30/12/2021
Wish you all a Very Happy & Purposeful New Year from Us!❤️
On Leave till 3rd January🌸
Stars Academy offers quality education & purposeful training sessions on personality development for
30/12/2021
Wish you all a Very Happy & Purposeful New Year from Us!❤️
On Leave till 3rd January🌸
23/12/2021
🌅
07/12/2021
05/12/2021
05/12/2021
If someone tells you they're struggling, you don't always need to know what to say. Simply showing that you are on their side can be a huge help.
🥀 _*سماجی اخلاقیات*_ 🥀
*1 :* کسی شخص کو مسلسل دو بار سے زیادہ فون کال مت کریں
اگر وہ آپ کی کال نہیں اٹھاتے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کسی اور ضروری کام میں مصروف ہیں
فون پر یہ مت پوچھیں اس وقت کہاں ہیں اور کیا کررہے ہیں سواۓ اپنے انتہائی قریبی رشتوں کے اگر آپ نے کال پیکیج لگایا ہے تو ہر کسی سے لمبی بات سے پرہیز کریں
اسی طرح کسی کے گھر *3* بار دستک دینے کے بعد واپس آجائیں کسی کے گھر میں مت جھانکیں
*2. :* کسی سے لی گئی ادھار رقم انکے یاد دلانے سے پہلے ادا کردیں
ایک روپیہ ہو یا ایک لاکھ یہ آپ کے کردار کی پختگی دکھاتا ہے
وعدے سے ایک دن پہلے لوٹائیں تاکہ اگلی بار وہ آپ کو ادھار دے سکے اور ادائیگی کا وعدے میں چند دن یا ہفتہ اضافی اس لۓ بھی شامل کرلیں تاکہ وعدے سے پہلے ہی ادائیگی کرکے خوشی محسوس کی جاسکے
*3 :* کسی کی دعوت پر مینو پر مہنگی ڈش کا آرڈر نہ کریں۔ اگر ممکن ہو تو ان سے پوچھیں کہ آپ کے لئے کھانے کی اپنی پسند کا آرڈر دیں
*4 :* مختلف سوالات کسی سے مت پوچھیں جیسے
اوہ تو آپ ابھی تک شادی شدہ نہیں ہیں
یا
آپ کے بچے نہیں ہیں
یا
آپ نے گھر کیوں نہیں خریدا؟
یہ ہرگز آپ کا ذاتی مسئلہ نہیں ہے
دوسروں کی پرسنل سپیس میں گھسنے سے احتراز کریں خصوصاً غیر خواتین سے انکی عمر ہرگز نا پوچھی جائے آپ نے ان سے نکاح نہیں کرنا ہوتا
*5 :* ہمیشہ اپنے پیچھے آنے والے شخص کے لئے دروازہ کھولیں یہ آپ کی منکسر المزاجی کو ظاہر کرے گا کوئی فرق نہیں پڑتا کہ پیچھے آنے والا چھوٹا ہے یا بڑا
*6 :* اگر آپ کسی دوست کے ساتھ ٹیکسی لیں اور کرایہ وہ ادا کرتا ہے تو آپ اگلی بار آپ ضرور ادا کریں۔
*7 :* مختلف سیاسی مذہبی معاشرتی نظریات کا احترام کریں۔
سب کو اپنے برابر عزت دیں آپ کا معاشرہ اور آپ کا نظریہ کوئی الہامی شئے نہیں ہیں۔
*8 :* لوگوں کی بات نہ کاٹیں آواز کو دھیمی مگر دلائل کو مضبوط رکھیں بات کو دہرانے سے اور تکرار کرنے سے اسکا اثر ختم ہو جاتا ہے
*9 :* اگر آپ کسی کو تنگ کر رے ہیں
اور وہ اس سے لطف اندوز نہیں ہوتے تو رک جائیں اور دوبارہ کبھی ایسا نہ کریں مذاق اور تضحیک میں فرق کو ملحوظ خاطر رکھیں۔
*10 :* جب کوئی آپکی مدد کرے تو آپ اسکا شکریہ ہمیشہ ادا کریں
*11 :* کسی دوست کی تعریف کرنی ہو تو لوگوں کے سامنے کریں اور تنقید اسے صرف تنہائی میں کریں
*12 :* کسی کے وزن اور جسمانی ساخت پر تبصرہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں اگر وہ خود اپنے مسائل کے بارے بات کرنا چاہتا ہے تب ہی گفتگو کریں
*13 :* جب کوئی آپ کو اپنے فون پر ایک تصویر دکھاتا ہے تو بائیں یا دائیں سوائپ نہ کریں آپکو کچھ نہیں پتہ کہ آگے اسکی انتہائی ذاتی اور فیملی کی تصاویر ہوں
*14 :* اگر آپ کو کوئی بتاتا ہے کہ اسے ڈاکٹر کے پاس جانا ہے تو یہ نہ پوچھیں کہ کس لئے؟
بس آپ اچھی صحت کی دعا دیں
اگر وہ اس کے بارے میں بات کرنا یا مشورہ لینا چاہتا ہے تو وہ ضرور دیں
*15 :* جس طرح آپ اپنے باس کے ساتھ احترام سے پیش آتے ہیں اسی طرح اپنے سے نچلے لوگوں کے ساتھ پیش آئیں اپنے سے کم تر حثیت کے لوگوں سے آپ کا برتاو آپکے کردار کا آئینہ دار ہے یہ لوگ آپ کی دل سے اور اس سے بڑھ کر عزت کریں گے جو آپ ظاہراً اپنے باس کی کرتے ہیں
*16 :* اگر کوئی شخص آپ کے ساتھ براہ راست بات کر رہا ہے تو آپ مسلسل اپنے موبائل فون کی طرف نہ دیکھیں دوسرے کو لگے گا آپ اسے نظرانداز کر رہے ہیں
*17 :* جب تک آپ سے پوچھا نہ جائے مشورہ ہرگز نہ دیں
بلا ضرورت مشورہ صرف اپنی فیملی اور انتہائی قریبی دوستوں تک محدود رکھیں
*18 :* کسی سے عرصے بعد ملاقات ہو رہی ہو تو ان سے عمر اور تنخواہ نہ پوچھیں جب تک وہ خود اس بارے میں بات نہ کرنا چاہیں
*19 :* اپنے کام سے کام رکھیں اور کسی معاملے میں دخل نہ دیں جب تک آپکو دعوت نہ دی جائے
*20 :* اگر آپ گلی میں کسی سے بات کر رہے ہیں تو دھوپ کا چشمہ اور ہینڈ فری اتار دیں یہ احترام کی نشانی ہے
_*کاش کہ یہ بات ہمارے دل میں اتر جائیں*_
_*خواہش صرف اتنی ہےکہ کچھ الفاظ لکھوں جس سے کوئی گمراہی کے راستے پر جاتے جاتے رک جائے نہ بھی رکے تو سوچ میں ضرور پڑ جائے*_
16/10/2021
Alhumdulilah 1st batch of Rising stars academy
15/09/2021
Lahore Tour❤️
مورخہ 19-07-2021 کو سٹار اکیڈمی پنڈی میں بسلسلہ عید قرباں چھٹیاں کر دی گئی ہیں۔ اکیڈمی بروز منگل 27-07-2021 کو دوبارہ اپنی سرگرمیاں شروع کرے گی۔ 10th کلاس کے تمام بچوں کو بھی آج اکیڈمی سے فارغ و تصیل کر دیا جاۓ گا۔ پیپرز کے دوران کسی بھی مدد کی صورت میں 10th کلاس کے بچے اکیڈمی آ سکیں گے۔ دعا ہے اللہ کی ذات انکو کامیاب کرے۔امین
Fee structure of Stars Academy Pindi Jhunja.
Class 1st-->8th Class :- 1000 Rupee(All subjects)
Class 9th-->10th Class :- 1500 Rupee(All Subjects)
Class 1st year-->2nd year :- 2000 Rupee(All Subjects)
Note :-
Orphan Students are heartly welcome Without any kind of Charges (fee).
اسٹارز اکیڈمی پنڈی جہونجہ کی فیس سٹرکچر۔
کلاس اول - آٹھویں کلاس: - 1000 روپیہ (تمام مضامین)
کلاس نویں - دسویں: - 1500 روپیہ (تمام مضامین)
کلاس اول سال - دوسرا سال: - 2000 روپیہ (تمام مضامین)
نوٹ :-
یتیم طلبہ کا کسی بھی قسم کے معاوضوں (فیس) کے بغیر دل سے خیر مقدم کیا جاتا ہے۔
02/06/2021
1978 میں مائیکل ایچ ہارٹ نامی ایک انگریز نے ا"دنیا کے 100 عظیم انسان" کے نام سے ایک کتاب شائع کی جس کو پوری دنیا میں بہت پزیرائی ملی۔ اس کتاب کی خاص بات یہ تھی کہ اس کتاب میں شامل سو عظیم انسانوں کی ایک فہرست دی گئی او مصنف نے اپنے منتخب کردہ سو لوگوں کے کارناموں سے اپنے پڑھنے والوں کو اگاہ کیا۔ اس کتاب میں پہلا نام ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے۔ جب کتاب سے واقفیت ہوئی تو ایک سوال پیدا ہوا کہ اگر ایک پڑھا لکھا غیر مسلم گورا اپنی ریسرچ کی مدد سے یہ بات کر رہا ہے کہ ہمارے نبی اس دنیا کے بہترین بشر ہیں تو کیا ہم اپنے نبی کے بارے میں وہ سب کچھ جانتے ہیں جو بطور مسلمان ہمیں جاننا چاہئے، جو ہمارے ایمان کا حصہ ہیں؟ پس اسی سوال کو سامنے رکھ کر سیرت پر چند مستند کتابیں پڑھیں اور علما کے لیکچرز سے ایسا بہت کچھ سیکھا جو میرے لیے نیا تھا۔
اب میرا آپ سے ایک سوال ہے۔ کیا ہم، ہمارے بچے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے واقف ہیں؟
کیا ہمارا سیرت کا علم صرف چند واقعات تک ہی محدود نہیں؟
یقیننا ایک بہت بڑا گیپ موجود ہے اور اس گیپ کو کم کرنے کی کوشش کا آغاز میں کرنے جا رہا ہوں۔ آج اس کاوش کا پہلا دن تھا جہاں بچوں نے سیرت کی کتاب کو ڈسکس کیا اور نوٹس بناے ۔ میرا ادارہ جلد سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک مکمل کورس آفر کرے گا جس کا مقصد آپ کے بچوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے واقف کروانا ہے۔ اس کورس میں علما اپنا قیمتی وقت پیش کریں گے اور میں اپنی سیکھی ہوئی باتیں آپ تک پہنچاوں گا۔ یاد رکھیے گا کہ اس کورس کی کوئی فیس نہیں ہے۔ یہ کام صرف ایک صرقے کی نیت سے کیا جا رہا ہے۔ اگر آپ اپنے کسی بچے کو اس علم کے سفر میں شامل کرنا چاہیں تو ہم حاضر ہیں۔
از قلم
عبدالسلام
| Monday | 15:00 - 20:00 |
| Tuesday | 15:00 - 20:00 |
| Wednesday | 15:00 - 20:00 |
| Thursday | 15:00 - 20:00 |
| Friday | 15:00 - 20:00 |
| Saturday | 15:00 - 20:00 |