30/11/2025
پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن (PSA) کے ڈویژنل قائدین کو ضلع بٹگرام آمد پر خوش آمدید۔۔!
تمام معزز پرنسپل حضرات و ایم ڈی صاحبان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ یکم دسمبر بروز پیر (سوموار) دوپہر 2 بجے اسکائی ہاک سکول بٹگرام میں PSA کے ڈویژنل قائدین کی جانب سے ایک اہم تعارفی و مشاورتی اجلاس منعقد ہوگا۔
اجلاس میں ضلع بٹگرام کے تمام پرائیویٹ سکولز کے پرنسپل حضرات و سربراہان سے تفصیلی مشاورت کی جائے گی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات ہوگی۔ ان شاءاللہ یہ اجلاس نجی تعلیمی اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہوگا۔
تمام پرنسپل حضرات سے گزارش ہے کہ بروقت شرکت فرما
کر اجلاس کو کامیاب بنائیں۔
اقرا تحفیظ القرآن پبلک سکول اینڈ کالج بٹہ موڑی بٹگرام