Alvi Updates
Muhammad Alvi Official Page
21/01/2026
14/01/2026
خدمتِ قرآن اور حصولِ برکت کی ایک اہم پکار
🔵السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!🔵
امید ہے کہ آپ خیر و عافیت سے ہوں گے۔ جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ سایہ فگن ہونے والا ہے۔ الحمدللہ! آپ کے اپنے ادارے مدرسہ عبداللہ بن مسعود (بھکر) میں اس سال حفاظِ کرام کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو کلام اللہ کی تکمیل کے بعد اب اسے نمازِ تراویح میں سنانے کے مشتاق ہیں۔
چونکہ اس بار حفاظِ کرام کی تعداد ماشاءاللہ کافی زیادہ ہے، اس لیے ان تمام کے لیے مساجد میں جگہ کا حصول ایک بڑا چیلنج بن رہا ہے۔ اس سلسلے میں آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ:
اگر آپ کے علم میں کوئی ایسی مسجد (بھکر و مضافات بھکر)ہو جہاں تاحال حافظِ قرآن کا انتظام نہ ہوا ہو، تو ہمیں مطلع فرمائیں۔
اگر کسی گھر میں مرد حضرات کی تعداد زیادہ ہے اور وہ اپنے گھر میں ہی باجماعت تراویح (سننے اور سنانے) کی ترتیب بنانا چاہتے ہیں، تو یہ ایک بہترین موقع ہے۔ اس سے نہ صرف آپ کا گھر برکاتِ نبوی اور رحمتِ الٰہی کا مرکز بنے گا، بلکہ ان طلباء کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔
نوٹ: اس سعادت میں ہمارے مدرسے کے وہ اساتذہ (کرام) بھی شامل ہیں جو تراویح میں قرآن سنانے کا عزم رکھتے ہیں۔
آپ کی تھوڑی سی توجہ کسی حافظِ قرآن کے لیے کلامِ پاک سنانے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ معلومات کے لیے براہِ کرم ہم سے رابطہ فرمائیں
مولانا محمد شعیب صاحب ناظم مدرسہ عبداللہ بن مسعود بھکر
03354435229
03071958961
03007252593
شدید سردی کے باوجود ہمارے مکتب کے معاون مولانا نبیل احمد صاحب قرآنِ کریم کی کلاس لے کر بخیریت مدرسہ عبد اللہ بن مسعودؓ پہنچ چکے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کی اس اخلاص بھری محنت اور خدمتِ قرآن کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ آمین۔
14/01/2026
مدرسہ عبداللہ بن مسعود رض محلہ ملکانوالہ بھکر
الحمدللہ پورا عملہ اپنے اپنے کام میں مصروف
شدید سردی میں چھٹیوں کا مطالبہ کیے بغیر تعلیم و تعلّم میں مصروفِ عمل رہنے والے اساتذہ و طلباء کی استقامت کو سلام۔
Click here to claim your Sponsored Listing.