02/12/2025
آپ کی خدمات ہمارے ادارے کے لیے نہایت قابلِ قدر رہی ہیں۔ آپ نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، نظم و ضبط، قائدانہ انداز اور طلبہ و عملے کے لیے بے مثال تعاون کے ذریعے سکول کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔
آپ کا جذبہ، خلوصِ نیت اور محنت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
ایم ڈی کی حیثیت سے میں آپ کی لگن اور بہترین کارکردگی کو دل سے سراہتا ہوں۔ ہماری نیک تمنائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔ امید ہے کہ آپ جہاں بھی جائیں گے، اسی طرح کامیابی اور عزت کے نئے راستے آپ کے لیے کھلیں گے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، خوشی اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔