10/05/2026
🇵🇰
""معرکۂ حق “آپریشن بنیان المرصوص""
وہ لمحے تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ جب دشمن کی مسلسل جارحیت سے فضا کشیدہ تھی، ہر پاکستانی کا دل بے چین تھا اور دعاؤں میں مصروف۔ سانسیں تھمی ہوئی تھیں کہ نہ جانے اگلا پل کیا خبر لائے۔ مگر اس اضطراب میں بھی قوم کا حوصلہ چٹان کی مانند اٹل تھا۔
پھر 10 مئی کی سحر ہوئی۔ اذانِ فجر کی صداؤں کے ساتھ پاکستان نے ایسا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا کہ دشمن خاموش ہو گیا۔ دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان امن کا داعی ہے، مگر اپنی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا۔۔
یہ دن اتحاد، ایمان، قربانی اور قومی غیرت کا استعارہ ہے۔
آج ہم اپنی بہادر افواج، عظیم شہداء، غازیوں اور وطن کے ہر گمنام سپاہی کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس مٹی کا قرض اپنے لہو سے ادا کیا۔
*پاکستان ہمیشہ زندہ باد*