Hamara Bhera

07/09/2023

🪷🌿بہت ساری پڑھائی کرنے کے باوجود بھی اگر آپ کو بڑوں سے بولنے کی تمیز نہیں آئی،تو آپ نے محض سکول وکالج میں پیپر کالے کیے ھیں🪷🌿

28/08/2023

*خاموش الفاظ*

جس طرح انگریزی زبان میں کچھ حروف سائلینٹ یعنی خاموش ہوتے ہیں، اسی طرح اردو میں بھی کچھ الفاظ سائلینٹ ہیں ۔ ۔ ۔

* جب دکاندار کہتا ہے کہ "آپ کو زیادہ نہیں لگائیں گے" ۔ ۔ ۔ اس میں "چونا" سائلینٹ ہے۔

* رخصتی کے وقت جب دولہا سے کہا جاتا ہے کہ "خیال رکھنا" ۔ ۔ ۔ اس میں "اپنا" سائلینٹ ہے۔

* جب یہ کہا جاتا ہے کہ "ہماری لڑکی تو گائے ہے گائے" ۔ ۔ ۔ اس میں "سینگوں والی" سائلینٹ ہے۔



18/08/2023

تعلقات اکثر قصور سے نہیں
ذہن کے فتور سے خراب ہوتے ہیں!

Please Follow Hamara Bhera

12/08/2023

میں کیا کہوں احباب کیا کارِ نمایاں کر گئے

بی اے کِیا،نوکر ہوئے،پنشن مِلی اور مر گئے
Hamara Bhera

اللہ کریم کے خصوصی فضل سے  اپنی نوعیت کی منفرد کتاب"غیر معمولی تعلیمی قیادت" پرنٹ ہوگئی ہے۔ایڈوانس پے منٹ کرنے والے احبا...
04/08/2023

اللہ کریم کے خصوصی فضل سے اپنی نوعیت کی منفرد کتاب"غیر معمولی تعلیمی قیادت" پرنٹ ہوگئی ہے۔ایڈوانس پے منٹ کرنے والے احباب کو روانہ کر دی گئی ہے۔ آپ بھی اس کتاب کا مطالعہ کر کے سیکڑوں سکولوں کے تجربات میں شریک ہو سکتے ہیں۔
کتاب حاصل کرنے کے لیے 03008122697 اس نمبر پر / رابطہ واٹس ایپ کر دیجیے۔
آپ کتاب کو بک لائین 38 ۔اردو بازار سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
آپ سے دعاوں کی خصوصی درخواست۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے ملک کی بہتری کے لیے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے(آمین)


ناموررائیڑ،ایجوکیشنسٹ، پیرنٹنگ کوچ محترم مسعود مجاہد

03/08/2023

شکل کی خوبصورتی محض آنکھوں کو بھاتی ہے.
جب کہ کردار کی خوبصورتی دلوں کو فتح کر لیتی ہے.

03/08/2023

*محکمہ تعلیم کے 2017 میں بھرتی ہونے والے تمام معزز اساتذہ کرام کو سروس کے 6 سال مکمل ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد*
03-08-2017
03-08-2023
.


02/08/2023

***** میں اور میرا سکون *****

دولت عزت شہرت تعلیم اچھا گھر اچھا کھانا اچھے کپڑے غرض وہ ہر شے جس میں دنیا بولتی ہے کہ سکون ہے وہ میرے پاس ہے۔۔۔۔۔

🌹پھر آخر ایسا کیا ہے جو مجھے سکون نہیں لینے دے رہا ۔۔۔

🌹کون سی ایسی شے ہے جو نہیں ہے۔۔۔۔۔

🌹جب میں نے بیٹھ کر سوچا ہر کتاب پڑھ ڈالی پورا انٹرنیٹ گھوم آئی مگر مجھے جواب نہ ملا ۔۔۔۔

🌹آخر میں نے اپنے جواب کو دنیا کی سب سے مقدس سب سے عظیم کتاب میں پایا۔۔۔۔۔

🌹جہاں دو جہانوں کا رب فرما رہا ہے کہ بے شک دلوں کا سکون تو میرے ذکر میں ہے ۔۔۔۔

🌹تب میں نے جانا کہ دنیا و اہل دنیا کی ہر شے بے معنی ہے سکون تو یہاں تھا۔۔۔۔۔

🌹اور میں جانے کہاں کہاں دھکے کھاتی رہی بس اس ایک سکون کی خاطر۔۔۔۔۔

🌹کسی نے سچ کہا جب اندر خوشی اور سکون ہو ناں تو باہر کے شور آپ کو بے سکون نہیں کر سکتے

🌹تو جب میں نے یہ جان لیا تو عہد کر لیا کہ اب زبان اس کے ذکر سے تر رہے گی۔۔۔۔

🌹تو کیا آپ سب بھی میرے ساتھ اپنے سکون کے اس سفر کے مسافر بنتے ہیں۔۔۔۔

🌹کیا آپ بھی زبان کو ذکر سے تر رکھتے ہیں؟


25/02/2023

١. ایک غلطی جو بازاروں سے شروع ہو کر اب کتابوں تک پہنچ چکی ہـے وہ یہ ہـے کہ لفظ”عوام“ کو مونث کر کے اسے واحد بنا دیا گیا ہـے۔
چناں چہ پہلے جو عوام (عامہ کی جمع) ہوتے تھے، اب ہوتی ہـے۔ بعض تعلیم یافتہ لوگ بھی کہنے لگے ہیں ”ہماری عوام بہت باشعور ہـے“
ہمیں عوام کے مؤنث ہوجانے پر اتنا اعتراض نہیں، اصل رونا اس بات کا ہـے کہ ان بـے چاروں (یا بـے چاریوں) کو واحد کردیا گیا ہـے۔

٢. آپ کو اکثر ایسے دعوت نامے ملتے ہوں گے جن میں لکھا ہوتا ہـے کہ تقریب ”مورخہ؛ کو منعقد ہوگی۔“ حالاں کہ ”مورخہ“ ماضی کی تاریخ کے لیـے آتا ہـے جیسے مورخہ 4 اپریل کے اخبار میں یہ خبر شائع ہوئی تھی۔
آنے والی تاریخ کے لیـے اگر چاہیں تو”بتاریخ“ لکھ دیں جیسے ”بروز“ لکھا جاتا ہـے۔

٣. بعض الفاظ کے املأ میں بلاوجہ اضافے کر دیـے گئے ہیں،
مثلاً انکسار کی جگہ "انکساری" تقرر کی جگہ "تقرری"، تنزل کی جگہ "تنزلی" تابع کی جگہ "تابعدار" مع کی "بمع یا بمعہ" لکھنا عام ہـے۔

٤. وفات ایک عام لفظ ہـے. اب اس کو کئی لوگ "فوتگی" کہنے لگے ہیں. پھر کچھ لوگوں کی اس بھی تسلی نہیں ہوتی اور وہ اس کو مزید بڑھا کر "فوتیتگی" کہنے لگے ہیں.

٥ . بعض اشعار غلط رائج ہو گئے ہیں۔ مثلاً غالب کا شعر ہـے:
جی ڈھونڈتا ہـے پھر وہی فرصت ”کہ” رات دن
بیٹھے رہیں تصورِ جاناں کیـے ہوئے.
پہلے مصرع میں عام طور پر”فرصت کے رات دن“پڑھا جاتا ہـے۔

٦. درد کا ایک ضرب المثل شعر ہـے.

دردِ دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
ورنہ طاعت کے لیـے کچھ کم نہ تھے کروبیاں

دوسرے مصرع میں”کروبیاں“ کروبی کی جمع ہـے جس کے معنی ہیں مقرب فرشتہ۔ بہت سے لوگ ”کروبیاں“ کو ”کرو۔ بیاں“ کہتے سنے گئے جیسے یہ”کروفر“ قسم کا کوئی لفظ ہو۔

٧ . ”ماشاء ﷲ“ جو ایک کلمہ تحسین و آفرین ہـے اس کے بعد ”سے“ کا لاحقہ لگ گیا ہـے۔ اچھے خاصے سمجھ دار لوگ کہتے ہیں”ماشاء ﷲ سے میرا بیٹا بڑا ذہین ہـے۔“

٨. اسی طرح ”دونوں فریقین“ پر غور فرمائیـے ”فریقین“ کے تو معنی ”دو فریق“ ہیں پھر اس میں”دونوں“ کا سابقہ کیوں؟
(منقُول)

27/07/2022

*"ایک جملہ"*
محمد بن عروة یمن کا گورنر بن کر شہر میں داخل ہوا لوگ
استقبال کے لئے کھڑے ہوۓ تھے لوگوں کا خیال تھا کہ نیا گورنر لمبی چوڑی تقریر کریں گے ، محمد بن عروہ نے صرف ایک جملہ کہا اور اپنی تقریر ختم کر دی ۔
وہ جملہ :
"لوگو! یہ میری سواری میری ملکیت ہے اس سے زیادہ لیکر میں واپس پلٹا تو مجھے چور سمجھا جائے"

یہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ علیہ کا سنہرا دور تھا۔ محمد بن عروہ نے یمن کو خوشحالی کا مرکز بنایا۔ جس دن وہ اپنی گورنری کے ماہ و سال پورا کرکے واپس پلٹ رہا تھا لوگ ان کے فراق پر آنسو بہا رہے تھے۔ لوگوں کا جم غفیر موجود تھا۔ امید تھی کہ لمبی تقریر کریں گے۔ محمد بن عروہ نے صرف ایک جملہ کہا اور اپنی تقریر ختم کر دی ۔
وہ جملہ :
"لوگو! یہ میری سواری میری ملکیت تھی۔ میں واپس جا رہا ہوں میرے پاس اس کے سوا کچھ نہیں ہے" ۔

پاکستانیو ! اپنے وزیر اعظموں ، ججوں، سیاستدانوں اور سرکاری افسران کے آنے اور جانے والے دن کا تقابل کیجیئے۔ بس !

24/07/2022

‏جرمنی نے اپنے لیڈر کو الوداع کہہ دیا۔

وہ اپنی بالکونیوں پر باہر آئی اور پورے ملک میں 6 منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں گئیں۔
اقتدار کے 16 سالوں میں اینجلا مرکل نے اپنے کسی بھی رشتہ دار کو ریاستی عہدے پر تعینات نہیں کیا۔
اس نے رئیل اسٹیٹ ، کاریں, پلاٹ اور نجی طیارے نہیں خریدے ‏سولہ سال تک ، اس نے اپنی الماری کا انداز کبھی نہیں بدلا۔
ایک پریس کانفرنس میں ، ایک صحافی نے میرکل سے پوچھا: '' ہمیں احساس ہے کہ آپ نے وہی سوٹ پہنا ہوا ہے ، کیا آپ کے پاس دوسرا نہیں ہے؟ '' اس نے جواب دیا: "میں سرکاری ملازم ہوں ، ماڈل نہیں۔
‏پھر ایک اور صحافی نے پوچھا: "کپڑے دھونے کا کام کون کر رہا ہے ، آپ یا آپ کے شوہر؟" اس کا جواب تھا: "میں کپڑے ٹھیک کرتی ہوں اور میرا شوہر واشنگ مشین چلاتا ہے۔"
‏ایک اور پریس کانفرنس میں ، انہوں نے اس سے پوچھا:
"کیا آپ کے پاس ایک گھریلو ملازمہ ہے جو اپنا گھر صاف کرتی ہے ، کھانا تیار کرتی ہے ، وغیرہ۔" اس کا جواب تھا: "نہیں ، میرے کوئی نوکر نہیں ہیں اور نہ ہی ان کی ضرورت ہے، میں اور میرے شوہر معمول کے کام خود گھر پر کرتے ہیں.
محترمہ میرکل کسی دوسرے شہری کی طرح ایک عام اپارٹمنٹ میں رہتی ہیں، وہ جرمنی کی چانسلر منتخب ہونے سے پہلے جس ‏اپارٹمنٹ میں رہتی تھیں، اس نے اسے آج تک نہیں چھوڑا، نہ ہی بدلا اور وہ ایک بھی ولا ، مکانات ، تالاب ، باغات کی مالک نہیں ہے۔
یورپ کی سب سے بڑی معیشت کی چانسلر انجیلا میرکل ہمیشہ اقدار ، بے لوث اصولوں، حقائق اور ہمدردی سے چلنے والی قیادت کی عظیم مثال رہیں گی۔

اور ہمارے پاکستان کے لیڈر اللہ ہدایت دے سب کو
#آمین_______ثم_______آمین🤲🤲🤲🤲

Address

Bhera

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamara Bhera posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share