Govt .Boys Middle School Gaeyaan Teh Samahni

Govt .Boys Middle School Gaeyaan Teh Samahni

Share

Information sharing about this institute

04/06/2026


Photos from Govt .Boys Middle School Gaeyaan Teh Samahni's post 03/06/2026

آج گورنمنٹ بوائز مڈل سکول گاہیاں کے لیے ایک اعزاز کا دن تھا کہ ادارہ ہذا کے فارغ التحصیل ہونہار طالب علم، ممبر برطانوی پارلیمنٹ محترم محمد یاسین صاحب ہمراہ معزز مہمانانِ گرامی سکول تشریف لائے
۔ انہوں نے صدر معلم و سٹاف سے ملاقات کی اور سکول گراؤنڈ لیولنگ پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔

یہ امر قابلِ فخر ہے کہ محترم محمد یاسین صاحب نے تقریباً ایک سال قبل اس اہم منصوبے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے مالی تعاون فراہم کیا، جس کے نتیجے میں ان کے خاندان(عرفان یونس برادران) ڈسٹرکٹ کونسلر چوہدری جاوید اقبال صاحب و دیگر معزز ڈونرز کےتعاون سے پراجیکٹ ساڑھے پانچ لاکھ کی لاگت سے تقریباً 80 فیصدمکمل ہو چکا ہے۔
دوران وزٹ ایم پی صاحب و دیگر اوورسیز کمیونٹی نے معیاری کام کو سراہتے ہوئے بقیہ منصوبہ کی تکمیل کے لیے بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

محترم محمد یاسین صاحب نہ صرف گاہیاں بلکہ آزاد کشمیر اور پاکستان کا فخر ہیں، جو برطانیہ کی پارلیمنٹ میں اپنی کامیاب نمائندگی کے ذریعے اپنے وطن کا نام روشن کر رہے ہیں۔

صدر معلم، سٹاف اور طلبہ کی جانب سے محترم محمد یاسین صاحب اور جملہ مہمانانِ گرامی کی تشریف آوری، حوصلہ افزائی اور گرانقدر تعاون پر دلی شکریہ اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جاتا ہے۔

منجانب:صدر معلم و سٹاف گورنمنٹ بوائز مڈل سکول گاہیاں

Photos from Govt .Boys Middle School Gaeyaan Teh Samahni's post 18/05/2026

گورنمنٹ بوائز مڈل سکول گاہیاں میں محترم شہزاد اقبال صاحب (ساکن بنڈی) کی بطور صدر معلم تعیناتی پر ہم انہیں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
انشااللہ موصوف اپنی بہترین تدریسی و انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ادارے کی ترقی، نظم و ضبط اور نیک نامی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ادارہ ہذا کا تمام سٹاف محترم شہزاد اقبال صاحب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔
اس موقع پر پبلک ریلیشن آفیسر وزیر حکومت چوہدری شاہد رشید صاحب، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری اورنگذیب صاحب، ریٹائرڈ AEO چوہدری خادم صاحب ،ریٹائرڈ صدر معلم ادارہ ہذا چوہدری گلزار صاحب، معلم نوید انجم صاحب اور صابر جانی صاحب بھی تشریف لائے۔
جملہ معزز مہمانانِ گرامی کی تشریف آوری ہمارے لیے باعثِ عزت و مسرت ہے، جس پر ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
منجانب:
سٹاف گورنمنٹ بوائز مڈل سکول گاہیاں

Photos from Govt .Boys Middle School Gaeyaan Teh Samahni's post 16/04/2026

الحمد للہ ثم الحمداللہ!
روحِ زمین پر آج بھی اللہ کے نیک بندے موجود ہیں جو خیر کے کاموں میں صفِ اوّل کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہیں۔
اس مادی دور میں ایسی عظیم اولادیں بھی ہیں جو اپنے والدین کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنے مرحومین کی ارواح کو تسکین پہنچاتی ہیں۔
ایم پی محمد یاسین صاحب اور ماہرِ ممتاز تعلیم، ریٹائرڈ صدر معلم ادارہ ہذا، حاجی ممتاز احمد مرحوم و مغفور کے فرسٹ کزن، سابق کونسلر سردار مسعود احمد صاحب کے بھانجے جناب عرفان یونس صاحب (ساکن گاہیاں)نے بچوں کے پلے گراؤنڈ کے لیے اپنی جانب سے تین لاکھ روپے عطیہ فرما کر ایک عظیم علم دوست کی مثال قائم کر دی۔
موصوف نے یہ رقم ریٹائرڈ صدر معلم چوہدری محمد گلزار صاحب کے حوالے کرتے ہوئے اپنے مرحوم والدِ محترم حاجی یونس صاحب مرحوم و مغفور کی کامل بخشش کے لیے خصوصی دعا کی استدعا کی۔
چوہدری محمد گلزار صاحب نے عرفان یونس صاحب کی طرف سے بھیجی گئی رقم صدر معلم فیاض عبداللہ صاحب اور معزز سٹاف کے حوالے کرتے ہوئے دل کی گہرائیوں سے عرفان یونس صاحب کا شکریہ ادا کیا، اور اس امر کا اظہار کیا کہ مرحوم حاجی محمد یونس صاحب نے بھی اس سے قبل گاہیاں کے تعلیمی اداروں پر لاکھوں روپے اینویسٹ کر رکھے ھوئے جو آج اُن کے لئیے صدقہ جاریہ کا سبب ہیں۔
الحمداللہ ، آج ان کے لختِ جگر نے بھی ایک خطیر رقم عطیہ کر کے اہلِ گاہیاں کو ممنون و مشکور کر دیا۔

ان شاء اللہ، عطیہ کردہ رقم نہایت شفاف اور احسن طریقے سے پلے گراؤنڈ کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی، اور بچوں کو ایک بہترین فزیکل گراؤنڈ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
ان شاء اللہ، یہ بچے بھی جھولیاں پھیلا کر آپ سب کی عمر، رزق اور عزت میں کشادگی کے لیے دعاگو رہیں گے۔
جناب والا کے بھرپور مالی تعاون پہ دلی طور پہ ممنون و مشکور ہیں ۔۔

منجانب ۔۔صدر معلم و سٹاف ،SMC ،والدین و سٹوڈنٹس ۔

15/04/2026

Thank you, dear donor.
By providing uniforms and stationery to deserving children, you have helped pave their way towards education. Indeed, this is a wonderful gift for underprivileged and needy students.
May Allah Almighty grant you abundant rewards.
We are truly grateful for your kindness and generosity.

Photos from Govt .Boys Middle School Gaeyaan Teh Samahni's post 15/04/2026

الحمد اللہ
سکول کی گراؤنڈ لیولنگ کا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے اور اب آر سی سی دیوار کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔

ہم دل کی گہرائیوں سے ان تمام مخیر حضرات کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنے مالی تعاون سے اس نیک کام میں حصہ لیا۔ آپ کی مدد ہمارے لیے حوصلہ اور اس مشن کی تکمیل کی طرف ایک مضبوط قدم ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ سکول سے محبت رکھنے والے دیگر احباب بھی آگے بڑھ کر اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالیں گے تاکہ ہم مل کر اس تعلیمی منصوبے کو پایۂ تکمیل تک پہنچا سکیں۔
منجانب:
صدر معلم و سٹاف گورنمنٹ بوائز مڈل سکول گاہیاں

Photos from Govt .Boys Middle School Gaeyaan Teh Samahni's post 08/04/2026

الحمد اللہ حسب معمول اس بار بھی گورنمنٹ بوائز مڈل سکول گاہیاں ایلمنٹری کلاسز ہشتم و پنچم کا رزلٹ سو فیصد رہا ۔۔
شاندار کامیابی پہ جملہ سٹوڈنٹس و والدین کو بہت بہت مبارک ۔۔
اللہ پاک کامیابیوں کا یہ سفر جاری رکھیں۔۔

نوٹ۔۔کلاس نرسری تا کلاس ہشتم داخلے جاری ہیں ۔
منجانب ۔۔صدر معلم و سٹاف M/S گاہیاں

23/03/2026
Photos from Govt .Boys Middle School Gaeyaan Teh Samahni's post 23/03/2026
Want your school to be the top-listed School/college in Bhimber?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Poona Gaheyan
Bhimber