05/12/2023
https://www.facebook.com/profile.php?id=61554317847230&mibextid=ZbWKwL
Poetry Lines
We've huge collection of urdu/hindi poetry from the legendary poets. Trending poetry lines from other social media platforms which people like most. We've also sofi kalams from different sources.
03/12/2023
ہمارے پرکھوں کو کیا خبر تھی!
کہ ان کی نسلیں اداس ہونگی
ادھیڑ عمری میں مرنے والوں کو کیا پتہ تھا!
کہ ان کے لوگوں کی زندگی میں،
جوان عمری ناپید ہوگی
سمے کو بہنے سے کام ہوگا
بڑھاپا محو کلام ہوگا
ہر ایک چہرے میں راز ہوگا
حواس خمسہ کی بدحواسی،
بس ایک وحشت کا ساز ہوگا
زمیں کے اندر آرام گاہوں میں،
سونے والے مصوروں کو کہاں خبر تھی!
کہ بعد ان کے تمام منظر، سبھی تصور
ادھورے ہونگے
دعائیں عمروں کی دینے والوں کو کیا خبر تھی
دراز عمری عذاب ہوگی __
ھماری ماوں کو کیا پتہ تھا کہ انکے بچے
کسی چوراہے پہ لاش بن کر کھڑے رہیں گے
وہ ھنستی گاتی کلام کرتی اداس لاشیں
کہ جن کے چہروں پہ پھیلی زردی
ہزار میٹر کے فاصلے سے دکھائی دے گی
اداس آنکھیں جو بجھ چکی ھیں
وہ گہری راتوں کے سیاہ لمحوں میں جاگتی ھونگی
ھماری ماوں کو کیا پتہ تھا
کہ جنکو اکثر وہ کہتی رہتیں
"حیاتی ھووے "
حیاتی ان پر عذاب بن کر گزر رھی ھے
ھر اک خواہش ھماری آنکھوں کے سامنے مر رھی ھے💔
03/12/2023
تیرے بعد گاؤں میں کوئی سَرپرست نہ مِل سکا
میں رکھ آیا تھا یَتیم خانے میں مُحبت کو
03/12/2023
کچھ پاس رکھ نہ پائـے سیانوں کے قول کا
ہم آسمـاں سـے گـر گئـے ، اٹکـے کہیـں نہیـں
03/12/2023
میں شدت غم سے عاجز آکر
ہنسنے لگوں تو پوچھو مت!!
جون ایلیا
12/04/2023
اس کو اُڑنا پسند تھا
میں نے گولی سے اُڑا دیا
😆
22/03/2023
رمضان کی پہلی سحری مبارک ہو ❤️
دعا ہے کہ ﷲ تعالٰی ہمیں نیک اور صالح اعمال کرنے کی توفیق عطاء فرمائے اور اس با برکت مہینے کی برکت سے ہمارے تمام گناہ معاف فرما ئے. آمین ❤️
19/03/2023
رب ڈیسی رب دے ناں ڈیسوں خیرات کریسوں کنڑکاں تے
فی الحال حالات دے حال نہ پچھ بہہ حال ونڈیسوں کنڑکاں تے
اے ڈاتری ساڈی سوئی بنڑسی اساں سیپ کڈھیسوں کنڑکاں تے
رنگ لگسن مرشد فصلیں کوں اساں عید منیسوں کنڑکاں تے