Govt Model High School Bhakkar

Govt Model High School Bhakkar قسمت نوع بشر تبدیل ہوتی ہے یہاں
اک مقدس فرض کی تکمیل ہوتی ہے یہاں

24/09/2026

ریٹائرڈ سینئر سبجیکٹ سپیشلٹ (گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بھکر) نصیر حسین شاہد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

24/09/2026

School Based Assessment
Exams are in Progress

23/09/2026

گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بھکر میں School Based Assessment کا عمل باقاعدہ جاری ہے۔
اساتذہ نہایت ذمہ داری، دیانت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔

یہ منظم تعلیمی نظام اور مسلسل نگرانی ہی طلبہ کی بہترین کارکردگی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بھکر میں School Based Assessment کا عمل باقاعدہ جاری ہے۔اساتذہ نہایت ذمہ داری، دیانت اور پیشہ ورا...
23/09/2026

گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بھکر میں School Based Assessment کا عمل باقاعدہ جاری ہے۔
اساتذہ نہایت ذمہ داری، دیانت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔

یہ منظم تعلیمی نظام اور مسلسل نگرانی ہی طلبہ کی بہترین کارکردگی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

21/09/2026

گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بھکر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام ہونے والے کرکٹ ٹیلنٹ چمپین شپ کے افتتاحی میچ میں گورنمنٹ ہائی سکول داجل کو شکسٹ دے دی

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) بھکر منیر احمد اولکھ کا گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بھکر کا اچانک اور غیر رسمی دورہ ادارے کے ...
15/09/2026

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) بھکر منیر احمد اولکھ کا گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بھکر کا اچانک اور غیر رسمی دورہ ادارے کے لیے ایک اہم اور حوصلہ افزا موقع ثابت ہوا۔ دورے کے دوران انہوں نے سکول کے تعلیمی ماحول، انتظامی امور، صفائی ستھرائی، اور مجموعی ڈسپلن کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی ای او نے ادارے میں قائم بہترین نظم و ضبط، صاف ستھرا اور منظم ماحول، اور اساتذہ و طلبہ کی ذمہ دارانہ کارکردگی کو بے حد سراہا۔ انہوں نے خاص طور پر پرنسپل غلام رسول کی قائدانہ صلاحیتوں، مؤثر انتظامی حکمتِ عملی اور ٹیم ورک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ادارہ ایک مثالی تعلیمی ادارے کے طور پر ابھر رہا ہے۔

انہوں نے تمام تدریسی و غیر تدریسی سٹاف کی محنت، لگن اور ادارے کی بہتری کے لیے کی جانے والی مسلسل کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صفائی، ڈسپلن اور مجموعی ماحول کو دیکھ کر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور اسے دیگر تعلیمی اداروں کے لیے ایک قابلِ تقلید ماڈل قرار دیا۔

دورے کے اختتام پر انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ اسی جذبے، محنت اور نظم و ضبط کے ساتھ مستقبل میں بھی مزید کامیابیوں اور نمایاں نتائج کا سفر جاری رکھے گا۔

07/09/2026

راؤ عمران علی طلبہ کا جوش و خروش بڑھاتے ہوئے !!

06/09/2026

وائس پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بھکر مشتاق احمد خان سرگودھا بورڈ میں اول پوزیش حاصل کرنے پر اساتذہ اور طلبہ سے مخاطب

05/09/2026

پرنسپل ملک غلام رسول کا طلبہ سے خطاب
کلاس نہم رزلٹ 2026
سرگودھا بورڈ میں دو طلبہ نے اول پوزیشن حاصل کر کے ریکارڈ قائم کر دیا

04/09/2026

الحمداللہ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بھکر کے طالب علم ذیشان عباس اور علی افنان نے 552/555 نمبرز حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی
کلاس انچارج شیخ ضیاءاللہ پرنسپل غلام رسول وائس پرنسپل مشتاق احمد خان اور تمام سٹاف کو مبارکباد

Address

Bhakkar City
Bhakkar
30000

Opening Hours

Monday 08:00 - 15:00
Tuesday 08:00 - 15:00
Wednesday 08:00 - 15:00
Thursday 08:00 - 15:00
Friday 08:00 - 13:00
Saturday 08:00 - 15:00

Telephone

+923327608859

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt Model High School Bhakkar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category