30/01/2026
آج گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز شانگلہ، بشام میں ڈائریکٹوریٹ آف منیجمنٹ سائنسز پشاور کی ہدایات پر Rejecting Extremism کے موضوع پر ایک مؤثر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ نے انتہاپسندی کے نقصانات پر تفصیلی گفتگو کی۔ مقررین نے کہا کہ انتہاپسندی معاشرے کے لیے ایک ناسور ہے جو ملک اور قوم کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنتی ہے۔
مزید یہ کہ نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ اور معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، اگر ان کی بروقت اور درست رہنمائی نہ کی جائے تو معاشرے میں نفرت، عدم برداشت اور امن و امان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔