02/12/2025
جانے والوں کی یادیں کبھی پرانی نہیں ہوتیں*
دل جب بھی تڑپتا ہے، آنکھیں بے اختیار نم ہوتی ہیں*
آہ! شہزادے۔۔ دو سال ہو گئے ہم سے بچھڑے ہوئے لیکن تم ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہو گے۔۔
2 دسمبر 2023ء ایک ایسا المناک دن تھا جب ہمارا ہونہار ' فرمانبردار طالب علم(وسیم مدثر) ہمیں ہمیشہ کے لیے داغ مفارقت دے گیا۔۔۔
یہ جوانی کی موت بھی ایسی چیز ہوتی ہے جو اپنوں کو تو کیا غیروں کو بھی ہلا کر رکھ دیتی ہے۔۔۔
جوانی وہ زمانہ ہوتا ہے جب انسان اپنی طاقت، خوبصورتی، صحت و جذبات، مسلسل محنت اور مقاصد زندگی کو پا لینے کے خواب دیکھ رہا ہوتا ہے۔۔۔اسی اثناء میں موت انسان کا کام تمام کر دے تو اپنے ادھورے خوابوں کے ساتھ ہمیشہ کے لیے انسان اس جہاں فانی سے رخصت ہو جاتا ہے۔۔۔
جوانی کی موت اپنوں کے لئے تکلیف دہ تو ہوتی ہی ہے ساتھ پورے علاقے کو غم کی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔۔۔
بارگاہ خداوندی میں عاجزانہ دعا ہے کہ۔۔۔
یا رب کسی بھی ماں باپ کو اولاد کی موت کا دکھ نہ دینا۔۔۔
ایک باپ اپنے بیٹے کے جنازے کو اٹھائے میرے رب ایسا دن کسی باپ کو نہ دکھانا۔۔۔
مالک ارض و سماء" ہمارے شہزادے(وسیم مدثر) کی کامل مغفرت فرما اور والدین کو اس کا نعم البدل عطا فرما۔۔
۔۔آمین یا رب العالمین۔۔
از قلم۔ شیزان مغل کشمیری
(انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن بھمبر)