GHSS Dakara District Buner

GHSS Dakara District Buner The page has been made to share the important informations regarding the school۔

ضرورت سټاف
20/08/2026

ضرورت سټاف

موسم گرما تعطیلات کے دوران ہمارے سکول میں رنگ و روغن اور صفائی کا کام جاری ہے۔ ہماری کوشش ہوتی ہیں کہ طلباء کو درس و تدر...
17/07/2026

موسم گرما تعطیلات کے دوران ہمارے سکول میں رنگ و روغن اور صفائی کا کام جاری ہے۔ ہماری کوشش ہوتی ہیں کہ طلباء کو درس و تدریس کیلئے پرکشش اور بہترین ماحول مہیا کیا جاسکے۔

"تعلیم قوموں کی تقدیر بدلتی ہے، اور قائدین اداروں کا چہرہ"آج گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دکاڑہ، تحصیل خدوخیل، ضلع بونیر ک...
25/05/2026

"تعلیم قوموں کی تقدیر بدلتی ہے، اور قائدین اداروں کا چہرہ"

آج گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دکاڑہ، تحصیل خدوخیل، ضلع بونیر کے لیے ایک یادگار دن ہے

دلی مسرت و احترام کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ محترم، قابلِ قدر اور تجربہ کار شخصیت *جناب حمیم خان صاحب* نے آج ہمارے ادارے کے پرنسپل کے منصب کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔

جناب حمیم خان صاحب
آپ کی آمد ہمارے لیے ایک نئی امید، نئی روح اور نئے عزم کا پیغام ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ کی قائدانہ صلاحیتیں، اخلاص اور تدریسی وژن اس ادارے کو کامیابی کی نئی منزلوں تک لے جائیں گے۔

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دکاڑہ کا تمام سٹاف، اساتذہ کرام اور طلباء آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں اور دل سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، حوصلہ اور کامیابی عطا فرمائے۔
اللہ آپ کی قیادت میں ہمارے سکول کو علم کا روشن مینار بنائے۔ آمین ثم آمین

*"ہم سب مل کر تعلیم کے چراغ کو مزید روشن کریں گے!"*

آج گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دکاڑہ، تحصیل خدوخیل ضلع بونیر میں سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان بڑے وقار کے ساتھ ...
25/05/2026

آج گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دکاڑہ، تحصیل خدوخیل ضلع بونیر میں سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان بڑے وقار کے ساتھ کیا گیا۔
اس بار امتحانی عمل، پیپر اور مارکنگ انتہائی بہترین اور جدید تقاضوں کے مطابق کی گئی۔ پہلے بار امتحانات پیپر مارکنگ کیلئے باقاعدہ سافٹ وئیر بنایا گیا اور طلباء کو باقاعدہ ڈیٹیل مارکس سرٹیفیکیٹس(ڈی ایم سی) بھی دیں گئے۔ نتائج کے اس سادہ تقریب میں میں پرنسپل صاحب، اساتذہ کرام ، والدین اور طلباء نے حصہ لیا۔ پوزیشن لینے والے طلباء کو نقد رقم کے صورت میں انعامات دیں گئے اور باقاعدہ تقریب تقسیم انعامات پروگرام بعد میں کیا جائے گا۔
📚 تمام کامیاب طلباء کو دلی مبارکباد! آپ کی محنت، لگن اور استقامت کا یہی صلہ ہے۔
👨‍🏫 اساتذہ کرام کی انتھک محنت اور رہنمائی بھی قابلِ تحسین ہے، جنہوں نے طلباء کی کامیابی کے لیے دن رات محنت کی۔
👨‍👩‍👧‍👦 والدین کے تعاون اور اعتماد کا بھی شکریہ، جن کے تعاون کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہ تھی۔

ناکام طلباء مایوس نہ ہوں، یہ صرف ایک مرحلہ ہے۔ محنت جاری رکھیں، کامیابی آپ کا مقدر بنے گی ان شاء اللہ۔

اللہ تعالیٰ تمام طلباء کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی توفیق دے۔ آمین 🤲

* *

21/05/2026
خوش آمدید محترم عمر فاروق صاحبہمیں انتہائی خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے کہجناب عمر فاروق صاحب کو ہمارے سکول میں بطور عرب...
19/05/2026

خوش آمدید محترم عمر فاروق صاحب
ہمیں انتہائی خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے کہ
جناب عمر فاروق صاحب کو ہمارے سکول میں بطور عربیک ٹیچر (AT BPS-15) تعینات کیا گیا ہے۔
ایک باصلاحیت، محنتی اور ذمہ دار استاد کی حیثیت سے آپ کی آمد یقیناً ہمارے تعلیمی ادارے کے لیے خوش آئند ہے۔ ہمیں کامل یقین ہے کہ آپ کی پیشہ ورانہ مہارت، تدریسی تجربہ اور خلوصِ نیت سے طلبہ کی تعلیمی و اخلاقی تربیت میں نمایاں بہتری آئے گی۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اس نئی ذمہ داری میں کامیابی، عزت اور مزید ترقی عطا فرمائے۔
ہم دعا گو ہیں کہ آپ کے علم و کردار سے ہمارا ادارہ مزید کامیابیوں کی طرف گامزن ہو۔

ماشاءاللہ سکول کے محنتی ملازمین فضل امین خان ، بہار علی اور فرمان خان سکول کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرنے کےلئے کیاری ب...
16/05/2026

ماشاءاللہ سکول کے محنتی ملازمین فضل امین خان ، بہار علی اور فرمان خان سکول کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرنے کےلئے کیاری بنانے میں مصروف ہیں۔

ڈاکٹر عبدالبصیر پختون صاحب کو پی ایچ ڈی ڈگری مبارک ہو انتہائی خوشی اور جذبے کے ساتھ آپ سب کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے ب...
14/05/2026

ڈاکٹر عبدالبصیر پختون صاحب کو پی ایچ ڈی ڈگری مبارک ہو

انتہائی خوشی اور جذبے کے ساتھ آپ سب کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے بہت ہی محترم انچارج پرنسپل اور سبجیکٹ سپیشلسٹ پشتو ڈاکٹر عبدالبصیر پختون صاحب نے پختو ثانگہ، پشتو ڈپارٹمنٹ، یونیورسٹی آف پشاور سے پی ایچ ڈی ڈگری مکمل کی۔
انہوں نے آج اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی کے ساتھ دفاع کیا۔ آپ کے ریسرچ تحقیق کا عنوان " پختو
جدید نظم کے د امن تصور، تحقیقی او تنقیدی جائزہ" تھا۔
یقینا یہ پورے محکمہ تعلیم خاص کر ہمارے سکول اور علاقے کیلئے خوشی اور اعزاز کا مقام ہے کہ ہمارے نوجوان اعلٰی تعلیم میں بہترین کردار ادا کر رہے ہیں اور نوجوان نسل کیلئے رول ماڈل بن رہے ہیں۔

ہم گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دکاڑہ عملہ کے جانب سے ڈاکٹر عبدالبصیر پختون صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور آپ کے مزید کامیابیوں کیلئے دعاگو ہیں۔

Address

Bunerwal
19300

Telephone

+923439066022

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GHSS Dakara District Buner posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to GHSS Dakara District Buner:

Shortcuts

Share

Category