23/03/2021
👇آیت الکرسی کی فضیلت👇
🍂 عبدالله بن عوف فرماتے ہیں: ایک رات میں نے خواب میں دیکھا کہ قیامت برپا ہو چکی ہے مجھے حساب و کتاب کیلئے لایا گیا۔ میرا حساب بڑی آسانی سے ہو گیا. پھر مجھے جنت میں لایا گیا اور وہاں مجھے بہت سارے محل دکھائے گئے، مجھے کہتے ہیں: اس محل کے دروازوں کو شمار کرو؛ میں نے شمار کیے تو 50 دروازے تھے.۔
🍂 پھر کہتے ہیں: اس محل کے گھروں کو شمار کرو تو وہ 175 گھر تھے، وہ گھر میری ملکیت میں دے دیے گئے، مجھے انتہائی خوشی ہوئی جیسے ہی میری آنکھ کھلی تو خدا کا شکر ادا کیا.
صبح ہوتے ہی ابن سیرین کے پاس گیا اور اپنے خواب کو بیان کیا.
🍂 انہوں نے کہا: یقینا آپ آیت الكرسی کی زیادہ تلاوت کرتے ہیں، میں نے کہا: جی ہاں؛ اسی طرح ہے، لیکن آپ کو کیسے پتہ چلا ؟ کہتے ہیں: اس لیے کہ اس آیت کے 50 كلمے اور 175 حروف ہیں، میں نے انکے حافظے کی تیزی پہ تعجب کیا، پھر مجھے کہتے ہیں: جو شخص بھی آیت الكرسی کی زیادہ تلاوت کرے موت کی سختی اس پر آسان ہو جاتی ہے.
🍃1. آیت الكرسی آسمانی نور ہے.
🍃2. آیت الكرسی عرشی خزانے کی ایک آیت ہے.
🍃3. آیت الكرسی سفر میں سلامتی کا باعث بنتی ہے.
🍃4. آیت الكرسی قرآن میں بلند ترین مقام پر فائز ہے.
🍃5. رسولﷺ جب بھی بستر پہ جاتے تو آیت الكرسی کا ورد کرتے.
🍃6. آیت الكرسی پڑھنے سے انسان ہر بلا و آفت سے محفوظ رہتا ہے.
🍃7. برائے رفع فقر آیت الكرسی مؤثر ہے اور غیب سے اللہ کی مدد پہنچتی ہے.
🍃8. ہر چیز آیت الكرسی میں ہے یعنی كرسی میں آسمانوں اور زمین کی گنجائش ہے.
🍃9. تنہائی میں آیت الكرسی پڑھنے سے خوف دور ہوتا ہے اور اللہ کی جانب سے مدد ہوتی ہے.
🍃10. آیت الكرسی کو مستحب نمازوں میں ؛ایام ہفتہ کے شب و روز میں؛ سفر میں؛ نماز تہجد میں اور میت کو دفن کرتے وقت پڑھیں.
🍃11. سوتے وقت آیت الكرسی کو پڑھیں کیونکہ اسطرح خداوند کریم ایک فرشتے کی ڈیوٹی لگا دیتا ہے کہ صبح تک آپکی حفاظت کرے.
🍃12. جب بھی آنکھ کا درد تو آیت الكرسی پڑھیں اور اس درد کا کسی کے سامنے اظہار نہ کریں انشاءاللہ آفاقہ ہوگا.
🍃13. نبیﷺ نے فرمایا: جس گھر میں آیت الكرسی پڑھی جائے ابلیس اس گھر سے دور رہتا ہے اور سحر و جادو سے بھی محفوظ رہتا ہے.
🍃14. آیت الكرسی پایه عرش الٰهی ہے اور اسکی تلاوت کا هدف یہ ہے کہ لوگ اللہ کے علاوہ کسی اور کی پرستش نہ کریں کسی دوسرے کے سامنے اپنا سر نہ جھکائیں؛لوگوں کے اندر روح توحید پیدا ہو۔ آیت الكرسی عقلوں کو بیدار اور حقیقی معبود کی پہچان کرواتی ہے.
🍃15. وقت غروب 41 بار آیت الكرسی پڑھنے سے حاجت پوری ہوتی ہے ( 41 بار العلی العظیم تک پڑھیں یعنی ایک آیه ) یہ عمل تجربہ شدہ ہے و برائے رفع هم و غم؛ شفائے مریض؛ درمان درد؛ رحمت خداوند اور آنکھوں کی نور کی زیادتی کیلئے ہمیشہ آیت الكرسی کی تلاوت کریں.
🍃16. اگر مؤمن آیت الكرسی کو پڑھ کر اسکے ثواب کو مرحومین کو ہدیہ کر دے تو خداوند ایک فرشتےکی ڈیوٹی لگا دیتا ہے کہ اسکی طرف سے تسبیح کرے.
🍃17. آیت الكرسی کو لکھ کر کھیتوں یا دکان میں چھپا دیا جائے تو رزق میں برکت ہو گی.
🍃18. نبیﷺ سے نقل ہوا ہے كه: یہ آیت خدا کی تمام مخلوقات سے زیادہ باعظمت ہے.
🍃19. چند چیزیں حافظے کو زیادہ کرتی ہیں ان میں ایک آیت الكرسی کی تلاوت ہے.
🍃20. هر رات آیت الكرسی پڑھیں تاکہ صبح تک امان خدا میں رہیں.
🍃21. هر صبح آیت الكرسی کو پڑھیں تاکہ رات تک امان خدا میں رہیں.
🍃22. آیت الکرسی پڑھنے سے موت کے وقت جان کنی میں آسانی ہوتی ہے.
🍃23. آیت الكرسی قرآن کی عظیم ترین آیت ہے.
🍃24. برائے حفاظت مال و جان آیۃ الكرسی کو پڑھیں.
🍃25. آیت الكرسی شرک کی بنیادوں کو ویران کر دیتی ہے.
🍃26. آیت الكرسی سوره بقره کی سردار ہے.
اَللّٰہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَۚ اَلۡحَیُّ الۡقَیُّوۡمُ ۬ۚ لَا تَاۡخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّ لَا نَوۡمٌ ؕ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ مَنۡ ذَا الَّذِیۡ یَشۡفَعُ عِنۡدَہٗۤ اِلَّا بِاِذۡنِہٖ ؕ یَعۡلَمُ مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ مَا خَلۡفَہُمۡ ۚ وَ لَا یُحِیۡطُوۡنَ بِشَیۡءٍ مِّنۡ عِلۡمِہٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ ۚ وَسِعَ کُرۡسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ ۚ وَ لَا یَـُٔوۡدُہٗ حِفۡظُہُمَا ۚ وَ ہُوَ الۡعَلِیُّ الۡعَظِیۡمُ ﴿۲۵۵﴾
ترجمہ:
اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں جو سدا زندہ ہے جو پوری کائنات سنبھالے ہوئے ہے جس کو نہ کبھی اونگھ لگتی ہے، نہ نیند ۔ آسمانوں میں جو کچھ ہے ( وہ بھی) اور زمین میں جو کچھ ہے ( وہ بھی) سب اسی کا ہے۔ کون ہے جو اس کے حضور اس کی اجازت کے بغیر کسی کی سفارش کرسکے ؟ وہ سارے بندوں کے تمام آگے پیچھے کے حالات کو خوب جانتا ہے، اور وہ لوگ اس کے علم کی کوئی بات اپنے علم کے دائرے میں نہیں لاسکتے، سوائے اس بات کے جسے وہ خود چاہے، اس کی کرسی نے سارے آسمانوں اور زمین کو گھیرا ہوا ہے، اور ان دونوں کی نگہبانی سے اسے ذرا بھی بوجھ نہیں ہوتا، اور وہ بڑا عالی مقام، صاحب عظمت ہے۔
20/03/2021
💞Things you SHOULD know!💞
1) : Number of Bones — 206
2) : Number of Muscles — 639
3) : Number of Kidneys — 2
4) : Number of Milk Teeth — 20
5) : Number of Ribs — 24 (12 pair)
6) : Number of Heart Chamber — 4
7) : Largest artery — Aorta
8) : Normal blood pressure — 120/80mmHg
9) : Ph of Blood — 7.4
10) : Number of vertebrae in the Spine — 33
11) : Number of vertebrae in the Neck — 7
12) : Number of Bones in Middle Ear — 3
13) : Number of Bones in Face — 14
14) : Number of Bones in Skull — 22
15) : Number of Bones in Chest — 25
16) : Number of Bones in Arms — 6
17) : Number of Muscles in Human Arm — 72
18) : Number of Pumps in Heart — 2
19) : Largest Organ — Skin
20) : Largest gland — Liver
21) : Biggest cell — female O**m
22) : Smallest cell — male S***m
23) : Smallest Bone — Stapes
24) : First transplanted Organ —kidney
25) : Average length of Small Intestine — 7m
26) : Average length of Large Intestine — 1.5m
27) : Average weight of new Born baby — 2.6kg
28) : Pulse rate in One Minute — 72 times
29) : Normal body temperature — 37 C° (98.4 F°)
30) : Average Blood Volume — 4 to 5 liters
31) : Life Span of RBC — 120 days
32) : Life Span of WBC — 10 to 15 days
33) : Pregnancy Period — 280 days (40 week)
34) : Number of Bones in Human Foot — 33
35) : Number of Bones in Each wrist — 8
36) : Number of Bones in Hand — 27
37) : Largest Endocrine gland — Thyroid
38) : Largest Lymphatic Organ — Spleen
39) : Largest part of Brain — Cerebrum
40) : Largest & Strongest Bone — Femur
41) : Smallest Muscle — Stapedius (Middle Ear)
41) : Number of Chromosome — 46 (23 pair)
42) : Number of Bones in new Born baby — 306
43) : Viscosity of Blood — 4.5 to 5.5
44) : Universal Donor Blood Group — O
45) : Universal Recipient Blood Group — AB
46) : Largest WBC — Monocyte
47) : Smallest WBC — Lymphocyte
48) : Increase RBC count called — Polycethemia
49) : Blood Bank in the Body is — Spleen
50) : Non Nucleated Blood cell is — RBC
51) : RBC produced in the — Bone Marrow
52) : River of Life is Called — Blood
53) : Normal Blood Cholesterol level — 250mg/dl
54) : Fluid part of Blood is — Plasma
20/03/2021
ﺳﺎﺋﻨﺲ ﺍﻭﺭ ﭨﯿﮑﻨﺎﻟﻮﺟﯽ
ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺑﺎﺭﺵ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﯽ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﻮﮞ ﮐﯿﺴﮯ ﭘﺘﮧ ﭼﻞ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯﮐﮧ ﺑﺎﺭﺵ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﮨﮯ؟
ﺁﺝ ﮨﻢ ﺁﭖ ﮐﻮﭼﯿﻮﻧﭩﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﺴﮯ ﮨﯽ ﮐﭽﮫ ﺣﻘﺎﺋﻖ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺑﺘﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ۔
ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﺳﻮﺭۃ ﻧﻤﻞ ﮐﯽ ﺁﯾﺖ ﻧﻤﺒﺮ 17 ﺍﻭﺭ 18 ﻣﯿﮟ ﺍلله ﮐﺎ ﺍﺭﺷﺎﺩ ﮨﮯ ﮐﮧ :
‘ ﺍﻭﺭ ﺳﻠﯿﻤﺎﻥؑ ﻧﮑﻠﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﻮﺭﮮ ﻟﺸﮑﺮ ﮐﻮ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺴﺎﻥ،ﺟﻦ ﺍﻭﺭﺗﻤﺎﻡ ﺟﺎﻧﻮﺭﺗﮭﮯ،ﻓﻮﺝ ﺑﻨﺪﯼ ﮐﯿﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻟﮕﮯ۔ﯾﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﮐﮧ ﻭﮦ ﮔﺰﺭﮮ ﻭﺍﺩﯼ ﻧﻤﻞ ﺳﮯ،ﺟﻮ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﻭﺍﺩﯼ ﺗﮭﯽ،ﺍﯾﮏ ﭼﯿﻮﻧﭩﯽ ﻧﮯ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﭼﯿﻮﻧﭩﯽ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﺍﮮ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﻮﮞ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﮔﮭﺲ ﺟﺎﺅ،ﮐﮩﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺳﻠﯿﻤﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻓﻮﺟﯿﮟ ﻧﮧ ﭘﯿﺲ ﮈﺍﻟﯿﮟ ،ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺧﺒﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﮧ ﮨﻮ،ﺍﻭﺭ ﺳﻠﯿﻤﺎﻥ ؑ ﻧﮯ ﺟﺐ ﺍﺱ ﭼﯿﻮﻧﭩﯽ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﺳﻨﯽ ﺗﻮ ﻣﺴﮑﺮﺍﺋﮯ ﺍﻭﺭﺍﭘﻨﮯ ﻟﺸﮑﺮ ﮐﺎ ﺭﺥ ﻣﻮﮌ ﻟﯿﺎ۔ ’
ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﺎﮞ ﺣﻀﺮﺕ ﺳﻠﯿﻤﺎﻥ ؑ ﺳﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍلله تعالى ﻧﮯ ﺳﻠﯿﻤﺎﻥؑ ﮐﻮ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﺳﻤﺠﮭﻨﮯ ﮐﯽ ﺻﻼﺣﯿﺖ ﺑﮭﯽ ﺩﯼ ﺗﮭﯽ۔ﺟﻮ ﺑﺎﺕ ﻗﺮﺁﻥ ﻧﮯ ﭼﻮﺩﮦ ﺳﻮ ﺳﺎﻝ ﭘﮩﻠﮯ ﺑﺘﺎﺋﯽ،ﺁﺝ ﮐﯽ ﺟﺪﯾﺪ ﺳﺎﺋﻨﺲ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﺗﺠﺮﺑﺎﺕ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺱ ﻧﺘﯿﺠﮯ ﭘﺮ ﭘﮩﻨﭽﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﺎﮞ ﺍﯾﮏ ﺯﺑﺮﺩﺳﺖ ﻣﻌﺎﺷﯽ ﺳﺴﭩﻢ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﺘﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺗﻨﮯ ﻣﺸﮑﻞ ﺳﺴﭩﻢ ﺳﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻋﻘﻞ ﺩﻧﮓ ﺭﮦ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔
ﺳﺎﺋﻨﺲ ﻧﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﺎﮞ ﺁﻭﺍﺯ ﺳﮯ ﺑﺎﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﮈﯾﭩﺎ ﻣﻨﺘﻘﻞ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﺎﻃﺮﯾﻘﮧ ﯾﮧ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯﮐﮧ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﻨﮧ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﻮﺍﺩ ﻧﮑﺎﻟﺘﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﭼﯿﻮﻧﭩﯽ ﮐﮯ ﻣﻨﮧ ﭘﺮ ﭼﭙﮑﺎ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﯿﮟ۔ﺩﻭﺳﺮﯼ ﭼﯿﻮﻧﭩﯽ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺳﺎﺭﺍ ﭘﯿﻐﺎﻡ ﮈﯼ ﮐﻮﮈ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺳﻤﺠﮫ ﻟﯿﺘﯽ ﮨﮯ۔ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺍﮐﺜﺮﺩﯾﮑﮭﺎ ﮨﻮﮔﺎ ﮐﮧ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﺎﮞ ﭼﻠﺘﮯ ﭼﻠﺘﮯ ﺭﮎ ﮐﺮ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﭼﯿﻮﻧﭩﯽ ﮐﮯ ﻣﻨﮧ ﺳﮯ ﻣﻨﮧ ﻟﮕﺎ ﮐﺮﺁﮔﮯ ﭼﻠﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ،ﯾﮧ ﻭﮦ ﻋﻤﻞ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﮈﯾﭩﺎ ﻣﻨﺘﻘﻞ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﯿﮟ ۔
ﺟﺪﯾﺪ ﺗﺤﻘﯿﻖ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﺛﺎﺑﺖ ﮨﻮﭼﮑﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﺎﮞ ﺁﭘﺲ ﻣﯿﮟ ﻧﮧ ﺻﺮﻑ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﯾﮏ ﺯﺑﺮﺩﺳﺖ ﻧﻈﺎﻡ ﮐﮯ ﺗﺤﺖ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺑﮭﯽ ﮔﺰﺍﺭﺗﯽ ﮨﯿﮟ۔
ﺁﭖ ﻧﮯ ﺍﮐﺜﺮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮨﻮﮔﺎ ﮐﮧ ﺑﺎﺭﺵ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﺎﮞ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﺑﺎﮨﺮﮔﻮﻝ ﭼﮑﺮ ﻟﮕﺎﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻣﭩﯽ ﮐﮯ ﭘﮩﺎﮌ ﺑﻨﺎ ﻟﯿﺘﯽ ﮨﯿﮟ،ﺗﺎﮐﮧ ﺑﺎﺭﺵ ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ ﺍﻥ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﻧﮧ ﺁﺳﮑﮯ۔ﺍﻧﮩﯿﮟ ﻭﻗﺖ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺑﺎﺭﺵ ﮐﺎ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﺍﻧﺪﺍﺯﮦ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﻗﺪﺭﺗﯽ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺳﻨﺴﺮ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯﺟﺴﮯﮨﺎﺋﯿﮉﺭﻭﻓﻮﻟﮏ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ﺟﺐ ﮨﻮﺍ ﻣﯿﮟ ﻧﻤﯽ ﮐﺎ ﺗﻨﺎﺳﺐ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯﺗﻮ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﯾﮧ ﺳﻨﺴﺮ ﺍﺳﮯ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯﺍﻭﺭ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﻣﺎﻍ ﮐﻮ ﺑﺎﺭﺵ ﮐﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﭘﯿﻐﺎﻡ ﭘﮩﻨﭽﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﺎﮞ ﺑﺎﺭﺵ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﭘﯿﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﺭﮨﻨﮯ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻈﺎﻡ ﻟﺮ ﻟﯿﺘﯽ ﮨﯿﮟ۔
ﻣﺤﮑﻤﮧ ﻣﻮﺳﻤﯿﺎﺕ ﺑﮭﯽ ﺍﺳﯽ ﻋﻤﻞ ﮐﻮ ﺩﮬﺮﺍﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯﮨﻮﺍ ﻣﯿﮟ ﻧﻤﯽ ﮐﺎ ﺗﻨﺎﺳﺐ ﻧﻮﭦ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺑﺘﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺑﺎﺭﺵ ﮐﮯ ﮐﯿﺎ ﺍﻣﮑﺎﻧﺎﺕ ﮨﯿﮟ۔ﺗﺎﺭﯾﺦ ﮔﻮﺍﮦ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﻨﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﯿﮟ غور و فکر ﮐﯿﺎ ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﺑﯿﭩﮫ ﮐﺮﻧﮧ ﺻﺮﻑ ﺯﻣﯿﻦ ﮐﺎ ﺣﺠﻢ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﺑﻠﮑﮧ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﭘﺮﻧﺪﻭﮞ ﮐﯽ ﻣﺎﻧﻨﺪ ﮐﯿﺴﮯ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ۔ چنانچہ جہاز کے سب سے پہلے موجد مسلمان ہی ہیں۔
ﺍﮔﺮ ﮨﻢ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﯿﮟ ﻏﻮﺭﻓﮑﺮ ﮐﺮﯾﮟ ﺗﻮ ﺍﯾﺴﯽ ﺍﯾﺠﺎﺩﺍﺕ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻧﺴﻞ ﺍﻧﺴﺎﻧﯽ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﺭﮦ ﺟﺎﺋﮯ۔ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻧﮯ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﺭﺷﺎﺩ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ
’ کائنات ﻣﯿﮟ ﻋﻘﻞ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺑﮩﺖ ﺳﯽ ﻧﺸﺎﻧﯿﺎﮞ ﮨﯿﮟ۔
23/02/2021
قرآن پاک کی دلچسپ معلومات سپارے 30 ،سجدے 14،منزل 7' سورتیں 114* سورتیں مکی 86* سورتیں مدنی 28* رکوع 540* آیات 6666* حروف 323760* زبر 53243 *زیر53343*پیش8804* مد 1771* شد 1243* نقطے 105681* الف48872* ب 11228*ت1199*ث1276* ج 3273* ح 973*خ 2416* د5642* ذ4697*ر 11793* ز1590* س 5891* ش 2253* ص 2013* ض 1607* ط 1274* ظ 842* ع 92200*غ 2208* ف 8499*ق 6813* ک 9522* ل 3432* م 26535* ن 26560* و 2556* ھ 1907* لا 3720* ء 4115* ی 25919
سارے مسلمان اس کو شئر کرو
22/02/2021
Orphans Scholarship Program 2021
خیبرپختونخوا کے ںے سہارا یتیم بچوں کیلئے محدود نشستوں پر داخلے کیلئے رجسٹریشن جاری ہے۔
اپنے اردگرد یتیم بچوں کی نشاندھی کرکے ان کا مستقبل سنواریں۔
سہولیات: مفت رہائش،تعلیم،خوراک،صحت اور تمام ضروریات زندگی کی سہولیات
داخلہ خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ہوگا
شرائط برائے داخلہ: بچہ یتیم اور غریب ہو
زکوٰۃ کا مستحق ہو
خیبرپختونخوا کا رہائشی ہو
5 سے 9 سال تک کی عمر ہو
انٹری ٹیسٹ پاس کرے
رجسٹریشن طریقہ کار:
بچے کی تصویر، والد اور والدہ کی شناختی کارڈ کاپی، بچے کا فارم ب (اگر موجود ہو) موجودہ پتہ اور رابطہ نمبر
درجہ ذیل موبائل نمبر پر واٹس ایپ کریں یا براہ راست دفتر بھیجیں۔
[email protected]
Facebook
03001524111
: Al-Huda center Orphanage peshawar
Alhuda Center - Orphanage Peshawar
15/02/2021
کچھ عرب کہاوتیں بڑی دلچسپ اورنصیحت آموز ہیں ۔
عرب کہتے ہیں کہ پانی وہیں سے پیو جہاں سے گھوڑا پیتا ہے کیونکہ نسلی گھوڑا ناپاک پانی کو منہ نہیں لگاتا ۔
سکون سے سونا ہو تو چارپائی وہیں بچھائو جہاں بلی سوتی ہے ،کیونکہ بلی ہمیشہ پر سکون جگہ کا ہی انتخاب کرتی ہے ۔
پھل وہ کھائو جسے کیڑا کھائے بغیر چھوکر گزرا ہو ۔ کیونکہ کیڑا صرف پکے پھل کو ہی تلاش کرتا ہے ۔
گھر اس جگہ بنائو جہاں اژدھا دھوپ سیکنے کنڈلی مارتا ہو ۔ کیونکہ اژدھا استراحت کے لئے صرف ایسی جگہ کا انتخاب کرتا ہے جو مضبوط اور پختہ ہونے کے ساتھ سردیوں گرم اور گرمیوں میں ٹھنڈی ہو۔
پانی کے لئے کھدائی وہاں کریں جہاں پرندے گرمی سے بچنے کے لئے پناہ لیتے ہوں ۔ کیونکہ جہاں پرندے پناہ لیتے ہیں وہاں پانی ہوتا ہے ۔
کامیابی چاہتے ہو تو سونے اور اٹھنے میں پرندوں کی روٹین اپنالو ۔ کیونکہ رزق کی تلاش کا سب سے مناسب وقت کا انتخاب پرندے ہی کرتے ہیں جو کامیابی کا سب سے موثر طریقہ ہے
15/02/2021
ایکو پریشر:
ہمارے جسم کے تمام اندرونی و بیرونی اعضا کے اعصاب ہمارے پائوں کے تلووں میں جا کر ختم ہوتے ہیں- یعنی ہر متعلقہ عضو سے یہ اعصابی تار پائوں کے تلووں تک آتے ہیں- زیر نظر تصویر میں پائوں کے تلووں میں ان اعضا کے اعصاب کا نقشہ دیا گیا ہے جن پر مساج یا دبائو ڈال کر ہم اس خاص عضو کے درد کو کم یا ختم کرسکتے ہیں یا اس کو مساج کر کے متعلقہ عضو کی کارکردگی میں اضافہ اور اس کی بیماری دور کرسکتے ہیں لیکن یہ عمل مستقل پابندی سے کرنے پر ہی مطلوبہ فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں- بائیں پائوں میں آپ کو دل کا پوائنٹ بھی نظر آرہا ہوگا-
طب مشرق میں عرصہ قدیم سے یہ تصور یا ٹوٹکا چلا آرہا ہے کہ رات سوتے وقت تلووں میں تیل کی مالش سے نظر تیز ہوتی ہے اور پرسکون نیند آتی ہے- جبکہ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اس نقشے میں دونوں پائوں کی درمیانی انگلیوں میں ہماری دونوں آنکھوں کے اعصاب کا اختتامی پوائنٹ ہے- اگر ان پر تیل کا مساج کیا جائے تو یقینا” ہماری آنکھوں کو تقویت ملے گی اور بصارت تیز ہوگی- اس مساج کے لئے مالکنگنی یا تارامیرا کا تیل بہترین ہے-
ایکو پنکچر اور ایکو پریشر کی کتب میں اس بارے میں انتہائ مفصل معلومات ہیں- اللہ تعالی نے ہمارا جسم اور اس کے نظام بڑی مہارت سے ایسے مکمل بنائے ہیں کہ کسی بھی سقم کی صورت میں اس نظام کی مرمت اور اوورہالنگ کا انتظام بھی رکھا ہے- اس قادر مطلق نے یہ سارے پوائنٹس ہمارے پیر کے تلووں میں رکھا ہے کہ چلتے پھرتے یہ پوائنٹس مستقل دبائو اور مساج سے متحرک رہ کر ہمارے جسم کو صحت مند اور سرگرم رکھیں- اسی لئے کہتے ہیں کہ کامیابی اور صحت کا راز پائوں گرم رکھنا اور سر ٹھنڈا رکھنا ہے-
صبح سویرے شبنمی گھاس پر ننگے پائوں چہل قدمی ان تمام پوائنٹس کو کیسی تقویت بخشتی ہوگی-
رات سوتے وقت تلووں میں تیل کے مساج کو معمول بنا لیجئے اور کسی بھی عضو کی کمزوری یا بیماری دور کرنے کے لئے اس سے متعلقہ پوائنٹ پر مساج کیجئے اور دبائو ڈالئے- اس مقصد کے لئے ایک خاص ڈیزائن کی چپلیں بھی آتی ہیں اور جوتوں میں رکھنے کے پیتاوے بھی الگ سے ملتے ہیں-
یاد رکھئے کہ جتنا زیادہ چلیں پھریں گے آپ کا جسم اتنا ہی صحت مند رہے گا-مفت مشورہ۔۔تمام بیماریوں کے علاج کیلئے ہمارا یہ پیج لائک اور وزٹ کریں ۔۔