31/01/2026
Urdu Nawaz -اُردو نواز
اُردو زبان و ادب
31/01/2026
21/11/2024
اردو کے حروف تہجی کا معاملہ
اردو کے 50، 54 یا 56 حروف تہجی ایسا کہنے والوں کے ذہنی دیوالیہ پن یا لسانیات سے لاعلمی کا شاخسانہ ہیں.
حرف سے مراد مفرد حرف ہوتا ہے دو یا دو سے زائد حروف کا مجموعہ حرف نہیں کہلا سکتا. بھ، پھ، تھ، دھ، ڈھ وغیرہ کو حروف کہنے والوں کی سندیں مشکوک اور علم مفقود ہے.
جس طرح یہ ان مرکب حروف کو حرف کہنے پر تلے ہیں اور اردو حروف تہجی کی تعداد سینتیس 37 سے بڑھا کر 50 سے زیادہ. کرنے پر تلے ہیں اس کا کیا جواز ہے؟
انگ ریزی کے حروف تہجی 26 ہیں کیا کسی نے کبھی سوچا کہ kh, ch, sh, ion, dh, ough, tion, sion, وغیرہ کو حرووف قرار دے کر انگ ریزی حروف تہجی میں اضافے کی بات کرے.
یہ سب عمل اس سازش کا حصہ ہے جس کے تحت اردو کو ایک مشکل، پیچیدہ اور ادق زبان قرار دے کر اس کو پاکستان سے بے دخل کرنا اور اس کو جڑ سے مٹانا ہے.
ہر شخص کو یہ بات ذہن نشین کرنا چاہئے کہ اردو کے حروف تہجی کی تعداد 37 ہے جو اس سے زیادہ کی بات کرے وہ اردو کا دشمن اور اصل میں جاہل ہے.
پروفیسر محمد سلیم ہاشمی
08/03/2023
💞 םבםב رسول اللہ ﷺ 💞
✒️زِمن بُری بہ مدینہ صبا سلامٌ علیک
چُناں کہ می بُرد زِ اھلِ وفا سلامٌ علیک
رساں رساں بہ درِ روضۂ رسولِ کریم
بہ صد تَضَرُّع زِ مَن بے نوا سلامٌ علیک
بہَ روزِ حشر اسیرانِ معَصیت گویند
تُرا کہ شافع روزِ جزا سلامٌ علیک
بہ روزِ عین تَوقُع گناہ گاراں را
نہ رد کُنی بپزیری شہا سلامٌ علیک
زِ خستہ عاجز و مِسکین و ناتواں جامی
بَروحِ پاک حبیبِ خُدا سلامٌ علیک
🔷 منظوم اُردو ترجمہ:
شہہ مدینہ سے کہنا صبا سلامٌ علیک
جو لے کے جائے پیامِ وفا سلامٌ علیک
حریمِ نازِ نبی میں نیاز سے کہنا
کہ کہہ رہا ہے کوئی بینوا سلامٌ علیک
کہے گا حشر میں ہر اِک گناہ گار اُن سے
کہ مانتا ہے تمہاری خدا سلامٌ علیک
سیاہ کار ہیں امید وار محشر میں
تُو کر قبول، نہ ٹھکرا شہا، سلامٌ علیک
الہی جامئ خستہ و ناتواں سے بھی
حبیبِ رَبّ عُلیٰ پر سدا سلامٌ علیک
❤ﷺ❤️
🌷🌷اللَّهُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِكْ ؏َـلَے نَبِيِّنَا و سيدنا םבםב فِي الأَوَّلِين، وَصلِّ عَلَى سيدنا םבםב فِي الآخِرِينَ، وَصَلِّ عَلَى سيدنا םבםב فِي النَّبِيِّينَ، وَصَلِّ عَلَى سيدنا םבםב فِي الْمُرْسَلِينَ، وَصَلِّ عَلَى سيدنا םבםב فِي الْمَلأِ الأَعْلَى إِلَى يَوْمِ الدِّينِ🌟✨❤❤❤❤❤
#زمن #بری #بمدينة #صبا #سلام #علیک
26/02/2023
17/02/2023
08/01/2023
عظیم شاعر گوئٹے کی لکھی ہوئی نعت "نغمہ محمدی"
اُردو ترجمہ از شان الحق حقی
آواز : محمد نواز
پیشکش :اُردو نواز یو ٹیوب چینل
وڈیو دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کیجیے، شکریہ
https://youtu.be/Cz732IKnFIw
◦•●◉✿ اُچاپت اُٹھانا ( محاورہ) ✿◉●•◦
یہ بھی دہلی کا خاص محاورہ ہے لیکن ہمارے تہذیبی اور معاشرتی نظام کے ایک خاص عملی حصہ کو ظاہر کرتا ہے۔ کسان، مزدُور، ملازمت پیشہ نوکر چاکر سبھی بنیے کی دکان سے سودا سلف لیتے ہیں اور ضروری نہیں کہ ہاتھ کے ہاتھ اُس کی قیمت بھی ادا کریں۔ یہ قیمت کبھی فصل آنے کی صورت میں ادا کی جاتی ہے، کبھی چھ ماہی کی صورت میں جو زیادہ تر فصل آنے پر ہی ہوتا ہے۔ یہ بھی ہوتا ہے اور ہوتا رہا ہے کہ جب تنخواہ ملتی ہے یا مزدور کو اس کی محنت کا معاوضہ دیا جاتا ہے تو پھر وہ اس رقم میں سے بنیے کو جاکر دیتا ہے جس سے اُچاپت اٹھائی گئی ہے۔ تعلق اُس کا اُدھار لینے سے ہی ہے لیکن ایک خاص سسِٹم کے ساتھ یہی بات آگے بڑھ کر دیوانی اور ساہوکاری میں بدلی ہے۔
#اردوادب
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Burewala
61010