09/09/2026
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی افسوس اور گہرے رنج کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ بختیار علی، والدِ محترم جبکہ سابقہ ناظم حضرت علی کے چچا، رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز بدھ، صبح 11:00 بجے، چینگلئی عثمان خیل میں ادا کی جائے گی۔
تمام دوست احباب، رشتہ داروں اور اہلِ علاقہ سے نمازِ جنازہ میں شرکت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔