10/02/2025
Law Updates
Hala law college student’s page.
10/02/2025
دفعہ 9(c)---منشیات کی برآمدگی---شواہد کا ازسرنو جائزہ
ملزم کے زیرِ استعمال ٹرک کو چھاپہ مار ٹیم نے روکا، اور گاڑی کے خفیہ خانے سے 12,000 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ ٹرائل کورٹ نے ملزم کو کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینسز ایکٹ، 1997 کی دفعہ 9(c) کے تحت جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی، جسے بعد ازاں ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔
🍀فیصلہ یہ صادر ہوا کہ:🍀
1. ملزم وہی شخص تھا جو وقوعہ کے وقت گاڑی چلا رہا تھا اور جسے چھاپہ مار ٹیم نے روکا۔
2. کیمیکل ایگزامینر کی رپورٹ کے مطابق برآمد شدہ مواد چرس تھا، جو کہ نارکوٹک سبسٹینس کے زمرے میں آتا ہے۔
3. استغاثہ کے گواہان، جو سرکاری ملازمین تھے، نے اپنی شہادت میں واضح طور پر واقعے کی تصدیق کی اور ان کے پاس ملزم کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔
4. مذکورہ گواہان کے بیانات باہم ہم آہنگ، مربوط اور ملزم کے خلاف جرم کو ثابت کرنے کے لیے کافی تھے۔
5. استغاثہ کے گواہان کی شہادت یا صداقت کو مشکوک بنانے کے لیے دفاع کے جانب سے کوئی ایسی بات یا ثبوت پیش نہ کیا جا سکا جو ان بیانات کو ناقابل اعتبار ثابت کرتا۔
عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ نے ملزم کے خلاف جرم کو شک و شبہ سے بالاتر ہو کر ثابت کیا ہے۔ لہذا، ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ کی جانب سے ملزم کے خلاف عمر قید کی سزا کو برقرار رکھا گیا۔
"قانون کا مطالعہ کرنا ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے کا ہنر سکھاتا ہے۔"
(Studying law teaches the skill of raising your voice against injustice.)
🔴 دفعہ 144 کیا ہے یہ کب اور کیوں لگائی جاتی ہے؟؟👇
ہم اکثر سنتے رہتے ہیں دفعہ 44 نافذ ہوگئی ہے ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی یا جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی گئ ہے۔ کرونا کے دنوں میں مارکیٹ سکول کھولنے پر پابندی بھی اسی دفعہ 144 کے ذریعے لگائی گئی۔ یہ سب کچھ درحقیقت ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 تحت گورنمنٹ کرتی ہے. دفعہ 144 ایک خاص قسم کا قانون ہے جو ایمرجنسی ماحول میں خاص علاقے شہر یا جگہ پر نافذ کیا جاتا ہے۔ اس قانون کو انگریز دور میں آزادی کی تحریک روکنے کے لیے انگریز سرکار نے بنایا تھا۔ اس قانون کے تحت آزادی کی جدوجہد کرنے والی تحریکوں کو کچلا جاتا تھا۔ بدقسمتی سے آج بھی پاکستان انڈیا میں حکومتیں دفعہ 144 کا نفاذ احتجاج کو روکنے کے لیے کرتی ہیں. یاد رہے پاکستانی آئین کے مطابق ہر شخص کو، گروہ کو حق حاصل ہے کے وہ پر امن احتجاج کر سکتے ہیں
🔴 دفعہ 144 کا نفاذ کون کرتا ہے؟👇
دفعہ 144 کو صوبائی حکومت، ضلعی ناظم اپنے ضلع کی حد تک اور اگر ضلعی ناظم نہیں ہے تو ڈی سی ضلع، ضلع کے خاص علاقے میں نافذ کرتا ہے. دفعہ 144 کسی علاقے میں دو مہینے سے زائد نہیں لگائی جاسکتی لیکن خاص صورتحال میں 2 مہینے سے زائد عرصے تک دفعہ 144 نافذ العمل رہتی ہے۔
🔴 دفعہ 144 کیوں لگائی جاتی ہے؟👇
جب کسی شہر یا علاقے میں نقص عام فساد کا خطرہ ہو، لوگوں کی جان و مال کو خطرہ ہو تو اس صورتحال میں صوبائی حکومت یا ڈی سی دفعہ 144 نافذ کر دیتا ہے.
🔴 کس قسم کی پاپندی ہوتی ہے دفعہ 144 کے دوران؟👇
دفعہ 144 میں کوئی خاص قسم کی پابندی بیان نہیں کی گئی اس کے مطابق حالات کے مطابق مختلف قسم کی پاپندی لگائی جاسکتی ہیں مثلا اگر نقص عام دہشت گردی کا خطرہ ہو تو جلسے جلوسوں پر پابندی ہوسکتی ہے، لوگوں کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہوسکتی ہے ڈبل سواری پر پابندی ہوسکتی ہے، دوکانیں کھولنے پر پابندی ہوسکتی ہے.
فوگ کے دوران فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں کوڑے کو آگ لگانے اینٹوں کے بھٹے چلانے پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔ بسنت کے سیزن میں پتنگ ڈور کے استعمال پر پابندی کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جاتی ہے۔ غرض کے ہر وہ پاپندی جو کے اس ایمرجنسی کے دوران لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ضروری ہے اس دفعہ کے تحت لگا دی جاتی ہے۔
🔴 دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کی سزا؟👇
تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں 1 مہینے سے لیکر 6 مہینے تک قید کی سزا اور جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔
*✍️- 5 / Judicial Writs or Petitions - 5*
1. Habeas Corpus*
_The court can order the concerned authority to present a detained person before it_
2. Mandamus*
_Through this writ, the court can order an official to perform his duty_
3 Quo Warranto*
_Under this writ, the court can ask a public officer by what authority they are holding a position_
4. Certiorari*
_This writ is issued by the Supreme Court or High Court to lower courts or authorities if they act beyond their jurisdiction_*
5. Prohibition*
This writ is issued by the Supreme or High Court to prevent subordinate courts or tribunals from going beyond their jurisdiction before a decision is made_
Click here to claim your Sponsored Listing.