09/06/2024
آج تنظیم اساتذہ سرکل گدیذی کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت جناب عنایت اللہ صاحب ہوا جس میں ارکان و معاونین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس مین انفرادی رپورٹ، تعلیمی اور رہائشی یونٹ، اسلام آباد دھرنے کے لیے منصوبہ بندی پر تفصیلی بحث ہوئی۔ عنایت اللہ صاحب نے درس حدیث اور اقبال استاد صاحب نے تنظیم کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ ساتھ ہی مالی اعانت ہوئی اور یتیم بچوں کے لیے بستہ پیکیج پروگرام کے انعقاد کے لئے مصبا ح الدین جنرل سیکٹری نے تمام ارکان سے دو دو یتیم بچوں کے نام طلب کئے۔۔ آخر میں بھرپور شرکت پر تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا گیا۔۔