20/04/2024
مفتی معراج احمد صدیقی کی جانب سے تقریب حلف برداری کا جامع خلاصہ !
تقریب حلف برداری کا بڑا عجب منظر تھا،
سابق امیر سراج الحق اور نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمن کی پنڈال میں آمد،
منصورہ کے سبزہ زار میں جگہ کی تنگی،
امام جامع مسجد منصورہ قاری وقار چترالی کی روح پرور تلاوت، اور تلاوت کے لیے جدوجہد، شہادت حق اور روز محشر جوابدہی کی تڑپ پیدا کرنے والی آیات کا انتخاب،
تلاوت کے بعد ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم،
پھر محترم امیر العظیم کا 1941 سے لے کر 2024 تک منتخب ہونے والے امراء جماعت کا تعارف، منتخب ہوتے وقت ارکان کی تعداد، منتخب ہوتے وقت امراء کی عمریں ،مدت اور کارناموں کا خلاصہ بیان کرنا،
حافظ نعیم الرحمن کا نم آنکھوں، گداز دل ، کپکپاتی زبان اور احساس ذمہ داری کے ساتھ امیر جماعت پاکستان کا حلف لینا،
حلف لے کر اسٹیج سے اترنے پر سابق امیر سراج الحق سے گلے لگ کر رونا اور بزرگ رہنما حافظ ادریس کا حافظ نعیم کا چہرہ چوم کر گلے لگنا،
نعمان شاہ کا مختصر ترانہ اور کارکنان کے نعروں کی گونج،
اور پھر نومنتخب امیر کا خطاب،
اور خطاب میں دین کی جامع تعریف، فقہی تنوع کا ذکر، سیاسی پارٹیز کو للکار،فوج کا رسوائی سے نکلنے کا راستہ، خواتین اور نوجوانوں کےحقوق کی بات، 10 لاکھ نوجوانوں تک بنو قابل کے کورسز،گزشتہ 5 امراء کا شکریہ،بالخصوص سراج صاحب کے لیے الفاظ، فلسطین اور عالم اسلام کی صورتحال،انتہائی جامع تقریر کے بعد کارکنان سے روتے ہوئے دعا کی درخواست
اور پھر محترم سراج الحق کے کانوں کو چیرتے یہ الفاظ کہ "میں 10 سال مثالی امیر تو نہ بن سکا لیکن۔۔۔"
یہ سارا منظر پاکستان کی تمام مذہبی و سیاسی پارٹیز کو اور پاکستان کی عوام کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ جماعت اسلامی کے 6 امراء منتخب ہوئے، کوئی ایک دوسرے کا بیٹا نہیں، کوئی ایک دوسرے کا رشتہ دار نہیں، سب ایک زبان بولنے والے نہیں، حقیقی جمہوری جماعت تو جماعت اسلامی ہے۔
دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ حافظ نعیم الرحمن کو استقامت عطا فرمائے۔
مفتی معراج احمد صدیقی
24/01/2024
تنظیم اساتذہ پاکستان تحصیل کلورکوٹ بھکر کے صدر چوہدری محمد افضل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر عبدالغفور اعوان کو تنظیم اساتذہ پاکستان کا سال نو کا کیلنڈر اور ڈائری پیش کر رہے ہیں !!
24/01/2024
تنظیم اساتذہ پاکستان تحصیل منکیرہ بھکر کے صدر اکبر علی ساجد ہیڈ ماسٹر ہائی سکول منکیرہ کو تنظیم اساتذہ پاکستان کا سال نو کا کیلنڈر پیش کر رہے ہیں
22/01/2024
منیر احمد اولکھ نگران تنظیم اساتذہ پاکستان سرگودها ڈویژن اور مدثرالمصباح صدر تنظیم اساتذہ بھکر ملک جاوید علی بھڈوال پرنسپل ٹیکنالوجی کالج بھکر اور اسسٹنٹ ایجوکیشن افسر نعیم اللہ فاروقی کو تنظیم اساتذہ سال نو کا کیلنڈر پیسش کر رہے ہیں
21/01/2024
منیر احمد اولکھ صدر نگران تنظیم اساتذہ سرگودها ڈویژن گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج دریا خان میں پرنسپل ادارہ جناب محمد منیر خان بلوچ صاحب ، کنٹرولر امتحانات گورنمنٹ کالج ایسوسی ایٹ کالج دریا خان پروفیسرحسین علی صاحب، پروفیسر ناصر گوندل صاحب اور اے ای او جناب علی جان دانش صاحب کو تنظیم اساتذہ پاکستان کا کیلنڈر پیش کرتے ہوئے۔
20/01/2024
عبدالستار باسر سیکرٹری نشرواشاعت تنظیم اساتذہ پاکستان بھکر اجمل صاحب گورنمنٹ پرائمری سکول 55 ڈی بی کو تعلیمی کیلنڈر2024 پیش کر رہے ہیں
20/01/2024
سیکرٹری ماليات تنظیم اساتذہ پاکستان بھکر حافظ فواد علی پروفیسر ڈاکٹر محمد عدیل (سینڈیکیٹ ممبر ) گومل یونیورسٹی کو تنظیم کی ڈائری پیش کر رہے ہیں
17/01/2024
رکن تنظیم اساتذہ پاکستان بھکر زاہد خان گورنمنٹ ہائی سکول فاضل اپنے تعلیمی ادارہ میں پرنسپل اور اساتذہ میں تنظیم کا کیلنڈر اور تعارف پیش کر رہے ہیں
15/01/2024
صدر تنظیم اساتذہ پاکستان بھکر حافظ مدثرالمصباح کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چاہ چمنی کا دورہ
پرنسپل ادارہ کو سال نو کا کیلنڈر پیش کیا
13/01/2024
صدر تنظیم اساتذہ پاکستان بھکر حافظ مدثرالمصباح ناصر خان سبجیکٹ اسپیشلسٹ(President PASS Bhakkar) کو تنظیم کی سال نو کی ڈائری اور کیلنڈر پیش کر رہے ہیں
20/11/2023
تنظیم اساتذہ پاکستان بھکر کے ذمہ داران کا گورنمنٹ ہائی سکول فاضل کا دورہ
پرنسپل اور اساتذہ سے ملاقات رکن تنظیم اساتذہ پاکستان بھکر زاہد خان سے ملاقات
ذمہ داران میں منیر احمد اولکھ نگران تنظیم اساتذہ پاکستان سرگودھا ڈویژن, مدثرالمصباح صدر تنظیم اساتذہ بھکر اور محمد حسین سیکرٹری ضلع بھکر شامل تھے