GPS Bar Hisar

GPS Bar Hisar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GPS Bar Hisar, School, Bunerwal.

🌿 پیر کا دن — صفائی، نظم و ضبط اور تربیت 🌿ہر پیر کو ہمارے پیارے بچوں کی صفائی ستھرائی کا خصوصی جائزہ لیا جاتا ہے۔ خوشی ک...
15/09/2026

🌿 پیر کا دن — صفائی، نظم و ضبط اور تربیت 🌿
ہر پیر کو ہمارے پیارے بچوں کی صفائی ستھرائی کا خصوصی جائزہ لیا جاتا ہے۔ خوشی کی بات ہے کہ ہمارے اسکول لیڈر نے بروقت اسمبلی میں شرکت کی اور صفائی کے معائنے کے بعد بچوں سے محبت بھرے انداز میں وقت کی قدر، پابندیِ وقت اور ذاتی صفائی کی اہمیت پر گفتگو کی۔ ❤️
ایسی چھوٹی چھوٹی کوششیں بچوں میں اچھی عادات، احساسِ ذمہ داری اور خود اعتمادی پیدا کرتی ہیں۔ 🌸📚
صاف رہیں، وقت کی قدر کریں اور آگے بڑھتے رہیں! ✨











05/09/2026

📲







الحمدللہ! ایک اور شاندار کامیابی گورنمنٹ پرائمری سکول برحصارکی جانب سے اپنی ہونہار اور قابلِ فخر طالبہ نجم الصباء بنت حض...
29/08/2026

الحمدللہ! ایک اور شاندار کامیابی

گورنمنٹ پرائمری سکول برحصارکی جانب سے اپنی ہونہار اور قابلِ فخر طالبہ نجم الصباء بنت حضرت حسین اور ان کے پورے خاندان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

الحمدللہ! نجم الصباء نے ETEA کے ذریعے Center of Excellence Scholarship حاصل کرکے Agriculture University Public School, Peshawar میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔

یہ کامیابی نہ صرف نجم الصباء کی محنت، قابلیت اور لگن کا نتیجہ ہے بلکہ ان کے والدین، اساتذہ اور پورے خاندان کی دعاؤں اور رہنمائی کا ثمر بھی ہے۔

یاد رہے کہ نجم الصباء نے اپنی ابتدائی/پرائمری تعلیم گورنمنٹ پرائمری سکول برحصار سے حاصل کی،جہاں اساتذہ نے ان کی تعلیمی بنیاد مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

آج ہماری سابقہ طالبہ کا Agriculture University Public School, Peshawar جیسے معیاری ادارے میں Center of Excellence Scholarship کے ذریعے داخلہ حاصل کرنا ہمارے سکول کے لیے بھی انتہائی خوشی، اعزاز اور فخر کا باعث ہے۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ نجم الصباء کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے، علم و عمل میں برکت دے اور مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

نجم الصباء اور ان کے پورے خاندان کو بہت بہت مبارک ہو! GPS Bar Hisar
*ہمارا مقصد: معیاری تعلیم، روشن مستقبل

#کامیابی #ہمارافخر

24/08/2026

A wonderful and memorable performance by our talented kids during the Independence Day celebrations on 14th August 2026. Their confidence, enthusiasm, and patriotic spirit truly made the occasion special. 💚🇵🇰
Pakistan Zindabad! 🇵🇰






21/08/2026

وطن کے بارے میں پشتو ٹپی

21/08/2026

تقریبِ یومِ آزادی کے موقع پر محمد حارث تلاوتِ کلامِ پاک پیش کرتے ہوئے۔
🇵🇰✨




19/08/2026

🌸 مریم — جماعت چہارم 🌸
یومِ آزادی کی پُروقار تقریب میں مریم نے نہایت پُراعتماد اور خوبصورت انداز میں اردو تقریر پیش کی۔ 🇵🇰✨
اس کی پُرجوش آواز اور شاندار اندازِ بیان نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔ 👏🌟
شاباش مریم۔ 💚🇵🇰
#مریم









fans

18/08/2026

یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر انفاء گروپ ملی نغمہ پیش کرتے ہوئے وطنِ عزیز سے اپنی محبت، عقیدت اور جذبۂ حب الوطنی کا خوبصورت اظہار کر رہے ہیں۔ 🇵🇰✨






#14اگست

17/08/2026

فرحان اللہ، جماعت چہارم نے یومِ آزادی کی پُروقار تقریب میں اساتذۂ کرام کے حوالے سے خوبصورت اشعار پیش کرکے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ 🇵🇰✨

#14اگست






🇵🇰

16/08/2026

سمیرا روم یومِ آزادی کی پُروقار تقریب میں نہایت پُراعتماد اور دلکش انداز میں اسٹیج کی میزبانی اور کمپئرنگ کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے۔ 🇵🇰✨
ان کی خوبصورت اندازِ گفتگو، بہترین پیشکش اور پُراعتماد لہجے نے تقریب کو مزید پُراثر اور یادگار بنا دیا۔

#14اگست



#پُراعتماد_میزبانی




🇵🇰✨

Address

Bunerwal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GPS Bar Hisar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category