20/08/2026
میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا قران سے ثبوت۔۔ اللہ تعالی نے قران مجید کے متعلق فرمایا کہ یہ اللہ کا فضل بھی ہے اور اس کی رحمت بھی ہے پس اس قران کے ساتھ تم خوشی منایا کرو کہ یہ تمہارے پاس آگیا ہے۔ یعنی جب اللّٰہ کا فضل اور اس کی رحمت ہو اس پر خوشی مناؤ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم رحمت بھی ہیں اور فضل بھی ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم خود حامل فضل اور حامل رحمت ہیں قرآن پاک کی وجہ سے کہ قران پاک حضور پر نازل ہوا اور ڈائریکٹ اللہ تعالی نے حضور کو فضل بھی فرمایا اور رحمت بھی فرمایا اب یہ فضل اور رحمت پر خوشیاں مناؤ کیونکہ یہ خوشی منانا اس سے بہتر ہے جو تم جمع کرتے ہو یعنی کہ خوشی منائیں گے تو پھر خرچ تو کرنا پڑے گا لائٹیں تو لگانی ہی پڑیں گی۔ بزم عشقِ رسول تو سجے گی۔
#میلادالنبیﷺ #عیدمیلادالنبیﷺ #میلادالنبی #محمدﷺ