01/05/2026
حکومت کی جانب سے کل عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے،لہٰذا
دی آکسفورڈ انگلش اکیڈمی سکول ملکپور بھی کل بند رہے گا
educational
01/05/2026
حکومت کی جانب سے کل عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے،لہٰذا
دی آکسفورڈ انگلش اکیڈمی سکول ملکپور بھی کل بند رہے گا
19/04/2026
We are truly proud of Sir Rizwan Ullah Sb for his remarkable service to our school.He is not just a teacher but a visionary planner a dedicated mentor and an inspiring leader.His commitment to education and his passion for guiding students toward success make him a valuable asset to our institution.
Through his hard work,sincerity and innovative ideas, he has played a vital role in shaping a better learning environment for everyone.His ability to plan effectively and lead with wisdom sets him apart as an exceptional personality.
We are grateful for his contributions and proud to have such a devoted and hardworking individual as part of our school family...
Thank you sir Rizwan Ullah sb
🌿 Alumni Spotlight | Department of Botany, University of Buner🌿
We proudly feature **Mr. Rizwan Ullah**, BS Botany (2019–2024), currently pursuing MPhil Botany with a focus on **remote sensing–based carbon stock assessment and biomass estimation**.
Alongside his research, he serves as a **Vice Principal and Biology Consultant at Oxford English Education Academy, Malkpur**.
A promising scholar making meaningful contributions to science and education.
الحمدللہ! سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ہم نے ہمت نہیں ہاری بلکہ نئے عزم کے ساتھ اپنے سکول میں دوبارہ کمپیوٹر لیب قائم کرلی ہے۔اب ہمارے بچے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق کمپیوٹر اسکلز سیکھیں گے اور اپنے مستقبل کو روشن بنائیں گے۔
یہ صرف ایک لیب نہیں بلکہ ہمارے بچوں کے خوابوں کی نئی شروعات ہے۔ان شاء اللہ، یہی بچے کل ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔
ضرورت برائے سٹاف:
👈۔ ہمارے سکول میں ایک ماہر استاد کی فوری ضرورت ہے۔ Physics & Mathimatics کےلئے ۔
👈پرائمری کلاسز کےلئے دو ماہر (female teachers) کی فوری ضرورت ہے۔
رابطہ نمبر۔03469411918
04/04/2026
ہمارے سکول کے طالب علم ماجد خان کی والدہ بقضائے الٰہی انتقال فرما گئی ہیں۔آج سکول میں مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔ آمین۔
28/03/2026
آج ہمارے سکول میں محترم شیخ فضل واحد صاحب،حضرت مولانا مفتی فرید گل صاحب اور حافظ عمر علی صاحب نے ہمارے ادارے میں تشریف لا کر ہمیں عزت بخشی۔
انہوں نے 15 اگست کے المناک سانحے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کے لیے خصوصی دعائیں کیں اسی کے ساتھ معزز مہمانوں نے ہمارے سکول کے روشن مستقبل طلبہ کی کامیابی اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے بھی دل سے دعائیں کیں۔
ہم ان معزز شخصیات کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر ہمیں اپنی دعاؤں سے نوازا۔
اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین
عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد ان شاءاللہ کل سکول دوبارہ کھلے گا۔ تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی حاضری کو یقینی بنائیں۔
نویں(9th)اور دسویں(10th) جماعت کے طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے رول نمبر سلپ سکول سے لازمی وصول کریں۔
آج ہمارے سکول میں والی صاحب تشریف لائے۔انہوں نے سکول کا دورہ کیا اور بچوں کے داخلے کے حوالے سے اپنے قیمتی خیالات اور تصورات پیش کیے۔
ان کا مقصد یہ تھا کہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں اور انہیں بہتر مستقبل کی طرف رہنمائی دی جائے
ہمارے اسکول میں نئے سیشن کے لیے داخلے شروع ہو چکے ہیں۔اگر آپ اپنے بچوں کے روشن مستقبل، معیاری تعلیم اور بہترین تربیت کے خواہاں ہیں تو آج ہی ہمارے اسکول کا انتخاب کریں،جہاں تجربہ کار اساتذہ، جدید نصاب، صاف ستھرا اور محفوظ ماحول، ہم نصابی سرگرمیاں اور اخلاقی تربیت کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ بچے تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین شخصیت کے مالک بھی بن سکیں۔ ابھی رابطہ کریں اور اپنے بچے کے کامیاب مستقبل کی مضبوط بنیاد رکھیں۔
0346-9411918
0345-9157200
ان شاء اللہ کل یعنی 2 مارچ۔ 2026ء (بروز پیر) سکول باقاعدہ طور پرکھلے گا۔ لہذا تمام والدین سے التماس ہے کہ بچوں کے Books اور یونیفارم پر خصوصی توجہ دیں اور ان کی بروقت حاضری یقینی بنائیں۔
سکول حاضری 8:30 بجے
شکریہ۔
15 اگست کے ہولناک سیلاب نے ہمارے پیارے اسکول کو شدید متاثر کیا تھا۔ عمارت، کلاس رومز، فرنیچر اور تعلیمی سامان سب کو بہت نقصان پہنچا۔وہ دن ہمارے لیے آزمائش کا وقت تھا، لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری۔مسلسل محنت، عزم اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج ہمارا اسکول دوبارہ بحال ہوچکا ہے۔اس سفر میں اساتذہ، والدین، طلبہ اور مخیر حضرات کی بے لوث تعاون نے ہماری حوصلہ افزائی کی اور ہمیں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔
آج ہم پہلے سے زیادہ مضبوط، پرعزم اور پُرامید ہیں۔ یہ بحالی صرف عمارت کی نہیں بلکہ ہمارے حوصلوں، امیدوں اور خوابوں کی بھی ہے۔
اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر ہے کہ اس نے ہمیں اس آزمائش سے سرخرو فرمایا۔
دعا ہے کہ ہمارا اسکول ہمیشہ علم کی روشنی پھیلاتا رہے اور ترقی کی نئی منزلیں طے کرتا رہے۔