25/08/2026
گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، بھکر
رپورٹ
مقابلۂ حسنِ قرأت، نعت خوانی اور تقریر
مورخہ: 25 اگست 2026ء / 11 ربیع الاول 1448ھ
ربیع الاول کی مناسبت سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، بھکر کے شعبۂ اسلامیات کے زیرِ اہتمام بروز 25 اگست 2026ء (11 ربیع الاول 1448ھ) طالبات کے مابین حسنِ قرأت، نعت خوانی اور تقریری مقابلہ نہایت باوقار انداز میں منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد طالبات میں محبتِ رسول ﷺ، دینی شعور، اعتمادِ نفس اور مثبت مسابقت کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔
مقابلہ جات کے ججز کے فرائض محترمہ مس نجمہ یوسف اور محترمہ مس طیبہ ظفر نے نہایت دیانت داری، غیر جانبداری اور خوش اسلوبی سے سرانجام دیے۔
مقابلۂ حسنِ قرأت میں صالحہ نور نے پہلی جبکہ فاطمہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
مقابلۂ نعت خوانی میں صالحہ نور نے پہلی، تسکین کائنات نے دوسری اور اقصیٰ جاوید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تقریری مقابلے میں زروش نے اپنی مؤثر اور پُراعتماد تقریر کے ذریعے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
بعد ازاں شعبۂ اسلامیات کی سربراہ محترمہ مس نزہت سعید نے مقابلہ جات کے نتائج کا اعلان کیا اور سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر نہایت مؤثر اور بصیرت افروز گفتگو کرتے ہوئے طالبات کو حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کی تلقین کی۔
تقریب کے اختتام پر وائس پرنسپل محترمہ مس رفعت سعید نے کامیاب طالبات کو مبارکباد پیش کی اور تمام شرکاء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ایسی مثبت اور بامقصد سرگرمیاں طالبات کی شخصیت سازی اور دینی و اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے طالبات کو آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ علمی، دینی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔
رپورٹ مرتب کردہ:
مس طیبہ ظفر
شعبۂ اسلامیات
گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، بھکر
25/08/2026