11/09/2026
🇵🇰🌿 یومِ شہادتِ قائداعظم محمد علی جناحؒ 🌿🇵🇰
آج 11 ستمبر کے موقع پر بچوں کے لیے ایک خوبصورت اور سبق آموز سرگرمی کروائی گئی۔ 🌸
🌳 درختِ قائد کے ذریعے بچوں کو قائداعظمؒ کے سنہری اصول اتحاد، ایمان اور تنظیم کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ ایک مضبوط قوم کی کامیابی انہی اصولوں پر عمل کرنے میں ہے۔
🎩 بچوں نے خوبصورت قائد کی سپاہی کی ٹوپیاں خود تیار کیں اور شوق سے پہنیں۔ اس سرگرمی کا مقصد بچوں میں وطن سے محبت، اتحاد، نظم و ضبط اور قائداعظمؒ کے افکار کو اجاگر کرنا تھا۔ 🇵🇰✨
💚 ہمارے ننھے سپاہی، قائداعظمؒ کے سنہری اصولوں کو اپناتے ہوئے پاکستان کے روشن مستقبل کی امید ہیں۔
🇵🇰 پاکستان زندہ باد! 🇵🇰