14/08/2025
Minhaj Ul Quran Vehari - official
The official page of Minhaj ul Quran vehari
working in the field of education, spirituality, social-welfare, interfaith and intercultural harmony and global peace.In july 2011 the united nations economic and social council (ECOSOC) has formally recognised and granted a speciall consultative status to minhaj ul Quran international
14/08/2025
25/07/2025
---
🌟 تحریک منہاج القرآن وھاڑی 🌟
🔖 آفیشل آرڈر 🔖
مورخہ 25 جولائی 2025 کو تحریک منہاج القرآن وھاڑی کے زیراہتمام ایک کامیاب تنظیمی میٹنگ منعقد ہوئی۔
جملہ عہدیداران کو اس کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
ہم اللہ رب العزت کے حضور دعا گو ہیں کہ تحریک منہاج القرآن وھاڑی اپنے عظیم اہداف و مقاصد میں کامیابی حاصل کرے، آمین۔
میٹنگ کے متفقہ فیصلے اور اہداف درج ذیل ہیں:
1️⃣ ہر تحصیل ماہانہ کم از کم ایک درس عرفان القرآن کا انعقاد یقینی بنائے۔
2️⃣ ہر تحصیل کم از کم ایک مرکزِ علم ماہانہ قائم کرے۔
3️⃣ ہر تحصیل ماہانہ دو نئے رفقاء (تاحیات/سالانہ) بنانے کا ہدف پورا کرے۔
ان مقاصد کے حصول کیلئے تمام تحصیلی و یونین سطحی تنظیمات فوری طور پر عملدرآمد کا آغاز کریں اور اپنی ماہانہ کارکردگی ضلعی نظم کو بروقت ارسال کریں۔
📿 اللہ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہو۔
آمین یا رب العالمین
صدر تحریک منہاج القرآن وھاڑی
ناظم تحریک منہاج القرآن وھاڑی
23/07/2025
---
🎉 تحریکی خوشخبری 🎉
تحصیل وہاڑی سی (کرم پور) کا کامیاب تنظیمی وزٹ
تحریک منہاج القرآن وھاڑی کی قیادت، صدر و ناظم تحریک نے کرم پور میں تحصیلی تنظیم سازی کے اجلاس میں شرکت پر جملہ وابستگانِ تحریک کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر نئے تحصیلی عہدیداران کا اعلان کیا گیا:
🔸 صدر: راؤ غلام مصطفیٰ
🔸 ناظم: محمد اقبال گسورا
🔸 اور ان کی 10 رکنی تحریکی ٹیم
🌹 دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں دینِ مصطفی ﷺ کی خدمت اور مشن کی ترویج میں کامیاب فرمائے۔ آمین
📌 منہاج القرآن، وھاڑی
#مبارکباد
---
12/07/2025
وھاڑی(. . ) تحریک منھاج القران کا اجلاس مورخہ 2025/11/7 کو بروقت شروع ھوا ۔الحمد اللہ وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔اجلاس کی صدارت ضلعی سرپرست و سابقہ صدر منھاج القران حاجی بشیر احمد بھٹی صاحب اور ضلعی صدر منھاج القران علامہ عبدا لمتین الحسینی صاحب ،ناظم منھاج القران چوھدری اشتیاق احمد جٹ صاحب۔ نے کی_مہمانان خصوصی چوہدری اقبال یوسف۔چوہدری سرفراز احمد ۔حکیم عبد المجید شاہ ۔ڈاکٹر محمد اصغر صاحب تھے۔اجلاس میں تحصل وھاڑی کی تنظیم سازی کے عمل کو مکمل کیا گیا۔جس میں تحصیل صدر چوھدری نوازش گجر صاحب ناظم ڈاکٹر راو منور طاہر
ناظم دعوت وتربیت علامہ حافظ تو قیر الازہری ناظم مالیات وممبر شپ رانا قاسم قادری۔ناظم ویلفیر چوھدری محمد سلیم ۔ناظم سوشل میڈیا ملک محمد حسیب لنگڑیال
ناظم مراکز علم حافظ شاھد۔ناظم وویمن لیگ ملک ایوب صاحب کو بنایا گیا۔ ناظم سوشل میڈیا راو عبداللہ قادری اجلاس میں رمضان قادری ڈاکٹر ملک اسلم ۔ملک حنان ۔علامہ زاھد ۔راو احسن منیر نے شرکت کی.
07/07/2025
07/07/2025
وھاڑی (۔ ) مرکزی میلاد کمیٹی 116 ڈبلیو بی گڑھا موڑ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان فکر حسین علیہ السّلام کا نفرنس زیر صدارت چوہدری جاوید اشرف وڑائچ منعقد ہوئی۔جس میں قاری حبیب الرحمن چشتی۔ڈاکٹر منور راؤ ۔چوہدری اشتیاق جٹ ضلعی ناظم تحریک منھاج القرآن وھاڑی اورحافظ محمد حماد عظمت رانجھا مہمان ذی وقار تھے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبد المتین الحسینی نے کہا کہ امام عالی مقام حسین علیہ السّلام اور خانوادہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے دین اسلام کی بقا اور سر بلندی کیلئے کربلا میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہداء کربلا کا کردار تا قیام قیامت حریت اور شہادت کی راہ کے مسافروں کےلئے مشعل راہ ہے۔انسانیت کی بقا ان کی قربانیوں کی مرہون منّت ہے۔ان کی راہ پر چلتے ہوئے اپنی ذات کو مفادات سے بالا رکھ کر باطل اور کرپٹ نظام سے سمجھوتے کو ختم کریں۔میلاد کمیٹی 116 ڈبلیو بی کے چیئرمین محمد حماد عظمت رانجھا اور کے رفقاء محمد عدنان مظہر شاہ۔ محمد کاشف نواز۔محمد آ صف نواز نوناری۔چوہدری اکرام گوندل اور محمد اسامہ منیر نے یادگار میزبانی کی۔عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی پروگرام کے آ خر میں قرآن خانی مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی اور ملک پاکستان امت مسلمہ کی بقا استحکام اور اتحاد کی دعا کی گئی ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.