13/03/2026
Private Education Network Mandanr Buner
this page is about to provide quality of education to the people of Mandanr Buner . with special care of lower families.
13/03/2026
خدوخیل جنگدرہ بونیر میں پرائمری سکول ٹیچر مسماۃ نرگس ڈیوٹی پر جاتے ہوئے اغوا کی ناکام کوشش کے بعد قتل کردی گئ ۔پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہیں۔ نثار احمدصدر پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک ضلع بونیر
23/12/2023
23/12/2023
ایک نتیجہ خیز نجی اسکولوں کے اتحاد کی میٹنگ کی توقع! مل کر، ہم اپنی کمیونٹی کو مضبوط بنا سکتے ہیں اور سب کے لیے تعلیمی تجربے کو بڑھا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں آج لاثانی ماڈل سکول ناوہ گئی میں مندنڑ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بونیر پین صدر نثار صاحب کیساتھ مندنڑ کے تمام سکولز سربراہان اور اساتذہ نے شرکت کی ۔ آنے والے الیکشن اور بہت سے مسائل اور اقدامات پر بحث ہوئی ۔ اختتام لاثانی ماڈل سکول ناوہ گئی کے پرنسپل بخت آمین صاحب نے لنچ کا انتظام کیا اور دعائے خیر سے رخصتی ہوئی ۔
04/09/2023
آج سوات بورڈ کے چیرمین عمر حسین کنٹرولر محمد اسحاق دیگر ذمہ داران کے ساتھ میٹنگ ہویی۔پین بونیرکے صدر نثارخان,سید رشاد,عمادالدین, عنایت خان جواینٹ ایجوکیشن کمیٹی کے وکیل زادہ, عر سیاب , شکیل خان, خورشید اقبال ,پین سوات کے جلیل خان پی ایس ایم اے کے ثواب خان, شاہ فیصل اگیگا ایس او اے کے ذمہ داران اختر علی خان اور دیگر نے شرکت کی۔گھنٹوں طویل میٹنگ کے بعد درجہ ذیل فیصلے کیے گیے۔ ایندہ امتحانات کیلیے پرایویٹ اور سرکاری سکولوں کے پرنسپل صاحبان پر مشتمل کمیٹی بنایی جایگی جو نظام امتحانات کی نگرانی کرے گی۔بی او جی کے انتخابات جلد از جلد منعقد کیے جاینگے۔ریچیکنگ اور ری ٹوٹلنگ میں تصحیح کے صورت میں طالب علم کو فیس واپس کیا جایےگا۔ہر طالب علم کو اس کا پورا حق دیا جایےگا۔کمیٹی سپروایزری ڈیوٹی ڈرا میں موجود ہونگے۔نیز کمیٹی مارکنگ کی نگرانی کرے گی۔طالب علم کو پرچے تک رسایی کے ساتھ اس کا اطمینان کیا جایے گا۔
27/08/2023
۔اج پین بونیر اور گورنمنٹ جملہ اساتذہ تنظیموں کے صدور جن میں تنظیم اساتذہ ۔ملگری استاذان۔انصاف ٹیچر ایسوسیشن ۔وحدت اساتذہ ۔اپٹا۔ss.sst.sct.pet کے صدور کا اجلاس ہوا۔جس
میں درجہ ذیل فیصلے ہوئے
1 ۔مشترکہ مسائل کے حل کےلئے( joint education committee) (JEC) کے نام سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔جس کی صدارت کی زمہ داری
متفقہ طور پر پین کو دی گئی۔
کابینہ میں۔نثار احمد صدر۔
وکیل زادہ جنرل سیکرٹری۔
راز محمد سینئر نائب صدر
محمدعلی خان نائب صدر
رحمان اللہ اطلاعات کے سیکرٹری مقرر ہوئے ۔ااس کے علاوہ حالیہ بورڈ نتائج پر تفصیل سے بحث ہوئی ۔اور فیصلہ ہوا کہ منگل کو بورڈ حکام سے ملاقات کریں گے۔جس میں ضلع سوات اور ضلع شانگلہ کے گورنمنٹ اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے تنظیموں کو بھی شامل کئے جائینگے۔جن سے رابطے کئے گئے ۔اس پر بھی اتفاق ہوا کہ کمیٹی آگے بھی جتنے مسائل آئینگے ۔ان مسائل کےحل کےلئے مشترکہ جدو جہد کرینگے۔مذید تفصیلات آپ کو دیتے رہینگے۔اپ سے درخواست ہے۔کہ یہ ہمارے سیکٹر کےلئے ایک اچھا ا غاز ہےجس کے دور رس نتائج نکلیں گے ۔۔شکریہ۔
12/07/2023
آج پین تنظیم سرکل مندنڑ کے زیر اہتمام سرکل صدر اور جنرل سیکرٹری کے انتخاب کیلئے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔۔ ووٹنگ کے زریعے ڈاریکٹر اقراء ماڈل سکول کوگا ساجدخان صدر جبکہ ڈاریکٹر القلم ماڈل سکول اسرار صاحب جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ اللّٰہ تعالیٰ دونوں کو استقامت دیں ۔
نجی اسکولوں کو پی ایس ار اے کا قانون بنا کر 4 منتخب ممبران کی نمائندگی قانون میں دی گئی جنکا الیکشن ڈھائی سال سے زیر التوی ھے تقریباً ایک دورانیہ بغیر چار ممبران کے کام چلایا جا رہا ھے۔ جنرل مینیجمنٹ کیڈر پروینشل منیجمنٹ کے افسران کو ڈپوٹیشن پر قلیل دورانۓ کیلۓ لایا جاتا ھے اور پھر ٹرانسفر کیا جاتا ھے۔ نجی اداروں کو ایسے لوگوں کے حوالے کیا جو اسکے بارے میں کچھ نہی جانتے۔ موچی کو ترکان کا کام دیا جائیگا تو وہی ھوگا جو پی ایس ار اے میں ھو رہا ھے۔ پھر سرکاری اسکولوں میں شام کو کلاسسز لینے کا منصؤبہ بنا ۔ اور اسپر بڑے جوش و خروش سے کام ھوتا رہا ۔ فائلوں کے پیٹ کو بھرا گیا, مشہوری ھوتی رہی اور بہت سارے مرعات یافتہ لوگ اپنی کارکردگی کے گن گاتے رہے۔ اب سرکاری اسکولوں کو نجی شعبہ کے ساتھ اشتراک پر چلانے کا شوشہ چھوڑا گیا۔ تعلیم کیساتھ بہت بڑا کھیلواڑ ھو رہا ھے اور یہی ھماری تباہی کی اصل وجہ ھے۔ شوشوں سے اشتہارات سے, کھوکھلے نعروں سے اور ڈونرز کے فنڈ کھانے اور کھلانے سے بہتری نہی ائیگی۔ سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ھے۔
سید انس تکریم کاکاخیل
صوبائی جنرل سیکٹری پین
14/03/2023
ترکیہ اورشام کے زلزلہ متاثرین کے امداد کیلئے بونیر پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کی طرف سے دولاکھ روپے کے چیک کمشنرملاکنڈڈویژن کے حوالے کیے گئے۔
28/06/2022
المدینہ ماڈل سکول ناوگی میں پین مندنڑ کی اجلاس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پین بونیر کے صدر نثارحان اور فنانس سیکٹری عنایت نے خصوصی شرکت کی تھی اجلاس میں پی ایس ار اے کے متعلق سکول کو در پیش مسائل کے حل کے لئے لحہ عمل تیار کیا گیا
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Bunerwal
19300
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |