹس… سب ڈیلیٹ کر دیں۔
جو شخص زندگی سے جا چکا، اُس کی یادوں کو روز سامنے رکھنا زخم کو تازہ رکھتا ہے۔
*(2)* خود کو تنہا نہ ہونے دیں۔
کسی اچھے دوست کے ساتھ وقت گزاریں، سیر کریں، کھیلیں، کوئی نیا کام سیکھیں۔
فارغ ذہن اکثر پرانی یادوں کا گھر بن جاتا ہے۔
*(3)* نماز کے ساتھ تعلق مضبوط کریں۔
دل ٹوٹنے پر انسانوں کے دروازے نہیں، اللہ کا دروازہ کھٹکھٹائیں۔
وہی دلوں کو سکون دینے والا ہے۔
قرآنِ مجید کو ترجمے کے ساتھ پڑھیں۔
بعض آیات دل پر ایسے اثر کرتی ہیں جو دنیا کے کسی لفظ سے نہیں ہوتا۔
*(4)* یہ دعا پڑھتے رہیں:
*"إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون"*
(ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے)
*حضرت اُمِّ سلمہ رضی اللہ عنہا کے شوہر فوت ہوئے تو انہیں بہت غم تھا۔*
نبی کریم ﷺ نے انہیں یہی دعا سکھائی۔
انہوں نے صبر کیا… اور اللہ تعالیٰ نے انہیں اس سے بہتر عطا فرما دیا۔
*یہ اللہ کا وعدہ ہے:*
ہر جانے والی چیز نقصان نہیں ہوتی…
کبھی اللہ ایک چیز لے کر اُس سے بہتر عطا فرما دیتا ہے۔
اس لیے اگر آج دل ٹوٹا ہوا ہے…
صبر کریں۔ دعا کریں۔ خود کو سنبھالیں۔
ممکن ہے آج جس چیز پر آپ رو رہے ہیں، کچھ وقت بعد اسی پر آپ اللہ کا شکر ادا کر رہے ہوں۔
*اللہ دلوں کے حال جانتا ہے۔*
*وہ دیر کرتا ہے… مگر بہتر عطا کرتا ہے۔*
✍️ قاری عبد الصمد
Beshak 💯❤️
*خوبصورت الفاظ، بہترین تحفہ! 🎁*
ہمارے بولے گئے اچھے اور حوصلہ افزا الفاظ کسی گرتے ہوئے انسان کو سنبھال سکتے ہیں۔ ہمیشہ دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں اور اپنے الفاظ سے کسی کی ہمت بڑھائیں۔ آپ کی چھوٹی سی ترغیب کسی کی زندگی بدل سکتی ہے! 🤝💯
#قرآن
Click here to claim your Sponsored Listing.