16/09/2026
پولیس ٹریننگ سکول بونیر میں ڈائریکٹرصاحب کا تربیتی سرگرمیوں اور سہولیات کا معائنہ
بونیر، 16 ستمبر 2026ء: ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخوا جناب فصیح الدین اشرف (PSP) اور ڈی آئی جی ٹریننگ جناب آفتاب احمد محسود (PSP) کی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول بونیرSp جناب روشن زادہ نے پولیس ٹریننگ سکول بونیر کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈائریکٹر صاحب نے ٹرینیز کی گراؤنڈ ورکنگ، ویپن ہینڈلنگ اور اسلحہ کھولنے و جوڑنے کی عملی مشقوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تربیتی سرگرمیوں کے معیار، ٹرینیز کی عملی مہارت اور نظم و ضبط کا بھی معائنہ کیا۔
بعد ازاں ڈائریکٹر صاحب نے میس، ریجیمنٹل سٹور اور کینٹین کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دستیاب اشیاء کی مقدار، معیار اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ ٹرینیز کو معیاری اشیاء مقررہ اور مناسب نرخوں پر فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر Ri نور خطاب خان اور لائن افسر خیراللہ خان بھی موجود تھے۔
ڈائریکٹرصاحب جناب روشن زادہ نے تربیتی سرگرمیوں اور ٹرینیز کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی مؤثر پیشہ ورانہ تربیت اور بہترین سہولیات کی فراہمی محکمہ پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔
ترجمان پولیس ٹریننگ سکول بونیر