تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہوتی ہے۔ تعلیم انسان کو شعور، اخلاق اور اچھے کردار سے آراستہ کرتی ہے اور اسے صحیح اور غلط میں فرق کرنا سکھاتی ہے۔ ایک تعلیم یافتہ فرد نہ صرف اپنی زندگی بہتر بناتا ہے بلکہ معاشرے کی بہتری میں بھی مثبت کردار ادا کرتا ہے۔ تعلیم کے ذریعے انسان میں خود اعتمادی، برداشت، نظم و ضبط اور ذمہ داری کا احساس پیدا ہوتا ہے، جو ایک مہذب معاشرے کی تشکیل کے لیے نہایت ضروری ہے۔
موجودہ دور کو سائنسی اور ٹیکنالوجی کا دور کہا جاتا ہے، جس میں تعلیم کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔ آج کے زمانے میں صرف روایتی تعلیمی طریقے کافی نہیں رہے بلکہ جدید تکنیکوں کا استعمال ناگزیر ہو گیا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک نے تعلیم کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ کر کے سیکھنے کے عمل کو زیادہ مؤثر اور دلچسپ بنا دیا ہے، جس کی بدولت وہاں تعلیمی معیار بلند ہوا ہے۔
تعلیم میں جدید تکنیکوں کے استعمال سے طلبہ کے لیے سیکھنا آسان ہو گیا ہے۔ کمپیوٹر، انٹرنیٹ، سمارٹ بورڈ، آن لائن کلاسز، تعلیمی ایپس اور ویڈیو لیکچرز نے علم تک رسائی کو تیز اور سہل بنا دیا ہے۔ اب طالب علم گھر بیٹھے دنیا کے بہترین اساتذہ سے علم حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ ڈیجیٹل لائبریریوں نے کتابوں اور تحقیقی مواد کو ہر وقت دستیاب بنا دیا ہے۔
جدید تعلیمی تکنیکوں کے استعمال سے طلبہ کی تخلیقی اور تحقیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ وہ محض رٹنے کے بجائے سمجھ کر سیکھتے ہیں اور عملی طور پر علم کو بروئے کار لانا سیکھتے ہیں۔ اساتذہ بھی جدید ذرائع کی مدد سے اپنا سبق مؤثر انداز میں پیش کر سکتے ہیں، جس سے طلبہ کی دلچسپی بڑھتی ہے اور تعلیمی نتائج بہتر ہوتے ہیں۔
آخر میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ تعلیم کسی بھی قوم کی کامیابی کی کنجی ہے اور جدید تکنیکیں تعلیم کو مزید مضبوط اور کارآمد بناتی ہیں۔ اگر ہم ایک روشن اور ترقی یافتہ مستقبل چاہتے ہیں تو ہمیں تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی عام کرنا ہوگا، کیونکہ یہی راستہ قوموں کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔
تحریر: علی رضا گوہر
معلم ادارہ ھذا
Bhimber Diary
"بھمبر، آزار کشمیر کی خوبصورتی کا گہوارہ! 🌟
یہاں کے دلکش مناظر، تاریخی مقامات، اور محبت بھری فضا کو جاننے کے لیے ہمارا صفحہ فالو کریں 📸 🏞️"
21/01/2026
یہ کہنا بالکل بجا ہے کہ کسی ادارے کی کامیابی ایک مخلص اور باصلاحیت قائد کی مرہونِ منت ہوتی ہے، اور آپ کی قیادت میں ہمارے اسکول نے جو ترقی کی ہے وہ ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھی جائے گی۔ آپ کے دورِ نظامت میں نہ صرف تعلیمی معیار بلند ہوا بلکہ اسکول نے شاندار نتائج دے کر علاقے میں اپنی ایک منفرد پہچان قائم کی۔
آپ کی انتھک محنت، بہترین منصوبہ بندی اور طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خلوص پر مبنی رویے نے اسکول کے تعلیمی ماحول کو مثالی بنا دیا۔ خاص طور پر بورڈ کے نتائج میں نمایاں بہتری اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ آپ تعلیم کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتے تھے۔
اس کے ساتھ ساتھ آپ نے اسکول کی عمارت، صفائی، نظم و ضبط اور سہولیات پر خصوصی توجہ دی۔ اسکول کی بلڈنگ کو بہتر، محفوظ اور خوشگوار بنانے میں آپ کا کردار قابلِ تحسین ہے، جس سے طلبہ کو ایک بہترین تعلیمی ماحول میسر آیا۔
تعلیم کے علاوہ کھیلوں کے میدان میں بھی آپ کی سرپرستی میں اسکول نے غیرمعمولی ترقی کی۔ طلبہ کو کھیلوں کی طرف راغب کیا گیا، مختلف مقابلہ جات میں حصہ لیا گیا اور اسکول نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جو کہ آپ کے ہمہ جہت وژن کی عکاس ہیں۔
آپ کا تبادلہ اگرچہ ہمارے لیے باعثِ رنج ہے، مگر یہ ہمارے لیے اعزاز بھی ہے کہ ہمیں آپ جیسے قابل، مخلص اور دوراندیش پرنسپل کی قیادت میں سیکھنے اور آگے بڑھنے کا موقع ملا۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو نئی ذمہ داریوں میں بھی اسی طرح کامیاب فرمائے اور آپ جہاں بھی جائیں، ادارے آپ کی قیادت سے اسی طرح ترقی کریں۔
ہم دل کی گہرائیوں سے آپ کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں اور آپ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
°°° السلام علیکم!
بروز سموار بہ تاریخ 19 جنوری 2026 سے باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہو گا۔ طلبہ مکمل یونی فارم میں آئیں گے۔ اسکول کے اوقات کار 8:30 سے 2:30 ہوں گے ۔ سالانہ امتحانات قریب ہیں بچوں کو چھٹی نہ کروائیں تاکہ پڑھائی کا حرج نہ ہو ۔اور امتحانات کی تیاری اچھے سے ہو سکے۔
شکریہ
13/01/2026
°°° ممتاز ماہرِ تعلیم محمد عرفان صاحب کو عظیم مادرِ علمی گورنمنٹ ماڈل پائلٹ سیکنڈری سکول بھمبر میں بہ طور پرنسپل تعینات ہونے پر دل کی گہرائیوں سے زبردست خراجِ تحسین اور دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
یقین کامل ہے کہ آپ اپنے وسیع تعلیمی و انتظامی تجربے، خلوصِ نیت اور بصیرت افروز قیادت کے ذریعے اس مادرِ علمی کو مزید بلندیوں سے ہم کنار کریں گے۔
اللہ ربّ العزت آپ کو اس نئی ذمہ داری میں استقامت عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین ۔
10/01/2026
°°° خبرِ غم
نہایت افسوس اور دلی صدمے کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ مخلص دوست، وفادار ساتھی بھائی محمد اسلم
(لیب اٹینڈنٹ، گورنمنٹ ماڈل پائلٹ سیکنڈری اسکول بھمبر)
آج دورانِ ڈیوٹی حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم کی سادگی، خوش اخلاقی، خلوصِ نیت اور بے لوث خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی ناگہانی رحلت نے اہلِ خانہ، دوستوں اور تعلیمی حلقوں کو گہرے رنج و الم میں مبتلا کر دیا ہے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج رات 8 بجے موہڑا سدھا میں ادا کی جائے گی۔
تمام احباب سے گزارش ہے کہ نمازِ جنازہ میں شرکت فرما کر مرحوم کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے ثوابِ دارین حاصلِ کیجیے ۔
اللّٰہ ربّ العزت مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی لغزشوں کو معاف فرمائے
اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین۔
بہ تاریخ: 10 جنوری 2026
15/12/2025
آج کا دن گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول بھمبر کے لیے ایک خاص اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ ہمارے عظیم استاد، مخلص رفیق اور قابلِ فخر شخصیت *محترم محمد بوٹا صاحب* اپنی طویل اور شاندار تعلیمی خدمات کے بعد ب31 دسمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے آج ان کے لئے ادارہ کی طرف سے پارٹی کا اہتمام کیا گیا
بوٹا صاحب نے اپنے تدریسی کیریئر میں طلبہ کی نہ صرف علم تربیت کی بلکہ ان کی اخلاقی، معاشرتی اور شخصی تعمیر میں بھی بھرپور کردار ادا کیا۔ ان کے نرم لہجے، شائستہ انداز، اور خوش اخلاقی نے انہیں ساتھی اساتذہ، نان ٹیچنگ سٹاف اور طلبہ سبھی میں مقبول بنایا۔
اس پُروقار تقریب کے *مہمانِ خصوصی* ادارے کے سابق پرنسپل *محترم محمد خورشید چوہدری صاحب* تھے، جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محمد بوٹا صاحب کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد بوٹا صاحب جیسے محنتی اور بااصول اساتذہ کسی بھی ادارے کا سرمایہ ہوتے ہیں۔
ان کے شاگرد آج بھی انہیں دعاؤں اور عزت کے ساتھ یاد کرتے ہیں، اور یہی ایک استاد کی اصل کامیابی ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ محمد بوٹا صاحب کو صحت و سلامتی کے ساتھ لمبی اور خوشیوں سے بھرپور زندگی عطا فرمائے۔
*"اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں، اور محمد بوٹا صاحب ان معماروں کے بہترین نمونہ ہیں۔"*
---
02/12/2025
15/11/2025
🎉 Just completed level 3 and am so excited to continue growing as a creator on Facebook!
23/03/2025
Easy way to solve objective paper of class 9th & 10th English
18/02/2025
9Th class Datesheet Anual 2025
Click here to claim your Sponsored Listing.