Nadeem iqbal

Nadeem iqbal

Share

literature(poetry;Novel,Drama;linguistic;essay)
..Social studies..book reviews...Etc

13/05/2024
25/12/2023

‏کل سال کی سب سے طویل رات تھی ۔ فارسی تہذیب و ثقافت میں اس رات کو 'شب یلدا' کہا جاتا ہے:

گردشِ سال فقط یک شب یلدا دارد
من بدون تو ہزاراں شب یلدا دارم

(سال کی گردش تو ایک شبِ یلدا رکھتی ہے،
میں تیرے بغیر ہزاروں شبِ یلدا رکھتا/ رکھتی ہوں)

23/12/2023

"ہو سکتا ہے کہ میری حیرت انگیز فتوحات نہ ہوں، لیکن میں آپ کو ان شکستوں سے حیران کر سکتا ہوں جن سے میں زندہ نکلا ہوں۔" .

➖ انتون چیخوف

14/12/2023

برٹرینڈ رسل کہتے ہیں !!
کسی معاشرے میں نئی نسل کو وہی سکھایا اور پڑھایا جاتا ہے، جو ریاستی مقتدرہ کی مرضی و منشا ہوتی ہے ، کیونکہ ہمارے اساتذہ نہ سقراط ہیں اور نہ کنفیوشس کہ اپنے شاگردوں کو سوال کرنے کی اجازت دے کر اُن کے ذہنوں میں کلبلاتے سوالوں کی تشفی کریں۔
اس لیے اگر نصاب میں درج کر دیا جائے کہ برف کالی ہوتی ہے، تو اساتذہ برف کو کالا ہی پڑھائیں گے۔ کوئی بچہ یہ سوال کر دے کہ برف کالی نہیں بے رنگ ہوتی ہے تو اس کی سرزنش کی جاتی ہے۔ گویا ہم اپنے معاشروں میں سوال کرنے والے ذہن تیار کرنے کے بجائے ایسے روبوٹس تیار کر رہے ہیں ، جو اشرافیہ کے متعین کردہ ریاست کے منطقی جواز اور قواعد و ضوابط ہی کو حقیقی سمجھیں ہماری تعليم علم نہیں ۔🥀

11/11/2021

۔Bluebird by Charles bukowski

نیلا پرندہ
ترجمہ : نیلم ملک

میرے دل میں ایک نیلا پرندہ ہے
جو باہر آنا چاہتا ہے
لیکن میں اس کے لیے بہت سنگدل ہوں
میں اسے کہتا ہوں وہیں رہو
میں نہیں چاہتا کہ تمہیں کوئی دیکھے

میرے دل میں ایک نیلا پرندہ ہے
جو باہر آنا چاہتا ہے
لیکن میں اس پر وہسکی انڈیلتا ہوں
سگریٹ کا دھواں کھینچتا ہوں
کسبیاں، شراب خانے کے بیرے اور پرچون فروش
کبھی جان نہ پائے
کہ وہ یہاں ہے

میرے دل میں ایک نیلا پرندہ ہے
جو باہر آنا چاہتا ہے
لیکن میں اس کے لیے بہت سنگدل ہوں
میں اسے کہتا ہوں وہیں رہو
کیا تم مجھے الجھانا چاہتے ہو؟
کیا تم میرے کام بگاڑنا چاہتے ہو؟
یورپ میں
میری کتاب کی فروخت گھٹانا چاہتے ہو؟

میرے دل میں ایک نیلا پرندہ ہے
جو باہر آنا چاہتا ہے
لیکن میں بہت چالاک ہوں
میں صرف رات میں کبھی کبھار اسے آزاد کرتا ہوں
جب ہر کوئی سویا ہوتا ہے
میں کہتا ہوں
میں جانتا ہوں کہ تم یہاں ہو
سو افسردہ مت ہونا

پھر میں اسے واپس دل میں رکھ لیتا ہوں
لیکن وہ تھوڑا گا لیتا ہے
میں وہاں اسے بالکل مرنے نہیں دیتا
اسی طرح ہم اپنے خفیہ معاہدے کے تحت
ایک ساتھ سو جاتے ہیں
اور یہ کافی ہے
ایک آدمی کو رلانے کے لیے
لیکن میں نہیں روتا
تم روتے ہو؟؟

11/11/2021

ہندی نظم :''اُس سے محبت'' (ورون آنند)

جھیلیں کیا ہیں؟

اُسکی آنکھیں

عمدہ کیا ہے؟

اُسکا چہرہ

خوشبو کیا ہے؟

اُسکی سانسیں

خوشیاں کیا ہیں؟

اُسکا ہونا

تو غم کیا ہے؟

اُس سے جدائی

ساون کیا ہے؟

اُسکا رونا

سردی کیا ہے؟

اُسکی اُداسی

گرمی کیا ہے؟

اُسکا غصہ

اور بہاریں؟

اُسکا ہنسنا

میٹھا کیا ہے؟

اُسکی باتیں

کڑوا کیا ہے؟

میری باتیں

کیا پڑھنا ہے؟

اُسکا لکھا

کیا سننا ہے؟

اُسکی غزلیں

لب کی خواہش؟

اُسکا ماتھا

زخم کی خواہش؟

اُسکا چھونا

دنیا کیا ہے؟

اک جنگل ہے

اور تم کیا ہو؟

پیڑسمجھ لو

اور وہ کیا ہے؟

اک راہی ہے

کیا سوچا ہے؟

اُس سے محبت

کیا کرتے ہو؟

اُس سے محبت

مطلب پیشہ؟

اُس سے محبت

اس کے علاوہ؟

اُس سے محبت

اُس سے محبت

اُس سے محبت

( ورون آنند )

11/11/2021

ڈائمنشنز کا کھیل
تحریر: محمد شاہ زیب صدیقی
ہماری کُل کائنات 4 جہتی ہے جس میں سے 3 جہتیں فیزیکل ہیں یعنی مکاں (Space) ہے جبکہ چوتھی جہت ورچوئل یعنی وقت (time) ہے، سو ہم 4D کائنات میں رہتے ہیں، لیکن چونکہ انسان خود 3D پہ مشتمل ہے جس وجہ سے اسے چوتھی ڈائمنشن یعنی وقت کا احساس تک نہیں ہوپاتا لیکن یہ اپنا اثر مکمل چھوڑتا جاتا ہے، اب 3D اور 4D کیا بَلا ہے؟ اس مثال کو سمجھانے کے لئے کارل ساگان یہ مثال دیتے دِکھائی دیتے ہیں کہ فرض کیجئے کہ ایک صفحے پر زندہ مخلوق قید ہے چونکہ صفحہ x اور y ایکسز (یعنی لمبائی اور چوڑائی) پر مشتمل ہوتا ہے سو یہ مخلوق دو جہتی (2D) دنیا میں قید ہے ۔ ہم جیسا انسان جو چار جہتی (4D) دنیا سے تعلق رکھتا ہے (جس میں لمبائی، چوڑائی ، اونچائی اور وقت موجود ہے) جب صفحے پر قید مخلوق سے بات کرتا ہے تو چونکہ وہ صفحے والی مخلوق دو جہتی (2D) دنیا سے باہر نہیں دیکھ سکتی تو وہ ڈر جاتی ہے سہم جاتی ہے کہ آواز کہاں سے آرہی ہے ، جب ہمارے جیسا انسان صفحے کے کسی حصے کو دبائے گا تو صفحے میں قید مخلوق کے لئے یہ بھی ایک ناقابل یقین چیز ہوگی کیونکہ وہ صفحے سے باہر دیکھ نہیں سکتی ۔اب اگر صفحے میں قید مخلوق کو تھوڑی سے دیر کے لئے صفحے سے اُٹھا کر باہر لایا جائے تو وہ حیرانگی سے مشاہدہ کرے گی کہ اونچائی بھی کوئی چیز ہے جب وہ واپس صفحے میں واپس جائے گی تو اپنی دُنیا کے لوگوں کو یہ نہیں بتا پائے گی کہ وہ کس دنیا کا نظارہ کرکے آئی ہے کیونکہ وہ صفحے میں رہتے ہوئے لمبائی اور چوڑائی کو تو explain کرسکتی ہے مگر اُونچائی کو explain نہیں کرسکتی۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہم تین ڈائمنشنز سے آگے کیوں نہیں سمجھ سکتے۔ اگر یہاں تک آپ پہنچ چکے ہیں تو پھر ڈائمنشن کے کھیل کو تھوڑا آگے بڑھتے ہیں۔
سٹرنگ تھیوری جدید سائنس کا چکرا دینے والا نظریہ ہے۔ اس تھیوری میں اتنی قابلیت موجود ہے کہ یہ مستقبل کی سائنس کا رُخ متعین کرسکے کیونکہ یہ بگ بینگ سے پہلے اور بلیک ہول کے مرکز تک پہنچ جانے کی صلاحیت رکھتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم کئی بار فلکیاتی مسائل سے نپٹنے کے لئے سٹرنگ تھیوری کی جانب دیکھتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ اس کی ریاضی مضبوط ہے مگر مشاہداتی ثبوتوں کے سامنے یہ "مار" کھا جاتی ہے لہٰذا بہت سے سائنسدان اس کو قبول کرتے ہوئے ہچکچاہٹ کا شکار دکھائی دیتے ہیں، لیکن یہ عین ممکن ہے کہ مستقبل میں اس کی پُختگی کے بہت سے ثبوت ہمیں براہ راست نہ سہی، مگر کسی اور ذرائع سے مل جائیں۔ بہرحال سٹرنگ تھیوری دعویٰ کرتی ہے کہ ہماری کائنات 10 جہتی ہے۔ تو پھر یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ہمیں کائنات تین جہتی کیوں دکھائی دیتی ہے؟
میں کل ہی میچیو کاکُو صاحب کی ایک کتاب کے اختتامی ابواب پڑھ رہا تھا وہاں کاکُو صاحب نے سٹرنگ تھیوری کے ذریعے ڈائمنشنز کی کہانی کو کمال طریقے سے سمیٹا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم چار جہتی دُنیا میں رہتے ہیں جن میں سے تین جہتیں فزیکل اور ایک جہت ورچوئل (وقت) ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ سٹرنگ تھیوری کائنات میں 10 ڈائمنشنز کا دعویٰ کرتی ہے، ان میں سے تین جہتوں (اونچائی، لمبائی اور چوڑائی) کو ہم دیکھ سکتے ہیں، جبکہ چوتھی جہت (وقت) کو محسوس کرسکتے ہیں، تو پھر بقیہ 6 جہتیں کہاں موجود ہیں؟ سٹرنگ تھیوری کہتی ہے کہ یہ 6 جہتیں مُڑی ہوئی ہیں، جس وجہ سے ہمیں دکھائی نہیں دیتیں۔ یہ عجیب کانسپٹ تھا جو سٹرنگ تھیوری نے ہمیں دیا۔ ان جہتوں کے مُڑنے کا کیا مطلب تھا؟ اس کی مثال یہ ہے کہ فرض کریں ایک صفحہ آپ کے پاس موجود ہے۔ ہم نے اوپر سمجھا کہ صفحہ دراصل دو جہتی ہوتا ہے کیونکہ اس میں لمبائی اور چوڑائی ہوتی ہے لیکن موٹائی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے، جس وجہ سے ہم اسے 2 ڈائمنشنل مان لیتے ہیں۔ اب آپ صفحے کو رول کریں تو دور سے دیکھنے پر آپ کو صفحہ ون ڈائمنشنل لگے گا کیونکہ صفحے کی چورائی ختم ہوجائے گی اور اب لمبائی ہی رہ جائے گی، لہٰذا سٹرنگ تھیوری کہتی ہے کہ کائنات کی 10 جہتیں ہیں جن میں سے وقت کو نکال دیا جائے تو فزیکلی نو جہتیں رہ جاتی ہے، ان میں سے تین جہتیں فلیٹ ہیں جبکہ 6 جہتیں سُکڑی سمٹی (curled) ہیں جس وجہ سے ہمارے سامنے تین جہتیں ہی موجود ہوتی ہیں لیکن سٹرنگ تھیوری کی ریاضی ہمیں بقیہ جہتوں کی موجودگی کا اشارہ فراہم کرتی ہے۔ یہ ڈائمنشن کی کہانی تھی۔ ہم یہ سب ڈائمنشن کیسے دیکھ سکتے ہیں؟ اس کے لئے ہمیں کائنات سے باہر نکلنا پڑے گا۔ ایک ہائپر سپیس میں، جو ان ڈائمنشنز سے ماوراء ہوگا۔ بالکل ایسے ہی جیسے صفحے کی مخلوق کو بقیہ ڈائمنشنز کے لئے صفحے سے باہر نکلنا ہوگا!
اُردو زبان میں سائنسی ڈاکومنٹریز دیکھنے کے لئے سبسکرائب کیجیے
Youtube.com/Zaibnama
زیب نامہ

#جہت

Want your school to be the top-listed School/college in Bhimber?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Bhimber