Bazam E Minhaj
اس پیج سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات کی ویڈیوز اور نعتیں شئیر کی جاتی ہیں
19/02/2026
ایسے عہد میں جب مذہبی بیانیہ یا تو شدت، جذبات اور تکفیر کی زبان میں ڈھل رہا ہو یا اپنی فکری شناخت کھو کر محض دفاعی معذرت نامہ بنتا جا رہا ہو، وہاں کسی ایسی علمی شخصیت کا مطالعہ ناگزیر ہو جاتا ہے جس نے نہ صرف روایت کو سنبھالا بلکہ اسے عصرِ حاضر سے ہم کلام بھی کیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی علمی و فکری کاوشیں اسی تناظر میں ایک منظم، مربوط اور باوقار اسلامی بیانیے کی صورت میں سامنے آتی ہیں۔ عصرِ حاضر میں مسلم دنیا فکری بحران، شدت پسندی اور اخلاقی انتشار کا شکار ہے۔ ایسے میں شیخ الاسلام کا بیانیہ نہ صرف امت کو فکری اعتدال کی طرف متوجہ کرتا ہے بلکہ علمی معیار، تحقیق اور عملی تربیت کے ذریعے نوجوان نسل کے لیے ایک روشن راستہ بھی فراہم کرتا ہے۔ ان کی فکر اس بات کی دلیل ہے کہ علم، عمل اور اخلاق کی ہم آہنگی کے بغیر کوئی امت یا معاشرہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔
پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری (چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل)
19/02/2026
19/02/2026
آج مفکرِ عصر، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ولادت کا دن محض ایک شخصیت کی سالگرہ نہیں بلکہ علم، امن، اعتدال اور فکری بیداری کے ایک عہد کا جشن ہے۔ وہ صرف ایک عالمِ دین نہیں بلکہ ایک فکری تحریک، ایک علمی انقلاب اور ایک ایسی آواز ہیں جس نے دین کو شدت نہیں بلکہ محبت، توازن اور انسانیت کے زاویے سے دنیا کے سامنے پیش کیا۔ قرآن و سنت کی جدید عصری تعبیر، بین المذاہب ہم آہنگی، انتہاپسندی کے خلاف علمی جدوجہد، فروغِ تعلیم، اور نوجوان نسل میں شعور و کردار کی تعمیر—یہ سب ان کی زندگی کے وہ روشن باب ہیں جنہوں نے لاکھوں ذہنوں کو سوچنے کا نیا انداز دیا۔ انہوں نے دین کو منبر سے نکال کر معاشرے کی اصلاح، ریاستی اخلاقیات اور عالمی امن کے بیانیے سے جوڑا، اور علم کو عمل سے، فکر کو کردار سے اور محبت کو خدمتِ انسانیت سے وابستہ کر کے ایک زندہ مثال قائم کی۔ آج کا دن اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ علم، امن اور مصطفوی فکر کا یہ چراغ صرف روشن نہیں رہے گا بلکہ نسلوں تک راستہ دکھاتا رہے گا۔
01/02/2026
تقریب تقسیمِ اسناد بسلسلہ ترجمۃ القرآن کورس
خصوصی شرکت و خطاب: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل
مورخہ: یکم فروری، 2026 بروز اتوار بعد نمازِ ظہر
بمقام کمیونٹی ہال جامع مسجد کولون
01/02/2026
تمام عالم اسلام, اور دنیا بھر میں بسنے والے لاکھوں کروڑوں منھاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء و وابستگان کو ماہ ولادت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری بہت بہت مبارک ہو۔
🏵️🌹💮🏵️🌺
25/01/2026
25/01/2026
Click here to claim your Sponsored Listing.