25/08/2026
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بابرکت اور پُرمسرت موقع پر ڈی ای او فیمیل بٹگرام کے زیرِ انتظام مختلف سکولوں میں عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے پُروقار اور روح پرور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریبات میں طالبات اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر سیرتِ طیبہ ﷺ، حضور اکرم ﷺ کی حیاتِ مبارکہ، اخلاقِ حسنہ اور تعلیماتِ نبوی ﷺ پر روشنی ڈالی گئی، جبکہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ، تقاریر اور دیگر خوبصورت پروگرام بھی پیش کیے گئے۔