Da elam ranra

Da elam ranra

Share

I am M Jamil from jowar buner kpk
I am Teacher

21/12/2023

*نیکی کو حقیر مت سمجھو!*

🔹 *نبی ﷺ نے فرمایا:’’ ایک درخت کی ٹہنی راستے میں تھی ، اس سے لوگوں کو تکلیف ہوتی تھی، ایک آدمی نے اسے ہٹا دیا تو اسے جنت میں داخل کر دیا گیا ۔‘‘*🔹

21/12/2023

*صدقے کی برکت* ❤️

یہ واقعہ مصر میں پیش آیا:
”ایک چھوٹی سی 6 سالہ معصوم بچی سڑکوں پر ٹشو پیپرز بیچ رہی تھی، چہرے پر مسکراہٹ لئے یہ اِدھر سے اُدھر پھدکتی پھر رہی ہے، گاہکوں کو آتے دیکھ کر اپنی چھوٹی سی ٹوکری ان کے سامنے کرتی ہوئی کہتی: آپ کو ٹشو پیپرز چاہئیں؟
وہ ایک خاتون کے سامنے سے گزرتی ہے تو دیکھتی ہے کہ وہ رو رہی ہے، معصوم بچی اس کے پاس رک جاتی ہے، خاتون نے بھی اشک بار آنکھوں سے اس پیاری سی بچی کو دیکھا جو چہرے پر خوبصورت مسکراہٹ لیے اسے ٹشو پیپر کا پیکٹ پیش کر رہی تھی، اس نے انجانے میں ٹشو پیپر نکالا اور اپنی آنکھوں سے آنسو پونچھنے لگی۔ اس نے اپنے پرس سے ٹشو پیپرز کی قیمت نکالی اور بچی کو دینے کے لیے دیکھا تو وہ جا چکی تھی۔ وہ چھوٹی سی مسکراتی ہوئی بچی اسے بہت اچھی لگی۔ تھوڑی دور ایک خالی بنچ پڑا تھا، وہ خاتون وہاں جا کر بیٹھ گئی، کچھ سوچا اور پھر اپنے موبائل سے اپنے خاوند کو میسیج کیا:
*”میں اپنے کیے پر نادم ہوں، جو کچھ ہوا، مجھے اس پر افسوس ہے، آپ جانے دیں، آپ کا موٴقف درست ہے۔“*

اس کا خاوند ایک ہوٹل میں پریشان حال بیٹھا تھا کہ اسے بیوی کا یہ خوشگوار پیغام ملا، اس کے چہرے پر پرسکون مسکراہٹ چھا گئی۔
ان میاں بیوی کے مابین کسی بات پر جھگڑا ہوگیا تھا۔ اس خوشی میں اس نے ویٹر کو بلوایا اور بڑی خوشی سے اسے پچاس مصری پونڈ پکڑا کر کہا کہ یہ تمہارے ہیں، ویٹر کو اعتبار نہ آیا اور کہنے لگا: چائے کی قیمت تو صرف 5 پونڈ تھی؟
باقی تمہاری ٹپ ہے، وہ گویا ہوا…
اب ویٹر کے چہرے پر مسکراہٹ تھی، ویٹر کو اتنی بڑی رقم کا ملنا کوئی معمولی بات نہ تھی، اس نے ایک فیصلہ کیا اور اس بوڑھی فقیر عورت کے پاس جا پہنچا، جو فٹ پاتھ پر کپڑا بچھائے چاکلیٹ اور ٹافیاں بیچ رہی تھی، اس نے ایک پونڈ کی چاکلیٹ خریدی اور اسے مسکراتے ہوئے دس پونڈ پکڑا دےئے۔ باقی پونڈ تمہارے لیے، اس نے کہا اور اپنے کام پر واپس چل دیا۔
بوڑھی خاتون بار بار اس 10 پونڈ کے نوٹ کی طرف دیکھ رہی تھی، جو اسے بغیر کسی محنت اور صلے کے مل گئے تھے۔ اس کے چہرے پر بے حد مسکراہٹ تھی۔ اس کا دل مارے خوشی کے بلیوں اچھل رہا تھا، اس نے زمین پر بچھائے ہوئے اپنے سامان کو سمیٹا اور سیدھی قصاب کی دکان پر جا پہنچی، اسے اور اس کی پوتی کو گوشت کھائے کتنی مدت گزر چکی تھی۔ ان کا گوشت کھانے کو جی چاہتا تھا، مگر ان کے وسائل اجازت نہیں دیتے تھے، آج ان کی خواہش پوری ہو رہی تھی۔
اس نے مسکراتے ہوئے گوشت خریدا اور گھر چل دی۔ بوڑھی اماں نے بڑی محنت اور شوق سے گوشت پکایا اور ننھی سی پیاری سی پوتی کا انتظار کرنے لگی کہ وہی تو اس کی کل کائنات تھی، آج وہ گوشت کھا کر کتنی خوش ہوگی؟
وہ سوچوں میں گم تھی کہ ٹشو پیپرز بیچنے والی اس کی پوتی مسکراتی ہوئی گھر میں داخل ہوئی، آج اس کے چہرے پر عام دنوں سے زیادہ مسکراہٹ تھی۔

*قارئین کرام! کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم بھی اس ٹشو پیپر بیچنے والی بچی کی طرح مسکراہٹیں تقسیم کریں، لوگوں میں خوشیاں بانٹیں، رسول کریم کی حدیث پر غور کریں۔*

رسول کریم نے ایک حدیث میں اپنی امت کی رہنمائی فرمائی اور چہرے کی مسکراہٹ کی جانب توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ
*"تمہارا اپنے بھائی کے ساتھ مسکراتے ہوئے چہرے سے پیش آنا بھی صدقہ ہے۔"
*مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کے لیے ھمارا پیج پالو کریں

16/12/2023

دعا- والدین کے لیے
*رَّبِ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا*

12/12/2023

_آج کا پیغام*_ جس کو ہمارا پوسٹ پسند ہے وہ اپنا راے ضرور کمنٹ میں دے

*کسی ایک انسان کی مدد کرنے سے دنیا نہیں بدل جائے گی، لیکن ایک انسان کی پوری دنیا ضرور بدل جائے گی۔ اس لیے مدد کرتے رہیں۔ ایک سے دو , دو سے چار ہوتے ہوتے ان شاءاللہ ایک دن پوری دنیا بدل جائے گی* ۔

12/12/2023

*اچھے لوگوں کی صحبت میں رہ کر ایک عام انسان بھی خاص بن جاتا* *ہے,,,جیسے کہ پھولوں کی مالا میں رہ کر دھاگا بھی خوشبوں دینے لگتا ہے..!!! اچھے لوگوں کی صحبت میں رہ کر ایک عام انسان بھی خاص بن جاتا* *ہے,,,جیسے کہ پھولوں کی مالا میں رہ کر دھاگا بھی خوشبوں دینے لگتا ہے..!!!*

11/12/2023

۔اپنے پیسوں سے گول گپے کھاتے ہیں
تب پلیٹ کا پانی بھی پی جاتے ہیں ۔۔
آئسکریم کھاتے وقت ڈھکن بھی چاٹ لیتے ہیں
مونگ پھلی کھانے کے بعد چھلکے میں دانہ ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں۔۔

لیکن کسی کی شادی میں جب کھانا کھاتے ہیں
تو آدھے سے زیادہ کھانا جوٹھا چھوڑ دیتے ہیں۔۔
ایسا کیوں ؟
ایک باپ اپنی پوری زندگی کی کمائی لگا کر اپنی بیٹی یا بیٹے
کی شادی میں آپ کے لئے اچھا کھانا تیار کرواتا ہے۔۔
ایک باپ کے محنت کی کمائی کا اس طرح مذاق نہ اڑائیں .
اتنا ڈالیں اور بچوں کو خود ڈال کر دیں جتنا کھا سکیں۔۔
کم ہو دوبارہ ڈال لیں مگر رزق کو ضائع مت کریں۔🙏
اللہ ہم سب کو عمل کی توفیق دے آمین
منقول

11/12/2023

*سردی سب کو لگتی ہےگرم کپڑے جو آپ کے استعمال سے زیادہ ہیں انکو صاف ستھرا کیجیے اچھا سا تہہ لگا کر عزت کے ساتھ ان لوگوں تک پہنچاٸیں جب بھی گھر سے باہر جاٸیں تو ایسے تمام محنتی لوگوں کو جو مانگتے نہیں ہیں چُپکے سے ان کو پکڑا دیجیے۔۔*
*🔺اپنی الماریاں، پیٹیاں.... چیک کیجئے جو کپڑے پورا سال استعمال نہیں ہوتے وہ دے دیجئے اللہ اور دے گا...*
*اپنے ہاتھ سے صدقہ کر جایں... بعد میں پتہ نہیں کسی کو یاد رہتا ہے یا نہیں*
*اللّٰہ رب العزت ایسے لوگوں کو پسند کرتا ہے جو اسکی مخلوق کیلیے آسانیاں پیدا کرتے ہیں۔۔۔........ پوسٹ ضرور شیر کریں ، شاید اپ کے ایک شیر سے بات کسی کی دل 💚 اتر جاے

10/12/2023

‏سردی
پیار
بارش
عشق و وفا

یہ سب مل کر بھی
ایک کپ چائے کا مقابلہ نہیں کر سکتے___☕ 🌃☕

09/12/2023

سردیوں میں چادر لے کر موٹر سائیکل چلانے کی بجائے جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال کیا جائے۔
ثواب کی نيت سے پوسٹ کو زيادہ سے زيادہ شيئر کريں
جس نے ایک جان بچائی اس نے پوری کائنات کی جان بچائی...
شکريہ

09/12/2023

کھلونوں میں ٹاکسی کیمیکل کے باعث بچوں میں جسمانی اور ذہنی امراض لاحق ہونے کا انکشاف
کھلونے بچوں میں کینسر، آنکھوں، جلد اور معدہ میں سوراخ سمیت دیگر سنگین بیماریوں کا موجب بننے لگے

09/12/2023

*_" ماں باپ سیڑھی نہیں ہوتے کہ جن پر چڑھ کر ہم بلند ہو جائیں اور پھر انہیں فراموش کر دیں، ماں باپ بچوں کی ڈھال ہوتے ہیں ایک ایسا درخت جو بوڑھا ہو کر پھل نہ بھی دے لیکن سایہ ضرور دیتا ہے "

Want your school to be the top-listed School/college in Bunerwal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Bunerwal