05/10/2026
جیسا کہ آپ سب کے علم میں ہے کہ 5 اکتوبر کو ٹیچرز ڈے منایا جاتا ہے۔
آج رائٹ سکول بھکر کیمپس میں ٹیچرز ڈے نہایت جوش و خروش سے منایا گیا۔ سکول کے طلباء و طالبات نے تمام اساتذہ کو ٹیچرز ڈے کی مبارکباد پیش کی۔
تمام کلاسز میں یہ دن بھرپور جذبے اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔ ہر طالب علم نے اپنے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا، ان کے ساتھ گزرے ہوئے خوبصورت لمحات کا اظہار کیا اور اساتذہ کی خدمات کو سراہا۔
ہم تمام والدین کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس خاص دن کی مناسبت سے بچوں کے ذریعے اساتذہ کے لیے نیک تمناؤں اور مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔