08/04/2026
پرنسپل عابداللہ صاحب نے تقریبِ تقسیمِ انعامات کے پُروقار موقع پر والدین سے نہایت پُراثر انداز میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا:
"یہ آپ سب کے لیے یقیناً باعثِ فخر و مسرت ہے کہ اس علاقے میں کریسنٹ جیسے اعلیٰ معیار کے تعلیمی ادارے کا قیام عمل میں آیا ہے، جہاں بچوں کو صرف نصابی تعلیم ہی نہیں بلکہ بہترین اخلاق، اعلیٰ کردار اور مضبوط تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔"
آخر میں انہوں نے تمام پرنسپلز سے نہایت بامعنی الفاظ میں کہا: "اپنا معیار خود بلند کریں اور اسے کبھی گرنے نہ دیں۔ اپنی محنت، اخلاص اور دیانتداری سے اپنے ادارے کا ایسا نام بنائیں کہ آپ کا سکول علاقے میں پہچان اور مثال بن جائے۔ یاد رکھیں، کامیاب ادارے وہی ہوتے ہیں جو اپنے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتے۔"