GACW Dullewala, Bhakkar

GACW Dullewala, Bhakkar

Share

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین دُلے والا،بھکر

18/05/2026

آج گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین دلے والا میں “چیف منسٹر پاپولیشن مینجمنٹ اینڈ فیملی پلاننگ پروگرام” کے تحت ایک آگاہی و تعلیمی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام محکمہ صحت و آبادی بہبود بھکر کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا جس کا مقصد نوجوان نسل خصوصاً طالبات میں آبادی کے مسائل، خاندانی منصوبہ بندی، صحتِ عامہ اور سماجی شعور کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا تھا۔
اس موقع پر متعلقہ محکمے کے ضلعی عہدیداروں، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مرید اصغر خان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد رمضان اعوان نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے آبادی میں تیزی سے اضافے کے سماجی، معاشی اور تعلیمی اثرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ نوجوان نسل معاشرتی بہتری، صحت مند خاندان اور ایک روشن مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
پروگرام کے دوران ایک معلوماتی ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی جس میں آبادی کے مسائل، خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت اور معاشرے پر اس کے مثبت اثرات کو مؤثر انداز میں پیش کیا گیا۔ طالبات نے نہایت دلچسپی سے ڈاکومینٹری دیکھی اور بعد ازاں ہونے والے مختصر تعاملی سیشن میں سوالات بھی کیے۔
اس آگاہی سیشن میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کی طالبات سمیت کالج کے تمام ٹیچنگ سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے اس اقدام کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے اور مثبت سماجی تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ہم محکمہ صحت و آبادی بہبود بھکر کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس اہم موضوع پر ہماری طالبات کے لیے ایک معلوماتی اور مؤثر سیشن کا انعقاد کیا۔ امید ہے کہ اس قسم کی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ طلبہ و طالبات میں ذمہ دارانہ سوچ اور سماجی شعور کو مزید فروغ مل سکے۔

20/02/2026

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین دُلے والا کی معزز اساتذہ نے ایڈمیشن کیمپین کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائی اسکول بختاور والا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر طالبات سے تفصیلی ملاقات کی گئی اور انہیں اعلیٰ تعلیم کی اہمیت، مستقبل کے مواقع اور اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے کالج میں داخلہ لینے کی ترغیب دی گئی۔
اساتذہ نے کالج میں دستیاب معیاری تعلیمی ماحول، تجربہ کار فیکلٹی، سازگار تدریسی سہولیات اور طالبات کی ہمہ جہت شخصیت سازی کے مواقع کے بارے میں آگاہ کیا۔ طالبات نے بھی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور مختلف سوالات کیے جن کے تسلی بخش جوابات دیے گئے۔
ہماری یہ کاوش اسی عزم کا حصہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ بچیاں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور اپنے خاندان اور معاشرے کا فخر بنیں۔
آئیں، روشن مستقبل کی جانب پہلا قدم گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین دُلے والا کے ساتھ اٹھائیں۔



19/02/2026

کالج ھذا کی تمام طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ رمضان المبارک میں کالج کے اوقاتِ کار صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:30 تک ہوں گے۔
جمعۃالمبارک کے روز 12:00 بجے چھٹی ہو جائے گی۔

19/02/2026

الحمدللہ!
گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج (برائے خواتین) دلے والا، بھکر
کو یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ کالج ھذا نے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام سیکنڈ ٹرم کے تمام پروگرامز میں 100٪ نتیجہ حاصل کیا ہے۔
📚 ایسوسی ایٹ ڈگری اردوـ۔۔۔ 100٪
📚 ایسوسی ایٹ ڈگری انگلش ۔۔۔۔۔۔ 100٪
📚 ایسوسی ایٹ ڈگری سیاسیات۔۔۔۔۔100٪

یہ شاندار کامیابی اساتذہ کی محنت، طالبات کی لگن اور ادارے کے تعلیمی معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ہم اپنے اساتذہ اور طالبات کو اس غیر معمولی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
تعلیم، نظم و ضبط اور محنت ہے ہماری پہچان



18/02/2026

ہم اپنے صحرا کے ذرے ذرے کو خود چمکنا سکھا رہے ہیں


18/02/2026

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین دُلے والا کے ٹیچنگ سٹاف نے ایڈمیشن کیمپین کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول دلے والا کا دورہ کیا۔
میٹرک کی طالبات کو کالج میں موجود تدریسی عملے اور دیگر سہولیات سے آگاہ کیا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ کس طرح وہ بغیر کسی خرچ کے قابل و تجربہ کار اساتذہ سے معیاری اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتی ہیں اور والدین کی کمائی بچا سکتی ہیں۔
انہیں کالج ھذا کی تعلیمی ، نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا۔
طالبات نے بہت جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ، مختلف سوالات کیے جن کے تسلی بخش جواب دئیے گئے۔
طالبات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کالج کا حصہ بننے کا ارادہ رکھتی ہیں۔



03/02/2026

پنک گیمز 2026 کے سلسلے میں منتخب ہونے والی گرلز کھلاڑیوں، آفیشل اسپورٹس ٹیچرز اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر بھکر جناب احسان علی جمالی کی زیرِ صدارت ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں شرکاء کو سرٹیفکیٹس اور شیلڈز تقسیم کی گئیں اور انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔
تقریب کے دوران خواتین کے لیے کھیلوں کے فروغ میں تعلیمی اداروں، اسپورٹس ٹیچرز اور بالخصوص پرنسپل صاحبان کے کردار کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔
اس موقع پر کئی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ جس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کے ساتھ ساتھ مختلف کالجوں سے خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کرنے والے اساتذہ و پرنسپلز کو شیلڈز دی گئیں۔
گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین دُلے والا کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ سپورٹس انچارج کالج ھذا مس بے نظیر خان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔







11/01/2026

کل مورخہ 12 جنوری بروز سوموار سے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین دُلے والا اپنے مقررہ وقت پر کھلے گا۔ تمام طالبات سے گذارش ہے کہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

11/01/2026

ATTENTION PLEASE

As per directions of higher authorities, colleges will be reopened from tomorrow , 12th January, after Winter Vacations.

Photos from GACW Dullewala, Bhakkar 's post 18/12/2025

آج گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین دُلے والا میں ریسکیو 1122 کی جانب سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ریسکیو ماہر ٹیم نے طالبات کو ہنگامی حالات میں ابتدائی طبی امداد دینے کی تربیت دی۔ جس میں سی پی آر، آگ لگنے کی صورت میں فوری اقدامات، زخموں سے خون کا ضیاع روکنا، بے ہوشی کی حالت میں مریض کی دیکھ بھال کی تربیت دی گئی۔
اس ورکشاپ کا مقصد طالبات کو ایمرجنسی کی صورت میں اپنی اور دوسروں کی مدد کے قابل بنانا تھا، تاکہ وہ نہ صرف اپنے لیے بلکہ معاشرے کے لیے بھی مفید ثابت ہو سکیں۔


Want your school to be the top-listed School/college in Bhakkar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Government Associate College (W) Dullewala
Bhakkar

Opening Hours

Monday 09:00 - 14:00
Tuesday 09:00 - 14:00
Wednesday 09:00 - 14:00
Thursday 09:00 - 14:00
Friday 09:00 - 12:00
Saturday 09:00 - 14:00