02/05/2026
الحمدُ للہ!
ایسنٹ کالج بورےوالا میں فری سمر کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔
وہ تمام طلبہ و طالبات جو میٹرک کے امتحانات سے فارغ ہو چکے ہیں اور ابھی تک ان کلاسز کا حصہ نہیں بنے، انہیں دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس بہترین موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں اور ہماری فری سمر کلاسز میں شرکت کریں۔
یہ کلاسز مکمل طور پر مفت ہیں، اور داخلے کے لیے کسی قسم کی کوئی فیس نہیں ہے۔
یہ ایک سنہری موقع ہے کہ آپ اپنی تعلیم کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ہمارے کالج کے معیاری تعلیمی ماحول، جدید سہولیات اور بہترین انفراسٹرکچر کا خود مشاہدہ کریں۔ ہمارے تجربہ کار، محنتی اور پروفیشنل اساتذہ آپ کی رہنمائی کے لیے ہر وقت موجود ہیں۔
مزید برآں، جدید کمپیوٹر اور سائنس لیبارٹریز، کشادہ اور آرام دہ کلاس رومز، اور ایک مثبت و پرامن تعلیمی ماحول آپ کے منتظر ہیں۔
ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں، ہماری کلاسز کا حصہ بنیں اور خود اس واضح فرق کو محسوس کریں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ تجربہ آپ کے تعلیمی سفر میں ایک مثبت اور مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔
ایسنٹ کالج بورےوالا ایک ایسا ادارہ ہے جہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت اور مکمل رہنمائی بھی فراہم کی جاتی ہے۔
آج ہی فیصلہ کریں اور اپنے روشن مستقبل کی جانب پہلا قدم بڑھائیں!
01/05/2026
یومِ مزدور (یکم مئی2026)
دی ایسنٹ سکول بورے والا کی جانب سے تمام محنت کش بھائیوں اور بہنوں کو سلامِ عقیدت۔
آج کا دن اُن عظیم لوگوں کے نام ہے جو اپنی محنت، لگن اور دیانت داری سے ہمارے معاشرے کی بنیاد مضبوط بناتے ہیں۔ مزدور ہمارے ملک کی ترقی کا حقیقی ستون ہیں، جن کی انتھک محنت کے بغیر خوشحالی ممکن نہیں۔
ہمیں چاہیے کہ ہم مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کریں، ان کے وقار کا احترام کریں اور ایک ایسے معاشرے کے قیام کے لیے کوشش کریں جہاں ہر محنت کرنے والے کو اس کا جائز حق ملے۔
نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے:
“مزدور کو اس کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کرو۔”
آئیں، ہم سب مل کر محنت کی قدر کریں اور انصاف و مساوات کو فروغ دیں۔
محنت کرو، آگے بڑھو — کامیابی تمہارا مقدر ہے!
19/04/2026
تعلیم و تربیت، نظم و ضبط، اخلاق و کردار اور بہترین قائدانہ صلاحیتیں سیکھنے کی خواہش رکھنے والوں کے لئے خوش خبری۔
انشاء اللہ ایسنٹ کالج بوریوالا میں 27 اپریل 2026, بروز سوموار سے فری سمر کلاسز کا آغاز ہونے جا رہا ہے سمر کلاسز کی کوئی فیس نہیں ہے۔ ہم تمام طلبہ و طالبات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ایک مرتبہ ہمارے سمر کیمپ کا حصہ ضرور بنیں۔ ہم ایسنٹ کالج میں آنے والے معزز طلبہ و طالبات کو مندرجہ ذیل باتوں کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔
1۔ اعلی تعلیم یافتہ ماہر، تجربہ کار اور مخلص اساتذہ۔
2۔ بہترین نظم و ضبط-
3. بہترین تعلیمی نظام-
4. بہترین امتحانی نظام-
5. سلیبس کی بروقت تکمیل-
6. شاندار ہم نصابی سرگرمیاں-
7. بہترین کمپیوٹر اور سائنس لیبز-
8. خوب صورت پلے گراؤنڈز-
9. تعمیر کردار-
10. امتحانوں میں کامیابی کی ضمانت -
اور اسکے علاوہ وہ سب کچھ جو ایک مادر علمی کا حصہ ہونا چاہئے۔
یاد رہے سمر کلاسز کی کوئی فیس نہیں ہے۔
ایسنٹ کالج (ابراہیم کیمپس)
مل موڑ امجد ٹاؤن(زاہد آباد)، بورے والا۔
15/04/2026
📣 *ایسنٹ کالج بورے والا کی جانب سے ایک شاندار اعلان* 📣
ایسنٹ کالج بورے والا ، *18* *اپریل* *2026* *بروز ہفتہ* ،دسویں جماعت کے طلباء کے لیے
*"Ascent Scholarship & Admission Test"*
کا انعقاد کر رہا ہے. جس میں کسی بھی تعلیمی ادارے کے *10th* *کلاس* کے طلباء حصہ لے سکتے ہیں
اگر آپ دسویں جماعت کے طالب علم ہیں تو آپ اس اہم ٹیسٹ میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔
*اس ٹیسٹ کا مقصد ناصرف طلباء کی تعلیمی صلاحیتوں کو جانچنا ہے بلکہ اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء کے لیے اسکالرشپ فراہم کرنا ہے۔*
ایسنٹ اسکالرشپ اینڈ ایڈمیشن ٹیسٹ 2026 میں شریک ہونے کے لیے، آپ کالج آ کر مفت رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، یا آپ واٹس ایپ کے ذریعے بھی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
*واٹس ایپ پر رجسٹریشن کا طریقہ:*
1 *. طالب علم کا نام۔*
2. *والد کا نام۔*
3. *رابطہ نمبر۔*
4. *اسکول کا نام۔*
5. *گھر کا پتہ۔*
ایک ہی میسج میں مطلوبہ معلومات درج کر کے دئیے گئیے نمبر پر Whats App میسج کر دیں:
*0301-6333111*
*ٹیسٹ کی تاریخ:*
*ہفتہ، 18 اپریل 2026*
*گرلز کے لیے ٹیسٹ کا وقت:* 9:00 بجے سے 11:30 بجے تک
*بوائز کے لیے ٹیسٹ کا وقت:* 9:30 بجے سے 12:00 بجے تک
*اسکالرشپس کی تفصیلات:*
*- 1 سے 5 پوزیشن:% 100 فیس معافی*
*- 6 سے 10 پوزیشن:% 90 فیس معافی*
*- 11 سے 15 پوزیشن:% 80 فیس معافی*
*ایڈریس:*
*ایسنٹ کالج، مل موڑ، (امجد ٹاؤن)زاہد آباد بورے والا۔*
یہ ایک سنہری موقع ہے، اس لیے جلد از جلد اپنی رجسٹریشن کروائیں اور اس بہترین موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ اس ٹیسٹ میں شریک ہو کر اپنی محنت کو نیا رنگ دیں اور بہترین اسکالرشپس حاصل کریں۔
23/03/2026
Celebrating the spirit of unity and the historic milestone that shaped our nation. On this Pakistan Resolution Day, The Ascent School Burewala reaffirms its commitment to excellence and the progress of our youth. 🇵🇰
Happy Pakistan Day to all!
21/03/2026
Eid Mubarak!
Wishing you joy, success, and countless blessings on this special day. May your heart be filled with peace and happiness.
The Ascent School
09/03/2026
Admissions open!
Enroll now!
Visit The Ascent School, Burewala.
03/03/2026
Admissions are open at The Ascent School Burewala for Session 2026.
The school offers classes from Play Group to Matric. It provides a safe and supportive environment for children to learn and grow. Experienced teachers focus on both academics and personal development. Enroll now to give your child a bright future.