جی پی ایس تورا پٹے چغرزی

جی پی ایس تورا پٹے چغرزی

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from جی پی ایس تورا پٹے چغرزی, Elementary School, UC Pander Chagharzi, Bunerwal.

Photos from ‎جی پی ایس تورا پٹے چغرزی‎'s post 17/04/2025

پی ٹی سی کمیٹی کا اجلاس
مورخہ: 15 اپریل 2025
مقام: اسکول ھذا

بمورخہ 15 اپریل 2025 کو اسکول ھذا میں والدین و اساتذہ کمیٹی (PTC) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں پی ٹی سی کمیٹی کے چیئرمین، معزز اراکین اور اسکول کے ہیڈ ٹیچر نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد اسکول کے تعلیمی و انتظامی معاملات پر مشاورت کرنا اور مستقبل کے لائحہ عمل کی تیاری تھا۔

اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد اسکول ھذا کے ہیڈ ٹیچر نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور اجلاس کے ایجنڈا پر روشنی ڈالی۔ اجلاس میں متعدد اہم امور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی جن میں تعلیمی معیار کی بہتری، طلبہ کی حاضری کی شرح، اساتذہ کی کارکردگی، والدین کے تعاون، اور تعلیمی ماحول کو مزید سازگار بنانے جیسے موضوعات شامل تھے۔

اجلاس کا مرکزی نکتہ نئے داخلہ مہم پر تھا۔ اس حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کے ارکان مقامی برادری میں آگاہی مہم چلائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کا داخلہ ممکن بنایا جا سکے۔ اس مہم کا مقصد علاقے کے ہر بچے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی شعور اجاگر کرنے کے لیے کمیونٹی کے معزز افراد، والدین، علماء کرام اور نوجوانوں کو ساتھ ملا کر ایک جامع حکمتِ عملی اپنائی جائے گی ۔

15/04/2025

"سکول داخلہ مہم2025" کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے ۔ آپ سب والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو آج ہی سرکاری سکولوں میں داخل کرائیں۔ صوبہ بھر کی سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی رہنماؤں، علمائے کرام اور محکمہ تعلیم سے وابستہ انتظامی افسران، اساتذہ اور اسٹاف سے گزارش ہے کہ وہ اس داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ کوئی بچہ سکول جانے سے محروم نہ رہ جائے۔

31/07/2024

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
معزز والدین اور طلبہ و طالبات یاد رهے که آج موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہو رہی ہے اور کل سے اسکول دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کیلئے باقاعدہ کھل رہا ہے۔ تمام والدین سے درخواست ہے کہ اپنے بچوں کو اسکول بروقت اور سکول یونیفارم میں بھیجیں تاکہ وہ اپنی تعلیم میں کسی قسم کی کمی کا سامنا نہ کریں۔ بچے کا روزانہ اسکول آنا اس کی تعلیمی کارکردگی کے لئے بہت ضروری ہے۔ آپ حضرات کی تعاون اپ کے بچوں کی روشن مستقبل کے لیے بہت ضروری ہیں۔ شکریہ ۔
هیڈ ٹیچر وجمله سٹاف جی پی ایس تورا پٹے چغرزی

07/04/2023

گورنمنٹ پرایٔمری سکول تورا پٹے کے تمام طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 8 اپریل 2023 بروز ہفتہ سے انشاءاللہ ادارہ ہذا میں باقاعدگی سے درس وتدریس کا آغاز ہوگا. تمام طلباءاپنے خاضری یقینی بنائیں .

06/04/2023

"سکول داخلہ مہم 2023" کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے ۔ آپ سب والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو آج ہی سرکاری سکولوں میں داخل کرائیں۔ صوبہ بھر کی سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی رہنماؤں، علمائے کرام اور محکمہ تعلیم سے وابستہ انتظامی افسران، اساتذہ اور اسٹاف سے گزارش ہے کہ وہ اس داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ کوئی بچہ سکول جانے سے محروم نہ رہ جائے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Bunerwal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

UC Pander Chagharzi
Bunerwal