05/10/2026
5 اکتوبر — عالمی یومِ اساتذہ
ڈپٹی کمشنر آفس بونیر میں پروقار تقریب
بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم
ڈپٹی کمشنر آفس بونیر میں 5 اکتوبر، عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد تعلیمی شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔